data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک نئی مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، جس میں انہیں ایک جنگی طیارہ اڑاتے ہوئے مظاہرین پر گندگی پھینکتے دکھایا گیا ہے،  ویڈیو میں ٹرمپ نے بادشاہوں کی طرح سر پر سنہری تاج بھی پہنا ہوا ہے، جس سے اس کی علامتی نوعیت مزید متنازعہ بن گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  پر پوسٹ ہوئی وڈیو نے خوب پذیرائی پائی ہے، چندگھنٹوں میں لاکھوں لوگوں سے اس کو شیئر کی ہے، احتجاجی لہر کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ 21 سیکنڈ کی ویڈیو ایک نئی بحث کا سبب بن گئی ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ جنگی طیارہ اڑا رہے ہیں اور جیسے ہی وہ مظاہرین کے اوپر سے گزرتے ہیں، ان پر کچرا پھینکنے کا منظر دکھایا گیا ہے،  ویڈیو کے آخری حصے میں ہجوم میں افراتفری اور بھگدڑ کے مناظر بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اگرچہ ویڈیو واضح طور پر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے، تاہم اس نے ملک بھر میں اخلاقی اور سیاسی بحث چھیڑ دی ہے۔

ٹرمپ کے مخالفین نے اسے  توہین آمیز اور  اشتعال انگیز” قرار دیا ہے، ان کے بقول یہ ویڈیو سیاسی مخالفین کی تضحیک اور عوامی احتجاج کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ کے حامیوں نے اس ویڈیو کو “طنزیہ مزاح” قرار دیتے ہوئے اس کا دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک مزاحیہ کلپ ہے جسے سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں۔

خیال رہےکہ امریکا کی 50 ریاستوں میں  نو کنگز (No Kings) کے نام سے بڑے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں،  ان مظاہروں میں 2,700 سے زائد شہروں میں لاکھوں افراد شریک ہیں جب کہ شکاگو میں تقریباً ڈھائی لاکھ مظاہرین نے احتجاج میں حصہ لیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی حکومت آمرانہ طرزِ عمل اختیار کر رہی ہے، تارکینِ وطن کی جبری بے دخلی، فوج کی تعیناتی اور سخت گیر پالیسیوں سے جمہوری اقدار کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے،نو کنگز  تحریک کا مقصد امریکا کو بادشاہت کے بجائے جمہوریت کے اصولوں پر قائم رکھنا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو بادشاہ نہیں سمجھتے بلکہ عوام کے منتخب نمائندے کی حیثیت سے اپنا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ تاہم، ریپبلکن رہنماؤں نے ان احتجاجی مظاہروں کو “امریکا مخالف مہم” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق “نو کنگز” تحریک آئندہ دنوں میں مزید شدت اختیار کر سکتی ہے کیونکہ عوامی ناراضی کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائی جانے والی سیاسی ویڈیوز بھی اب نئی ڈیجیٹل جنگ کی شکل اختیار کر رہی ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

زلمی ویمن کرکٹ لیگ میں ڈرامائی صورتحال، ڈی آئی خان کے آخری گیند پر 9 رنز، دلچسپ ویڈیو وائرل

پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام خیبر پختونخوا حکومت اور یو این ویمن کے تعاون سے منعقد ہونے والی زلمی ویمن کرکٹ لیگ سیزن ٹو کے دلچسپ مقابلے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں۔

لیگ کے ایک میچ میں دلچسپ اور ڈرامائی صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب ڈی آئی خان کی ٹیم نے آخری گیند پر ناممکن سمجھے جانے والے 9 رنز بنا کر فتح اپنے نام کر لی۔ پشاور کی باؤلر کی جانب سے کرائی گئی آخری اوور کی پہلی گیند نو بال قرار پائی جس پر چوکا لگا، اگلی گیند وائیڈ ہوئی، جبکہ آخری گیند پر ڈی آئی خان کی بیٹرز نے تیزی سے 3 رنز لے کر میچ کا پاسا پلٹ دیا۔

9 required off 1 ball in Zalmi women’s league game & you should definitely see what happens ???? pic.twitter.com/JMnq12yBP8

— Taimoor Zaman (@taimoor_ze) December 1, 2025

صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے نظرا ٓئے، کسی نے کہا کہ ’یہ کرکٹ نہیں ہو سکتی‘، تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن آخری گیند پر کیا ہوا تھا۔ نادیہ نامی صارف نے کہا کہ ایسا تو ہم صرف خواب میں مینز کرکٹ کے فائنل مقابلوں کے لیے دیکھتے ہیں۔

خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے منعقدہ اس ایونٹ میں صوبے بھر کی ٹیمیں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہیں، جبکہ فائنل میچ کل منعقد ہوگا۔

لیگ منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ مستقبل کی پروفیشنل ویمن کرکٹرز تیار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس میں نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • جسٹس کے کے آغا کی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟
  • صبا فیصل کی کاسمیٹک پروسیجر کی ویڈیو وائرل
  • کابینہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سو گئے، ویڈیو وائرل
  • امریکا نے افغانستان سمیت 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کردیں
  • ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
  • ہانیہ عامر نے کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
  • چیریٹی فنڈز جیب میں کیوں ڈالے؟ ابرار الحق کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
  • زلمی ویمن کرکٹ لیگ میں ڈرامائی صورتحال، ڈی آئی خان کے آخری گیند پر 9 رنز، دلچسپ ویڈیو وائرل
  • امریکا میں پناہ گزینوں کیلئے بند دروازہ کب کھلے گا؟ ٹرمپ نے مدت بتانے سے بھی انکار کر دیا
  • صدر ٹرمپ زیرتعمیر سڑک کا جائزہ لینے مظفرآباد پہنچ گئے، آئی اے جنریٹڈ ویڈیو وائرل