لائن پھٹنے کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ سے کراچی کو 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن نمبر 5 دھماکے سے پھٹ گئی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اتوار کی علی الصبح 6 بجے ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن میں سیکنڈ فیز کے 4 پمپ بند ہوگئے تھے۔ لائن پھٹنے کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ سے کراچی کو 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیاد پر شروع کر دیا گیا ہے، لائن کی مرمت کا کام 24 گھنٹے میں مکمل کرکے مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پانی کی فراہمی دھابیجی پمپنگ کراچی کو

پڑھیں:

شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سنگین ظلم ہے‘ مولانا عبد الماجد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل سندھ، مرکزی علماکونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سنگین ظلم ہے حکومت عوام کو کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات دلائے عوام کو بنیادی حقوق و بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکمرانوں کی آئینی ذمی داری ہے لیکن افسوس عوام پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی ضرورت تک سے محروم ہے ان خیات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کے بعد مولانا محمد عکاشہ, قاری محمد ندیم المکی اور قاری محمد زاہد و دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا کہ عوام کا استحصال ملک کے سب سے بڑے قانون آئین پاکستان کو روندنے کے مترادف ہے۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر  
  • دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر کے الیکٹرک کا دوبارہ بڑا بریک ڈاؤن
  • کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 36 گھنٹوں کے بعد بحال کردی
  • سری نگر: پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا، 9 افراد ہلاک 27 زخمی
  • سوئی گیس کی پائپ لائن تباہ، کوئٹہ سمیت متعدد علاقوں میں گیس متاثر
  • بغیر رجسٹریشن آن لائن بائیک چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • مچ کے قریب گیس پائپ لائن تباہ، بلوچستان میں گیس سپلائی متاثر
  • سری نگر پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 9 افراد ہلاک
  • شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سنگین ظلم ہے‘ مولانا عبد الماجد