ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والی لڑکی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پشاور:
بٹ خیلہ میں ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والی لڑکی کو ماں کی شکایت پر گرفتار کر لیا گیا۔
مالاکنڈ کے علاقے کوٹ میں گزشتہ روز ماں کی جانب سے شکایت درج کروانے پر لڑکی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
لڑکی کی والدہ نے رپورٹ درج کروائی تھی کہ لڑکے کے روپ میں ویڈیوز بنانے سے معاشرے پر برا اثر پڑ رہا ہے۔
پولیس کے مطابق آئندہ ایسا نہ کرنے اور منت سماجت پر لیوی تھانہ کوٹ نے لڑکی کو ضمانت پر رہا کر دیا۔
لیوی تھانہ کوٹ نے لڑکی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا لیکن بعد میں ماں کی جانب سے منت سماجت اور ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے کی شرط پر ضمانت پر رہائی ملی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پنجاب بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، متعدد شہر جل تھل
لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔
لاہور، شجاع آباد، چیچہ وطنی، پیرمحل، وہاڑی، ساہیوال، ننکانہ صاحب، احمد پور شرقیہ، جڑانوالہ، بورے والا، چشتیاں، پتوکی، بچیانہ، ڈجکوٹ، سندیلیانوالی، عبدالحکیم، اوکاڑہ اور دیگر شہروں میں شدید بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔
کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
شجاع آباد، وہاڑی، پتوکی، چیچہ وطنی، ساہیوال اور بورے والا سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے باعث درجنوں فیڈر ٹرپ کر گئے، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔
پیرمحل، بورے والا اور دیگر شہروں میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
بارش کے باعث سردی کی ابتدائی لہر محسوس کی جا رہی ہے جبکہ حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔