ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا بیٹی کی شادی کی لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا۔

حال ہی میں خامنہ ای کے مشیر اور ایران کے سینئر ترین عہدیدار علی شمخانی کی بیٹی کی اپریل میں ہونے والی شادی کی ویڈیو لیک ہوئی تھی۔

تصاویر ویدئویی از مراسم مجلل عروسی دختر علی شمخانی، نماینده رهبر جمهوری اسلامی ایران در شورای عالی دفاع در شبکه‌های اجتماعی همرسان می‌شود که واکنش برخی از کاربران فضای مجازی را در پی دارد.

https://t.co/W9vgCb4Yqv pic.twitter.com/c5km715QXb

— BBC NEWS فارسی (@bbcpersian) October 19, 2025

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ویڈیو میں علی شمخانی کی بیٹی اور اہلیہ کو مغربی طرز کا لباس پہنے دیکھا گیا تھا جب کہ تقریب میں موجود دیگر خواتین بھی بغیر حجاب کے نظر آرہی تھیں۔

ویڈیو نے تہران میں عوامی اور سیاسی حلقوں میں بھونچال برپا کردیا تھا جس کے بعد اس تنازع پر علی شمخانی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

العربیہ نے فارس نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں ہفتے ایک فوجی کمانڈر کے جنازے کے دوران ایک صحافی نے علی شمخانی سے اس ویڈیو سے متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ تازہ ترین تنازع پر بھی میرا ردعمل وہی ہے جو پچھلے مسئلے پر تھا‘۔

نیوز ایجنسی کے مطابق اس موقع پر ایرانی عہدیدار نے سخت الفاظ کا استعمال کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ’میں ابھی تک زندہ ہوں‘۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی علی شمخانی نے عبرانی زبان میں ایک ٹوئٹ کی جس کا اردو ترجمہ یہی ہے کہ ’میں ابھی زندہ ہوں ‘۔

علی شمخانی اس جملے کا استعمال پہلے بھی کرچکے
اس سے قبل گزشتہ جون میں بھی علی شمخانی نے اسرائیل کی جانب سے تہران میں اپنے گھر کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے میں بچ جانے کے بعد اسرائیل سے خطاب میں یہی جملہ استعمال کیا تھا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علی شمخانی

پڑھیں:

ٹام کروز کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر آنا ڈی آرمس کا ردعمل سامنے آگیا

معروف ہسپانوی اداکارہ آنا ڈی آرمس نے ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر پہلی بار ردعمل دے دیا ہے۔

امریکی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق آنا ڈی آرمس اور ٹام کروز ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے بلکہ وہ اپنے اگلے پراجیکٹ کی وجہ سے ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس فروری کے بعد سے متعدد بار ایک ساتھ دیکھے جانے کے باوجود دونوں اداکاروں کے درمیان صرف پیشہ ورانہ تعلق ہے اور انہیں کام کے سلسلے میں ملاقاتیں کرتے ہوئے دیکھ کر تصاویر بنائی گئی ہیں جو وائرل ہوئیں۔ 

آنا ڈی آرمس نے ایک حالیہ انٹرویو میں ٹام کروز کو ڈیٹ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ٹام کے ساتھ کام کر رہی ہوں اور ہم ایک ایکشن سے بھرپور فلم کو مکمل کروانے کیلئے سخت ٹریننگ کر رہے ہیں تاہم ہمارے ایک دوسرے کیساتھ رویے کو میڈیا نے غلط سمجھ کر یہ خبر بنا دی ہے۔ 

یاد رہے کہ آنا ڈی آمس اور ٹام کروز کو لندن میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر ساتھ دیکھا گیا تھا جبکہ ایک مرتبہ وہ ٹام کروز کیساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کر کے ساتھ آتی دکھائی دے چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی ویڈیو وائرل، خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ردعمل آگیا
  • ٹام کروز کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر آنا ڈی آرمس کا ردعمل سامنے آگیا
  • او کمینے، میں ابھی زندہ ہوں؛ بیٹی کی شادی کی ویڈیو لیک کرنے پر خامنہ ای کے مشیر کا بیان
  • شمخانی ویڈیو: لباس نہیں، اخلاقی حدود کی پامالی کا سوال
  • ایران: حجاب کیخلاف مظاہروں پر کریک ڈاؤن کرنے والے ایرانی مشیر کی بیٹی کی مغربی لباس میں ویڈیو پر تنازع
  • آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر کی بیٹی کی مغربی لباس میں شادی؛ ویڈیو وائرل
  • آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر کی بیٹی کی مغربی لباس میں شادی
  • ’خواب دیکھتے رہو!‘ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا ٹرمپ کے دعوے پر دلچسپ ردعمل
  • خواب دیکھتے رہو: آیت اللہ علی خامنہ ای کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل