دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے بڑے حصے پر 100 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود پیر کی رات تک بجلی بحال نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے شہر کو 35 کروڑ گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جا سکا۔ اسلام ٹائمز۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر چار روز سے بجلی کی طویل بندش کے باعث کراچی میں پانی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہری بوند بوند کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی فراہم کرنے والے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی طویل بندش نے شہر میں پانی کا نطام درہم برہم کر دیا۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے بڑے حصے پر 100 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود پیر کی رات تک بجلی بحال نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے شہر کو 35 کروڑ گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جا سکا۔ پانی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کا ایک بہت بڑا حصہ پانی سے محروم ہوگیا۔ کراچی واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگر پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے بریک ڈاؤن ہو رہے ہیں، بجلی کے تعطل کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی میں شدید دشواری اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ مرمتی کام جاری ہے، پانی کی بندش اور فراہمی نہ ہونے کیوجہ سے شہریوں کو انتہائی مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں یومیہ پانی کی طلب ایک ارب بیس کروڑ گیلن ہے، جبکہ واٹر کارپوریشن کے پاس رسد 65 کروڑ ہے، لیکن اس میں سے شہر کو 55 کروڑ گیلن ہی پانی ملتا ہے اور کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے باعث گزشتہ 4 دن سے نہیں مل۔ 26 جون رات 10 بجے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن آیا، جس کی وجہ سے بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا، جو پیر کی رات تک تک بحال نہیں ہو سکا۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال نہ ہونے کیوجہ سے  شہر کا 50 فیصد سے زائد کا حصہ پانی سے محروم ہوگیا۔

کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، اسکیم 33، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، ملیر، لیاقت آباد، ناظم آباد، پی آئی بی کالونی، محممود آباد، لائنز ایریا، اولڈ سٹی ایریا، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہے۔ لائن میں پانی نہ آنے کی وجہ سے شہری ٹینکروں کے ذریعے پانی حاصل کر رہے ہیں۔ واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 100 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے شہر کو 35 کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں ہو سکا، ڈملوٹی پمپنگ اور این ای کے پمپنگ اسٹینشز پر بجلی کا بار بار تعطل آ رہا ہے، وولٹیج اپ ڈاؤن اور لائٹ کی بار بار بندش اور بحال سے بھی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کی وجہ سے شہر بجلی بحال نہ بحال نہیں ہو جس کی وجہ سے پانی فراہم سے شہر کو میں پانی پر بجلی پانی کی

پڑھیں:

وزیر ریلویز حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہ

حنیف عباسی —فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ ریلویز حنیف عباسی نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمود الرحمٰن لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے نے سی آئی پی لاؤنجز اور فیملی لاؤنجز کا دورہ بھی کیا اور شالیمار ایکسپریس میں بھی انتظامات دیکھے۔

اس موقع پر وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر لاہور سے زیادہ بہتر سہولتیں ہیں، اس سے پہلے کراچی اسٹیشن پر اتنی صفائی ستھرائی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والوں سے گزارش ہے اس صفائی کو برقرار رکھیں۔

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ کینٹ اسٹیشن پر کل اپ گریڈیشن کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کو جان بوجھ کر تباہی کے راستے پر دھکیلا جا رہا ہے، ایڈووکیٹ حسنین علی
  • کراچی سمیت ملک بھرکےلیےبجلی کا نیا ٹیرف
  • وفاقی آئینی عدالت: کراچی میں عوامی پارکس کے تجارتی استعمال پر سندھ ہائیکورٹ کا حکم معطل
  • کراچی کینٹ اسٹیشن اپ گریڈیشن، کون سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں؟
  • کراچی؛ کینٹ ریلوے اسٹیشن کے مسافروں کو جدید سہولتیں مل گئیں
  • وزیر ریلویز حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہ
  • ٹینکر مافیا کراچی کا 30 فیصد پانی چوری کر رہی ہے، آئینی چیف جسٹس فوری نوٹس لیں، الطاف شکور
  • دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر  
  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر
  • دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر کے الیکٹرک کا دوبارہ بڑا بریک ڈاؤن