بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی ویڈیو وائرل، خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ردعمل آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔
گزشتہ دنوں علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، یہ ویڈیو گزشتہ برس اپریل میں ہونے والی شادی کی تقریب کی ہے۔
ویڈیو میں علی شمخانی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے، نچھاور پھولوں کے درمیان شادی ہال میں داخل ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں، وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اسٹیج تک جاتے ہیں، جہاں ان کا داماد اپنی فیملی کے ساتھ موجود ہوتا ہے اور گروپ تصاویر کے بعد واپس چلے جاتے ہیں۔
تاہم، سب کی توجہ اس بات پر گئی کہ ویڈیو میں علی شمخانی کی بیٹی اور اہلیہ مغربی طرز کے لباس میں نظر آئیں، جب کہ تقریب میں موجود دیگر خواتین بھی بغیر حجاب کے دکھائی دیں۔
ایران میں جہاں پردے اور حجاب پر سخت پابندی ہے، وہاں اس ویڈیو نے حیرانی اور تنازع پیدا کر دیا۔
خیال رہے کہ علی شمخانی ایران کے سینئر ترین عہدیداروں میں شمار ہوتے ہیں۔

انہوں نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات میں حصہ لیا اور خواتین کے حقوق کے لیے ملک میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی قیادت بھی کی اور وہ سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی لیک ویڈیو نے تہران میں عوامی اور سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔
ایرانی سوشل میڈیا صارفین نے اسے دوغلا پن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علی شمخانی تمام عہدوں سے فوری مستعفی ہوں اور مذہبی حلقوں نے ویڈیو کو ایران کے سخت اسلامی ضوابط کی خلاف ورزی قرار دے کر شدید تنقید کی۔

دوسری جانب علی شمخانی کے حامیوں نے کہا کہ ویڈیو کا لیک ہونا ایک بیرونی سازش ہو سکتی ہے، جس کا مقصد انہیں بدنام کرنا ہے۔
انہوں نے اسے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور سیاسی استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا۔
بعدازاں علی شمخانی نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی تک زندہ ہیں، یہ جملہ وہ گزشتہ جون میں اسرائیل کے فضائی حملے سے محفوظ رہنے کے بعد بھی استعمال کر چکے ہیں۔
انہوں نے صحافی سے گفتگو میں ویڈیو کے لیک ہونے کے پیچھے اسرائیل کے ہاتھ ہونے کا اشارہ بھی دیا اور اسے بیرونی بھی مداخلت قرار دیا۔
علی شمخانی نے مزید کہا کہ یہ تقریب صرف خواتین کی تھی اور وہ صرف اپنی بیٹی کو اسٹیج تک چھوڑنے گئے تھے، اس لیے وہاں پر مردوں کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمستونگ سے اغوا ہونے والے پولیس افسر کی لاش مل گئی غزہ امن مشن میں متعدد ممالک شمولیت پر آمادہ؛ امریکی وزیر خارجہ کا انکشاف چین اور امریکہ کے درمیان معاشی و تجارتی مذاکرات کل سے ملائشیا میں ہوں گے چین کا شامی عبوری حکومت سے دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ امریکا کا روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی منظوری دے دی یورپی فریق چین اور روس کی کمپنیوں کے معمول کے تجارتی تبادلوں پر اعتراض کرنے کا اہل نہیں ہے ، چینی وزارت خارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علی شمخانی کی شادی کی بیٹی کی

پڑھیں:

سمریتی مندھانا اور پالاش مچل کی منسوخ شدہ شادی، دونوں نے خاموشی توڑ دی

بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانا اور موسیقار پالاش مچل کی منسوخ شدہ شادی کے بارے میں کئی دنوں سے گردش کرنے والی افواہوں کے بعد، دونوں نے بالآخر اپنی خاموشی توڑی ہے۔
سمریتی مندھانا نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے تصدیق کی کہ ان کی شادی منسوخ ہو چکی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو انتہائی پرائیویٹ رکھتی ہیں اور صرف اتنا بتانا چاہتی ہیں کہ شادی اب نہیں ہوگی۔
سمریتی کے اعلان کے فوراً بعد پالاش مچل نے بھی انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بے بنیاد افواہیں اور بےوفائی کے الزامات بالکل درست نہیں ہیں۔ پالاش نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، لیکن جھوٹے بیانات نے انہیں شدید تکلیف دی ہے۔
پالاش نے اس دور کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دیا اور کہا کہ وہ اسے وقار کے ساتھ سنبھالیں گے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ جھوٹے اور الزام تراش مواد پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ دونوں کی شادی 23 نومبر 2025 کو سانگلی، مہاراشٹر میں طے تھی، مگر سمریتی کے والد کی طبیعت خراب ہونے اور بعد میں پالاش کی اسپتال منتقلی کے سبب دونوں نے میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز سے دور رہنا شروع کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • دلہن کی رخصتی کے وقت عروسی لہنگے میں ڈرائیونگ، ویڈیو وائرل
  • ’یہ مجھے ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے‘، فلم میں رونے کا وائرل کلپ پر ماہرہ کا ردعمل
  • سہیل سمیر کی طویل عرصے بعد طلاق پر لب کشائی
  • قبول ہے سے سات پھیرے تک؛ سارہ خان کی کرش پاٹھک سے دوسری شادی، تصاویر وائرل
  • سمریتی مندھانا اور پالاش مچل کی منسوخ شدہ شادی، دونوں نے خاموشی توڑ دی
  • بیٹھو! گھر نہیں جانا؟‘—دلچسپ دلہن کی ڈرائیونگ نے دولہا کو گھبراہٹ میں ڈال دیا
  • ایران کے میراتھن میں بغیر حجاب کے سیکڑوں خواتین کی دوڑ؛ ویڈیو وائرل، منتظمین گرفتار
  • بھارتی شہری کی پاکستانی بیوی سے بے وفائی، متاثرہ خاتون کی ویڈیو اپیل وائرل
  • بھارتی شہری کی پاکستانی بیوی سے بے وفائی، متاثرہ خاتون کی ویڈیو اپیل وائرل
  • خاتون رپورٹر پر پرندے کا اچانک حملہ، ویڈیو وائرل