دوسرے ممالک کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کرنے والا بھارت خود اپنے ہی ملک میں بدانتظامی کے باعث ہزیمت اٹھانے لگا۔

بھارت میں جاری ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران وشاکاپٹنم میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کے ہوٹل میں کھانے کے دوران ایک چوہا گھس آیا۔

چوہے کو دیکھتے ہی آسٹریلوی کھلاڑیوں نے چلانا شروع کردیا اور کھانا چھوڑ کر اِدھر اُدھر بھاگنے پر مجبور ہوگئیں اور کچھ چوہے سے بچنے کے لیے کرسیوں پر چڑھ گئیں۔

ہوٹل کے عملے نے چوہے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر چوہا اِدھر سے اُدھر بھاگتا رہا اور کسی کے ہاتھ نہ آیا۔

اس حوالے سے وائرل ویڈیو میں کھلاڑیوں نے بتایا کہ ڈنر ختم ہی کیا تھا اور جانے والے تھے کہ اچانک چوہا نکل آیا۔

ایک کھلاڑی نے بتایا کہ سب کہنے لگے کہ چوہا چلا گیا اور وہ اچانک واپس نکل آیا جس پر سب چیخنے لگیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Aussie Women's Cricket Team (@auswomencricket)

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت میں خراب کھانا کھانے سے آسٹریلیا کی اے ٹیم کے کھلاڑی فوڈ پوائزن کا شکار ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسرائیل کا لبنان میں گاڑی پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کمانڈر ساتھی سمیت شہید؛ ویڈیو وائرل

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں حزب اللہ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ عباس حسن کرکی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کارروائی نباتیہ کے قریب تول نامی قصبے میں کی گئی۔

اسرائیلی فوج کے بقول ڈرون حملہ عین اُس وقت کیا گیا جب حزب اللہ کے کمانڈر عباس حسن کرکی اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔

اس حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ حزب اللہ کے رہنما موقع پر ہی اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ شہید ہوگئے۔

צה"ל חיסל את מפקד הלוגיסטיקה של מפקדת 'חזית הדרום' בארגון הטרור חיזבאללה

צה"ל תקף מוקדם יותר היום, בהובלת פיקוד הצפון, באמצעות כלי טיס של חיל האוויר במרחב נבטיה שבדרום לבנון, וחיסל את המחבל עבאס חסן כרכי, מפקד הלוגיסטיקה של מפקדת 'חזית הדרום' בארגון הטרור חיזבאללה.

בתקופה… pic.twitter.com/5eJjpn4RIJ

— צבא ההגנה לישראל (@idfonline) October 24, 2025

عباس حسن کرکی حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ تھے اور انھوں نے حالیہ برسوں میں کئی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ عباس حسن اسلحے کی منتقلی اور ذخیرہ کرنے کے انتظامات کے بھی ذمہ دار تھے جو کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے غیر رسمی معاہدے کی خلاف ورزی بھی ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے تاحال اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

بھی ردِعمل کی توقع نہیں ہے ابھی تک حزب اللہ کی جانب سے اس حملے کی باضابطہ تصدیق یا ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت: ورلڈکپ میچ سے قبل آسٹریلوی خواتین کرکٹرز سے چھیڑ چھاڑ، ملزم گرفتار
  • بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ
  • بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار
  • بھارتی ہوٹل ‘آسٹریلوی کرکٹرز کے ڈنر کے دوران چوہا نکل آیا‘کھلاڑیوں کی دوڑیں  
  • اسرائیل کا لبنان میں گاڑی پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کمانڈر ساتھی سمیت شہید؛ ویڈیو وائرل
  • غیر قانونی بھارتی تارک وطن لوگوں کی زندگیوں کے دشمن بن گئے، نشے میں ڈرائیونگ کی ویڈیو وائرل
  • بیٹی کی مغربی طرز کی شادی کی ویڈیو وائرل، خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ردعمل آگیا
  • کرکٹ فین کا شبمن گل سے مصافحہ کے بعد’ پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ ، ویڈیو وائرل
  • ملازمت کے نام پر روس یوکرین جنگ کا ایندھن بنائے جانے والے بھارتی شہری کی ویڈیو وائرل