انتہاء پسند امریکی صدر کیخلاف ملک بھر میں منعقد ہونیوالے لاکھوں احتجاجی مظاہروں میں امریکی عوام، آئین کے تحت اپنے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز امریکہ کی سڑکوں پر "بادشاہ نامنظور احتجاج" (No Kings protests) کے عنوان سے تاریخ کے سب سے بڑے عوامی مظاہرے دیکھے گئے جن میں مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیاں جمہوری اصولوں کے خلاف ہیں اور فاشزم کو فروغ دیتی ہیں۔ امریکی خبر رساں ایجنسی این بی سی (NBC) نیوز کے مطابق اس احتجاجی کمپین کے تحت ملک بھر میں تقریباً 2 ہزار 700 احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن کے دوران احتجاجی مظاہرین انتہاء پسند امریکی صدر کی شدت پسند پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا جبکہ یہ احتجاجی مظاہرے ڈونلڈ ٹرمپ کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق امریکی عوام کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے، آئین کی رو سے امریکی عوام کے مسلمہ حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے جبکہ اس امر پر احتجاج کرنے کے لئے 70 لاکھ سے زائد امریکی شہریوں نے مظاہروں میں حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ کا دعوی ہے کہ یہ مظاہرے پر امن نہیں اور اسی وجہ سے وہ ان مظاہروں کو دبا دینا چاہتی ہے، تاہم احتجاجی مظاہرین نے اصرار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام احتجاجی مظاہرے مکمل طور پر پرامن تھے مگر پھر بھی متعدد ریاستی گورنروں نے احتجاجی مظاہرین سے نپٹنے کے لئے نیشنل گارڈز کو میدان میں اتارا ہے۔ اس حوالے سے معروف امریکی چینل سی این این (CNN) کا بھی کہنا ہے کہ امریکہ کی 50 ریاستوں میں تقریباً 70 لاکھ لوگوں نے 2 ہزار 700 سے زائد ریلیوں میں شرکت کی۔ امریکی پولیس کے مطابق زیادہ تر مظاہرے پرامن تھے جن میں کوئی حادثہ پیش نہیں آیا تاہم وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن اور بجٹ پر موجود سنگین تنازعات کے ساتھ بیک وقت وقوع پذیر ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں نے ٹرمپ انتظامیہ کو بند گلی میں لا کھڑا کر دیا ہے۔

اس بارے معروف امریکی ای مجلے این پی آر (NPR) نے بھی احتجاجی مظاہروں کی اصلی وجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا ہے کہ بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے منتخب عہدیداروں کے ساتھ "بادشاہوں جیسا" برتاؤ کیا جا رہا ہے جبکہ نیویارک شہر میں احتجاجی ریلیوں کے دوران عوام نے ایسے ایسے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے کہ جن پر "نہ تاج اور نہ ہی بادشاہ" تحریر تھا۔

دوسری جانب شہنشاہیت مخالف عوام کا منہ چڑاتے ہوئے انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ایسے خود ساختہ ویڈیو کلپس شیئر کئے ہیں جن میں سے ایک میں انتہاء پسند امریکی صدر کو تاج پہنایا جا رہا ہے جبکہ تمام حکومتی عہدیدار اس کے سامنے گھٹنے ٹیکتے نظر آتے ہیں۔ - ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شیئر کئے گئے ایک دوسرے آرٹیفیشل ویڈیو کلپ میں انتہاء پسند امریکی صدر کو "شاہ ٹرمپ" کے الفاظ کے حامل ایک لڑاکا طیارے میں "تاج پہنے" دکھایا گیا ہے جو بعد ازاں احتجاجی مظاہرین پر "غلاظت" گراتا نظر آتا ہے! -

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: احتجاجی مظاہرین امریکی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ٹرمپ کی

پڑھیں:

واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔

لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔

دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر
  • ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
  • پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی سرزنش، کیا اسرائیل اب امریکا کے لیے بوجھ بنتا جا رہا ہے؟
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام