بیٹیوں نے باپ کی موت کا ولاگ بنا کر شیئر کر دیا، صارفین کا شدید ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیوز ڈیسک: سوشل میڈیا پر حال ہی میں سامنے آنے والے ایک واقعے نے صارفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دو نوجوان بیٹیوں نے اپنے والد کے انتقال کے لمحات کو ولاگ بنا کر یوٹیوب پر شیئر کر دیا، جس پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ والد اپنی زندگی کے آخری لمحات گزار رہے ہیں، جبکہ بیٹیاں اس دوران کیمرہ آن رکھ کر نہ صرف لمحے قید کر رہی ہیں بلکہ ہنسی مذاق بھی کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ ایک دوسرے سے کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ہمارے یوٹیوب چینل کو لائک اور سبسکرائب کریں۔ کبھی وہ والد کو عینک پہنا رہی ہیں اور کبھی تڑپتے وجود کا مذاق اڑاتی نظر آتی ہیں۔ ویڈیو کے دوران ہی بزرگ شخص کا انتقال ہو جاتا ہے۔
یہ افسوسناک منظر جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گیا۔ صارفین نے اس حرکت کو شدید بے حسی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ باپ دنیا سے رخصت ہو رہا ہے اور بیٹیاں ویڈیو بنا رہی ہیں—یہ ہے نئی نسل کی محبت۔ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ دیکھ کر دل کانپ گیا، شہرت کی ہوس نے انسانیت کو ختم کر دیا۔
ماہرین نے بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رجحان نفسیاتی زوال کی علامت ہے، جہاں سوشل میڈیا کے لائکس اور فالوورز کے لیے رشتے اور جذبات کو پسِ پشت ڈال دیا جاتا ہے۔
بیٹیوں نے باپ کی موت کا وی لاگ بنا ڈالا!!سوشل میڈیا کی ہوس،ڈالرز کی لالچ،،، انسانیت بیچ ڈالی!بے حسی کی انتہا۔۔۔ دیکھ کر دل دہل گیا! pic.
— Ather Salem® (@Atharsaleem01) September 14, 2025
Post Views: 1
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا رہی ہیں
پڑھیں:
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCICT) نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرکے ایک میاں بیوی کو ہراساں اور بلیک میل کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، ملزم ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی ہے اور اس نے متاثرہ شہری اور اس کی اہلیہ کی ذاتی تصاویر غیر قانونی طور پر حاصل کر کے سوشل میڈیا اور فیس بک گروپس میں شائع کیں، ساتھ ہی نازیبا اور فحش تبصرے بھی پوسٹ کیے۔ ملزم نے ان سرگرمیوں کے لیے “Capablelynx6329” کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ استعمال کیا۔
ملزم کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے ڈیجیٹل شواہد بھی ضبط کیے گئے ہیں، اور حکام کے مطابق تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔