کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کے نتیجے میں ایک نیا سنگ میل عبور ہوگیا۔

نئے مالی سال 2025-26 کے پہلے ہی دن (یکم جولائی کو) بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز شان دار تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آیا اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

منگل کے روز پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز پر 757 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 26 ہزار 384 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پو پہنچ گیا۔

بعد ازاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی وجہ سے حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور مجموعی طور پر انڈیکس میں 1248 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 876 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 3ارب 40کروڑ کا قرض رول اوور کیے جانے سے گزشتہ مالی سال اختتام تک آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14ارب ڈالر تک پہنچنے اور امریکا کے ساتھ متوقع تجارتی معاہدوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی تیزی کا رحجان برقرار رہا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن (گزشتہ روز) تیزی کے رجحان کے سبب ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی ایک لاکھ 25ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پوائنٹس کی

پڑھیں:

محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

سری لنکا کے خلاف سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کھیل کر وکٹ کیپر محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا گیا میچ محمد رضوان کا 100واں ایک روزہ میچ تھا۔

میچ سے قبل محمد رضوان کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں ساتھیوں، کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ نے شرکت کر کے وکٹ کیپر کو مبارک باد دی۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ آج کا میچ رضوان کیلیے اہم سنگ میل اور یادگار ہے، وکٹ کیپر نے ہمیشہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں انرجی دکھائی اور ہمیشہ دل سے ملک کی نمائندگی کی۔

اہم سنگ میل حاصل کرنے پر محمد رضوان کو اعزازی کیپ بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی کمی
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر مثبت رجحان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، 248 پوائنٹس کی کمی
  • معیشت کیلئے بری خبر،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چلا گیا
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز
  • ملک میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا