وزیراعظم کا بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کل تک کریں گے۔
اس وقت ہر گھریلو صارف سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے جب کہ انڈسٹری اور کمرشل صارفین پر بھی یہ فیس لاگو ہے۔ 4 کروڑ 26 لاکھ صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے تک وصول کیے جاتے ہیں.
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ہر سال 16 ارب روپے کے ٹیکس میں صرف 11 ارب روپے تک وصولی ہوتی ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے پی ٹی وی کے وسائل کیلئے دوسرا طریقہ کار لانے کی ہدایت کی ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا
پڑھیں:
افواج پاکستان ارضِ وطن کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں:وزیراعظم
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں جس پر مجھ سمیت پوری قوم انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔وزیرِ اعظم نے پاکستان-افغانستان سرحدی علاقے سمبازا میں خوارج کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔انہوں نے چند دن قبل اسی علاقے میں 47 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے کے بعد کل شب 3 مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف بھی کی اور کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔