کچے کے ڈاکوؤں نے تاوان کے لیے اغوا کیے گئے شہری پر تشدد کی ویڈیو جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تازہ واقعے میں ڈاکوؤں نے اغوا کیے گئے شہری پر تشدد کی ویڈیو اس کے اہلِ خانہ کو تاوان کی وصولی کے لیے بھیج دی۔
(6) WE News on X: “ہری پور:کچے کے ڈاکوؤں نے تاوان کی وصولی کے لیے تشدد کرنے کی ویڈیو مغوی کے گھر والوں کو سینڈ کردی ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زنجیروں سے جکڑے مغوی مسعود پر تشدد کیا جارہا ہے https://t.
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مغوی مسعود زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے اور ڈاکو اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ڈاکو تشدد کے دوران اہلِ خانہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ تاوان کی رقم فوری ادا کریں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ 15 روز میں یہ دوسرا اغوا کا واقعہ ہے۔ اس سے قبل میر افضل خان نامی شہری کو شادی کا جھانسہ دے کر کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا۔
دونوں مغوی اب بھی ڈاکوؤں کی قید میں ہیں، جب کہ مقامی افراد میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews شہری پر تشدد کچے کے ڈاکو وی نیوز ویڈیو جاریذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کچے کے ڈاکو وی نیوز ویڈیو جاری ڈاکوؤں نے کچے کے کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
اسکرین گریباسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔
تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔