کرینہ کپور کے دلچسپ جواب پر مداحوں میں چہ میگوئیاں
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
برمنگھم میں زیورات کی دکان کے افتتاح کے موقع پر کرینہ کپور خان سے ایک انوکھا سوال کیا گیا جس نے سب کو چونکا دیا۔ سوال یہ تھا کہ پاکستان کے گلوکاروں عاطف اسلم اور علی ظفر میں سے ان کی پسند کون ہیں، اور کیا وہ کبھی کسی پاکستانی گانے کے میوزک ویڈیو میں آئی ہیں؟
کرینہ نے لمحہ بھر توقف کے بعد مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی موقع ملتا تو وہ عاطف اسلم کے میوزک ویڈیو میں کام کرنا پسند کرتیں۔ یہ جواب سنتے ہی تقریب میں موجود مداحوں نے زبردست تالیاں بجائیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Entertainment Website (@starsworld.
اگر کرینہ کپور عاطف اسلم کے گانے میں ہوتیں؟
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ سوال کے بعد مداحوں میں یہ بحث چھڑ گئی کہ اگر کرینہ واقعی کسی میوزک ویڈیو میں آتیں تو وہ کون سا گانا ہوتا۔ کچھ مداحوں کا کہنا تھا کہ کرینہ کی دلکش شخصیت اور عاطف اسلم کی رومانوی آواز کا امتزاج “تیرا ہونے لگا” یا “یہ الفاظ ہیں” جیسے گانوں پر جچتا۔ کچھ نے کہا کہ ان کی اسکرین پر موجودگی “دل دیاں گلاں” جیسے کلاسک گانے کو اور بھی یادگار بنا دیتی۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے کہ اگر کرینہ کسی ویڈیو میں ہوتیں تو شاید وہی گانا بلاک بسٹر فلمی گانوں جیسی شہرت پا لیتا۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویڈیو میں
پڑھیں:
کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔
ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا سے نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ پاک افغان کشیدگی، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور معرکہ حق سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں۔
اساتذہ اور طلبا کی جانب سے شہداء اور غازیان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ وطن سے محبت کا صحیح استعارہ پاک فوج ہے، پاک فوج ہمیشہ محاذِ اول پر ہوتی ہے اور ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کے لیے دشمن عناصر کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو درست اور مصدقہ معلومات فراہم کریں۔
طلبا کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں جہاں افواجِ پاکستان جیسے ادارے نوجوانوں کو حوصلہ اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں، آج ہمیں سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط افواہوں کے بارے میں درست معلومات حاصل ہوئیں۔
امریکی ریاست الاسکا میں زلزلہ، شدت 5.7 ریکارڈ
طلبا نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوابات نے ہمارے ذہنوں سے ملکی اور صوبائی حالات سمیت افواج پاکستان کے حوالے سے ابہام دور کیے۔