کراچی، تحریک بیداری امت کے تحت عالمی یومِ طوفانِ الاقصیٰ پر یکجہتی غزہ مارچ، ویڈیو
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام ٹائمز: مارچ کے اختتام پر ایم اے جناح روڈ پر اجتماع ہوا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، باحجاب خواتین، نوجوانوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی، مرکزی خطاب تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور سے براہ راست کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت عالمی طوفان الاقصیٰ کے موقع پر پورے ملک خصوصاً کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، گلگت بلتستان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی غزہ مارچ منعقد ہوئے، مرکزی یجہتی غزہ مارچ کراچی میں نمائش چورنگی سے کیپری سینما تک کیا گیا، جس کی قیادت تحریک بیداری امت کے مرکزی رہنماء آغا سعی حیدر نے کی۔ مارچ کے اختتام پر ایم اے جناح روڈ پر اجتماع ہوا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، باحجاب خواتین، نوجوانوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی، مرکزی خطاب تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور سے براہ راست کیا۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ حماس، حزب اللہ اور انصار اللہ سمیت تمام اسلامی مزاحمتی قوتوں نے صبر کے میدان میں بلکہ فکری سطح پر بھی دشمن کو شکست دی، جس جنگ کو اسرائیل چند دنوں میں ختم کرنا چاہتا تھا، وہ ان مزاحمتی تحریکوں کی حکمت عملی کے باعث ایک طویل اور فیصلہ کن جنگ میں تبدیل ہوگئی۔
علامہ جواد نقوی نے کہا کہ اس طویل عرصے میں دنیا نے اسرائیلی بربریت کا اصل چہرہ دیکھا اور آج بھی اسرائیل کے خلاف دنیا میں نفرت پھیل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی توانائیاں کھو چکا ہے، جبکہ امریکہ اسکی ناکامیوں کو امن منصوبے کے پردے میں چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، ترکیہ قطر، سعودیہ عرب اور پاکستان جیسے ممالک نئے محاذ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، تاکہ فلسطینی مزاحمت کو روکا جا سکے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ اس واضح کامیابی کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اب امریکا اور اس کے اتحادی جنگ کے بجائے خیانت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، مگر تاریخ گواہ ہے کہ خیانت ہمیشہ امتوں کو گرا دیتی ہے، آج بھی اسلامی مزاحمتی تحریکیں اپنی قربانیوں کی وجہ سے پہلے سے بہت زیادہ مضبوط ہیں۔ اجتماع میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے بھی خطاب کیا، جبکہ معروف منقبت و نوحہ خواں شاہد علی شاہد نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک بیداری امت جواد نقوی نے پاکستان کے نے کہا کہ کے مرکزی
پڑھیں:
’’جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بنوں گی‘‘ ایکس صارف خاتون کا جواد احمد کے بیان پر دلچسپ تبصرہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )برابری پارٹی کے سربراہ اور ماضی کے معروف گلوکار جواد احمد کا حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کی حکومت قائم ہوئی تو پاکستان کے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ روپے ہوگی۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر مختلف قسم کے تبصرے کیے اور بعض افراد نے اس کا مذاق بھی اڑایا۔ مقدس فاروق اعوان نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی‘۔
جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی ???? https://t.co/xUelhAPF18
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) November 19, 2025
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ کو 24 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
نور نامی صارف کا کہناتھا کہ ’’جواد احمد۔۔۔زیادہ لمبی نہیں چھوڑ گئے!‘‘
جواد احمد ۔۔۔زیادہ لمبی نہیں چھوڑ گئے ???? pic.twitter.com/Qu9nyenbPp
— Ñòòŕ (@MaahNoor_1) November 20, 2025
جواد احمد نے صارفین کی اس رائے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس بیان پر ہنس رہے ہیں، وہ کیوں چاہتے ہیں کہ ایسا نہ ہو۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر شریف، بھٹو زرداری خاندان، عمران خان اور شاہ محمود جیسے افراد پاکستان کے سرمایہ دارانہ نظام میں مہینوں میں کروڑوں اور اربوں روپے کماتے ہیں، تو ایک عام مڈل کلاس یا غریب مزدور کی تنخواہ چار لاکھ روپے ہونے میں کیا مسئلہ ہے۔ جواد احمد نے مزید کہا کہ کیا مزدور، کسان اور ان کے بچے انسان نہیں ہیں؟
انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کرنے کا غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام خطے میں استحکام کے لیے حقیقی خطرہ ہے،اسحاق ڈار
جوجاہل لوگ اس بات پرہنس رہےہیں وہ کیوں چاہتےہیں کہ ایسانہ ہو؟اگرشریف،بھٹوزرداری خاندان،عمران خان،شاہ محمودوغیرہ پاکستان کےظالم سرمایہ داری نظام میں1مہینےمیں کروڑوں،اربوں روپےکماتےہیں توپھر1مڈل کلاس یاغریب مزدورکی تنخواہ4لاکھ ہونےمیں کیامسئلہ ہے؟کیامزدور،کسان اورانکےبچےانسان نہیں؟ pic.twitter.com/d6XNh3f6IS
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) November 18, 2025مزید :