سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح کم ترین سطح پر
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں پر مشتمل مجموعی بے روزگاری کا تناسب2.8 فیصد ریکارڈ کی گیا، جو کہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔ یہ شرح گزشتہ سہ ماہی یعنی 2024ء کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: مبینہ مقابلے میں بھتہ خور ہلاک
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ملیر تھدو ندی بکرا پیڑی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک بھتہ خور کو ہلاک کر دیا۔ نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ دو ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے ملیر تھدو ندی بکرا پیڑی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان ایس آئی یو پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزم انتہائی اہم بھتہ خور تھا جس کی شناخت غلام قادر ولد محمد صدیق کے نام سے کی گئی۔ مارے جانے والا بھتہ خور گینگ وار گروہ صمد کاٹھیاواڑی کا کراچی میں نیٹ ورک سنبھالتا تھا اور کچھ روز قبل ملیر سٹی کے علاقے میں معروف بلڈر سے بھتہ طلب کرنے میں بھی ملوث تھا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک بھتہ خور کے قبضے سے بھتے میں استعمال کیے جانے والا موبائل فون اور اسلحہ برآمد بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش ضابطے ک کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
دریں اثنا، نارتھ کراچی دربار ہوٹل کے قریب گلی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
خواجہ اجمیر نگری پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگئے جن کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زوہیب خان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
تاہم، اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔