بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے 7 لاکھ فوج  تعینات کرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر غیر محفوظ ہے، جہاں آرٹیکل 370 کی منسوخی  کے بعد  مقبوضہ وادی کے عوام اور سیاح  شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد بزرگ سیاح خاتون سے زیادتی نے سیاحتی تحفظ پر سوالات اٹھا  دیے ہیں۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق  ’’پہلگام کے ہوٹل میں 70 سالہ سیاح خاتون  کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا‘‘۔ مہاراشٹر سے آئی بزرگ سیاح کو ہوٹل کے کمرے میں درندہ صفت شخص نے ہوس کا نشانہ بنا یا۔

بی جے پی کی انتہا پسند حکومت نے بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک بنا دیا ہے۔ مودی راج میں خواتین سے زیادتی روز کا معمولبن چکا ہے جب کہ نظامِ انصاف مفلوج اور ریاست خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔

بزرگ سیاح خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پہلگام کی سیاحتی ساکھ پر بدنما داغ  ہے۔ مودی سرکار کی فوجی گرفت نے کشمیریوں کو تحفظ نہیں صرف جبر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں درندگی کے واقعات ہندوتوا حکمت عملی کا نتیجہ بن چکے ہیں۔

بھارت میں خواتین کیخلاف بڑھتے جرائم کے بعد امریکا نے اپنی خواتین شہریوں کو بھارت کا سفر اکیلے نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں خواتین

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر کے سرینگر میں سالانہ "کربلا کانفرنس" کا اہتمام

کربلا کانفرنس میں وادی کشمیر کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں شیعہ و سنی جوانوں نے شرکت کرکے امام حسین (ع) کیساتھ تجدید عہد کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

جموں و کشمیر مطہری فکری و ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام سرینگر کے امام بارگاہ حمام پور بمنہ میں حماسہ حسینی (ع)، معرفت حسینی (ع) اور اخلاق حسینی (ع) کے احیاء کے طور پر ایک روزہ سالانہ "کربلا کانفرنس" منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں شریک علماء کرام نے اپنے بیانات سے جوانوں کے ایمان کو تازگی بخشی، شاعروں، نوحہ خوانوں اور ذاکرین و مرثیہ خوان حضرات نے ذکرِ محمد وآل محمد علیہم السلام کر کے جوانوں کی روحانی پیاس بجھائی۔ کانفرنس میں وادی کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں شیعہ و سنی جوانوں اور خواتین و حضرات نے شرکت کر کے ایک بار پھر حسین علیہ السلام کے ساتھ تجدیدِ عہد کیا۔ کانفرنس میں مولانا بشیر احمد بوٹو، مولانا سید محمد رضوی، مولانا منظور احمد ملک، مولانا میاں عادل نورانی، مولانا حکیم سجاد، علی محمد جان، مولانا غلام حسین متو، مولانا اقبال حسین میر، ️مولانا ذکی باقری کے علاوہ شعراء کرام ذیشان جیپوری، ریاض احمد راتھر، سید عباس جوہر، علی محمد غمگین، زبیر خمینی اور عاشق حسین وغیرہ نے شرکت کی۔ کربلا میں کثیر تعداد میں نوجوانان ملت نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں مسلم مخالف وقف ترمیمی قانون کے خلاف بڑا احتجاج
  • انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے مقبوضہ کشمیر کو ایک پرتشدد تنازعہ میں تبدیل کر دیا ہے، مقررین
  • مقبوضہ کشمیر کے سرینگر میں سالانہ "کربلا کانفرنس" کا اہتمام
  • مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے, حریت کانفرنس
  • آپریشن سندور میں  ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے
  • بھوپال برج کی ناکامی سے مودی سرکار کی کرپشن، نااہلی اور سفارشی نظام بے نقاب
  • آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے
  • مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت
  • مودی سرکار کا مسلم، پاکستان دشمنی میں ایک اور اقدام