ہم ہر سطح پر ملازمین بورڈ کے حقوق کا تحفظ کریں گے‘چیئرمین بورڈ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر)ایپکا میٹرک بورڈ یونٹ کراچی کے وفد جس کی صدارت سید توقیر حسین شاہ اور مرکزی سیکرٹری رہنما چیئرمین ملک خورشید احمد نے کی۔ اس موقع پر مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ میٹرک بورڈ کراچی کے ملازمین کے پروموشن ہو یا ان کے دیرینہ مسائل ان پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی چیئرمین میٹرک بورڈ نے یقین دہانی کرائی ہے۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ ہم ہر سطح پر ملازمین بورڈ کے حقوق کا تحفظ کریں گے اس سلسلے میں ہم نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ملازمین کو جلد خوشخبری کی نوید ملے گی۔ جو مسائل ماضی میں کسی وجہ سے حل نہ ہو سکے ہم ان کو بھی حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ملازمین ہر ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں جب ملازمین خوشحال ہوں گے تو ادارہ بھی خوشحال ہوگا۔ میرے دفتر کے دروازے ہر ملازمین کے لیے کھلے ہیں۔ اس موقع پر توقیر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بورڈ ایک علم دوست شخصیت ہیں۔ وہ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بورڈ نے یقین دلایا کہ بورڈ کے کسی بھی ملازم کے ساتھ حق تلفی نہیں کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیئرمین بورڈ نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی عزت، حقوق اور سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہری و سیاسی حقوق آزادانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی عزت، حقوق، پرامن احتجاج اور سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔یہ عزم آئینی ذمے داری کے ساتھ کشمیری عوام سے پاکستان کے اخلاقی وعدے کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارت نے طاقت کے استعمال اور بنیادی آزادیوں کے انکار کو کشمیری عوام کی آواز دبانے کا ہتھیار بنا رکھا ہے۔
ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں اور شہری آزادیوں کا انکار تشویشناک ہے۔ بھارت آزاد کشمیر پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کی ذمے داریوں کو تسلیم کرے۔
ترجمان کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے احترام میں مضمر ہے۔