2025-10-05@02:02:11 GMT
تلاش کی گنتی: 288
«امریکی پابندیاں»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ورجینیا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امن کی خاطر جنگ کے لیے تیار ہو جائیں، امریکی فوج میں داڑھی بڑھانے پر پابندی ہوگی۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ورجینیا میں میرین کوربیس میں جرنیلوں اورایڈمرلز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فٹنس کے تمام ٹیسٹ مردوں کے لحاظ سے ہوں گے، جو نئے ایجنڈے کی حمایت پر تیار نہیں وہ فوجی مستعفی ہوجائیں۔ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا میں بھاری بھر کم موٹی توندوں والے جنرلوں کا دور گیا، اب ترقیاں کوٹے پر نہیں میرٹ پر ہوں گی، امتیاز یا غلط کاموں کی شکایت سے نمٹنے کا طریقہ بھی تبدیل ہوگا۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
نیویارک: اقوام متحدہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے باعث دوبارہ اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی اور دیگر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام کے بعد کیا گیا ہے۔ یورپی ممالک نے سلامتی کونسل میں مؤقف اختیار کیا کہ ایران معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کر رہا۔ ایران نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں ہے۔ پابندیوں کے تحت ایران پر یورینیم افزودگی، بیلسٹک میزائل سرگرمیوں، اور حساس جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی پر پابندی ہوگی۔ ساتھ ہی درجنوں ایرانی شہریوں اور اداروں کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور...
ایران پر پابندیاں 6 ماہ کیلئے موخر کرنے سے متعلق روس اور چین کیجانب سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد منظور نہ ہو سکی اسلام ٹائمز۔ ایران کے خلاف مبینہ ٹرگر میکانزم کو 6 ماہ کے لئے ملتوی کرنے سے متعلق آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین کی جانب سے تجویز پیش کی گئی جبکہ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق، اس قرارداد کو 9 مخالف، 4 موافق اور 2 غیر حاضر ووٹوں کے باعث منظور نہیں کیا جا سکا۔ رپورٹ کے مطابق، ایران پر پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کو 6 ماہ کے لئے موخر کرنے سے متعلق روس و چین کی تجویز کے مسترد کر دیئے جانے کے بعد، سلامتی کونسل میں...
طالبان نے خواتین پر مرد ڈینٹسٹ سے علاج کرانے پر پابندی عائد کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )افغانستان کی طالبان حکومت نے خواتین کو دانتوں کے علاج کے لیے مرد دندان سازوں کے پاس جانے سے روک دیا۔العربیہ نیوز کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان اہلکاروں نے ڈینٹل کلینکس میں جا کر خواتین مریضوں کو باہر نکال دیا۔ طالبان اہلکاروں نے ڈینٹل کلینکس کو ایک حکم نامہ بھی دیا جس میں کہا گیا ہے کہ علاج کے لیے آنے والی خواتین کو مرد دندان ساز نہ دیکھیں۔طالبان کا یہ تازہ حکم نامہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ ہفتے قبل ہی ملک بھر میں ” رومانوی شاعری ” اور...
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اورسینئرسفارت کار سردار مسعود خان نے امریکہ کی طرف سے خلیج عمان پر قائم چا بہار بندرگاہ پر پابندیوں کا بھارت کے لئے استثنیٰ واپس لینے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایران اور بھارت دونوں متاثر ہوں گے، لیکن یہ بھارت کے لئے خاص طور پر بڑا دھچکا ہے۔ امریکہ کے اس فیصلے سے یہ بات بھی کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بھارت کس طرح چالاکی سے امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک کے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہا تھا۔ بھارت ایک جانب امریکہ کا اسٹرٹیجیک پارٹنر تھا اور دوسری جانب امریکہ مخالف ممالک سے تیل اور دوسری اجناس کی تجارت کر رہا تھا۔ ...
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹرز کو حلف نامے پر دستخط کرنا ہوں گے جس میں یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ وہ صرف وہی معلومات شائع کریں گے جنہیں باضابطہ طور پر جاری کرنے کی اجازت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے فوجی امور کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر نئی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹرز کو حلف نامے پر دستخط کرنا ہوں گے جس میں یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ وہ صرف وہی معلومات شائع کریں گے جنہیں باضابطہ طور پر...
واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے امریکی فوجی معاملات کی کوریج کرنے والے میڈیا پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو یہ وعدہ کرنا ہوگا کہ وہ صرف وہی معلومات شائع کریں گے جنہیں باضابطہ طور پر جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہو۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے صحافیوں میں ایک ہدایات نامہ تقسیم کیا گیا جس میں یہ تقاضا کیا گیا کہ وہ ایک حلف نامے پر دستخط کریں جس میں قواعد کی پابندی کی یقین دہانی ہو، ورنہ وہ اپنے میڈیا کارڈ کھو سکتے ہیں۔یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ...
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار، جناب ہارون اختر خان نے ازبکستان کے فارما پارک اور ٹیکنو پارک کا دورہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی و تکنیکی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ دورے کے دوران، جناب ہارون اختر خان نے ازبک ٹیکنو پارک میں تیار کی جانے والی جدید گھریلو اور الیکٹرانک مصنوعات کو سراہتے ہوئے انہیں "قابلِ تعریف” قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ سولر واٹر ہیٹرز کی مشترکہ تیاری نہ صرف توانائی کے شعبے میں مفید ثابت ہوگی بلکہ عوام کو سستی توانائی کی فراہمی کا ذریعہ بھی بنے گی۔ مزید برآں، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدید گیس اور بجلی کے میٹرز کی مشترکہ تیاری پر بھی تبادلۂ خیال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر پابندیوں سے استثنیٰ واپس لے لیاہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران فریڈم اینڈ کاؤنٹر پرولیفریشن ایکٹ کے تحت 2018 میں دیا گیا استثنا واپس لے لیا ہے، یہ استثنا افغانستان کی تعمیرِ نو اور اقتصادی ترقی کے لیے دیا گیا تھا، چابہار پر پابندی کا فیصلہ 29 ستمبر2025 سے مؤثر ہو گا، 29 ستمبر کے بعد چاہ بہار بندرگاہ کو آپریٹ کرنے والے افراد پابندیوں کی زد میں آئیں گے۔یہ اقدام صدرٹرمپ کی ایران کو تنہا کرنے کیلئے”زیادہ سے زیادہ دباؤ” ڈالنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے دیگر ممالک کے لیے بھی چاہ بہار بندرگاہ پر پابندیوں سے استثنیٰ ختم کر دیا ہے۔یاد...
چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے (Huawei) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی نئی سپر کمپیوٹنگ ڈیوائسز Atlas 950 اور Atlas 960 SuperPoDs متعارف کرائے گی، جن میں ہزاروں ہواوے چپس شامل ہوں گی تاکہ مصنوعی ذہانت (AI) کے لیے کمپیوٹنگ پاور میں نمایاں اضافہ کیا جا سکے۔ ہواوے کے نائب چیئرمین ایرک ژو نے کہا کہ یہ پروڈکٹس بالترتیب 2026 اور 2027 کی چوتھی سہ ماہی میں لانچ کی جائیں گی۔ ان ڈیوائسز کو ’صنعت میں نمایاں کارکردگی‘ کے حامل قرار دیا گیا ہے جن میں زیادہ نیورل پروسیسنگ یونٹس (NPUs)، میموری کی گنجائش اور تیز رفتار انٹرکنیکٹ بینڈوڈتھ شامل ہوگی۔ مزید پڑھیں: ہواوے 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل تربیت فراہم کرےگا، وزیراعظم کو بریفنگ یہ اعلان ایسے وقت...
واشنگٹن: امریکا نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق ایران سے جڑے کئی افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں وہ ادارے اور عناصر بھی شامل ہیں جو ایرانی فوج کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں، جبکہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم کچھ شخصیات بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ان افراد اور کمپنیوں نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منتقل کرنے میں کردار ادا کیا، جو ایران کی حکومت اور فوج کے لیے استعمال ہوئی۔ امریکی حکام کے مطابق اب ان افراد اور کمپنیوں...
اسلام آباد؍ لاہور؍ کراچی؍ قصور (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگاران) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نقصانات کا تفصیلی جائزہ اور ابتدائی تخمینہ دس روز میں مکمل ہوگا۔ پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت وزیرِاعظم کی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 2025ء کے سیلاب سے نقصانات کے تخمینے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین این ڈی ایم اے، سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اور صوبائی حکومتوں کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ سیلاب سے نقصانات پر قیاس آرائیوں سے گریز کریں، درست اعداد و شمار جلد جاری کیے جائیں گے اور 2022 کی طرح قدرتی آفات کے نقصانات کا تخمینہ عالمی اداروں کے تعاون سے لگایا جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ بڑھاتے ہوئے مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں اور اس حوالے سے افراد اور کمپنیوں کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے، ان پابندیوں کا مقصد ایران کی مالی اور تجارتی سرگرمیوں کو محدود کرنا اور اس کی خطے میں اثر و رسوخ کو کم کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں اس کے ان اقدامات کا نتیجہ ہیں جو عالمی قوانین اور امریکی مفادات کے منافی سمجھے جاتے ہیں، نئی فہرست میں متعدد افراد اور کمپنیاں شامل ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ ایران کے غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس، تجارت اور توانائی کے...
امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مقصد ایران کی مختلف سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔واضح رہے امریکا نے چند روز قبل بھی ایرانی تیل اسمگلنگ میں ملوث شپنگ نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دی تھیں جو ایرانی تیل کو عراقی تیل کے طور پر ظاہر کر کے عالمی منڈی میں فروخت کرتا تھا۔امریکی وزیر خزانہ نے واضح کیا تھا کہ ایرانی تیل پر مبنی آمدنی کے ذرائع ختم...
امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندی ایران کی کئی شخصیات اور کمپنیوں پر عائد کی گئی ہے۔ ایران کی مدد کرنیوالی 12 سے زائد ہانگ کانگ اور یوے ای کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی آئل کی فروخت سے حاصل رقم دہشت گرد تنظیموں کو جاتی ہے۔ ایران کی سرگرمیوں کے خلاف سخت مالی اقدامات جاری رہیں گے۔ پابندیوں کا مقصد ایران کی مشرق وسطیٰ میں منفی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔ Post Views: 5

روس پر پابندیاں لگانے کیلیے تیار ہیں، امریکا کے قطر کیساتھ خاص تعلقات ‘ اسرائیل کو محتاط رہنا ہوگا‘ ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-08-26 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے حوالے سے اسرائیل کو محتاط رہنے کا پیغام دیدیا۔ امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران قطر کو بہترین اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر کے ساتھ خاص تعلقات ہیں اور قطر کے امیر عظیم رہنما ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔ دوسری جانب روس پر پابندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ روس پر پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہیں اور یورپ کو بھی امریکا کے مطابق اقدامات کرنا ہوں گے‘...
امریکی اور چینی حکام کے درمیان اتوار کو ہونے والے تجارتی مذاکرات میں پہلی بار چینی شارٹ ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کا معاملہ باضابطہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو حکم دیا تھا کہ وہ 17 ستمبر تک اپنی امریکی آپریشنز فروخت کرے ورنہ ایپ کو امریکا میں بند کر دیا جائے گا۔ تاہم ذرائع کے مطابق اس ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر توسیع متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاک نے امریکا کے لیے نئی ایپ بنانے کی رپورٹس کو مسترد کردیا اگر ایسا ہوا تو یہ چوتھی توسیع ہوگی جو ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد دی جا رہی ہے۔ پچھلے 3 دور کے مذاکرات (جنیوا، لندن...
بیجنگ (نیوز ڈیسک) امریکا نے یمن کے حوثیوں کی معاونت کے الزام میں 32 اداروں اور شخصیات پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں جن میں 23 ادارے چین سے تعلق رکھتے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ ادارے حوثیوں کی فنڈ ریزنگ، اسمگلنگ اور حملوں کی کارروائیوں میں سہولت کاری میں ملوث تھے۔ بھارت، ایران، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے ادارے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ چین نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کے یہ یکطرفہ فیصلے خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں۔ ادھر امریکی وزارت خزانہ نے جی سیون اور...
امریکا نے 32 اداروں کو تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز امریکا نے 32 اداروں کو اپنی تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ان میں سب سے زیادہ 23 ادارے چین سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ بھارت، ایران، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ادارے بھی شامل ہیں۔ امریکی محکمہ تجارت کا کہنا ہے کہ یہ ادارے ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہیں۔ پابندیوں کے بعد ان کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ امریکی شہریوں اور کمپنیوں کو کاروباری لین دین کرنے پر پابندی ہوگی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت ایسے ممالک پر سخت پابندیاں لگائی جائیں گی جو امریکی شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھتے ہیں۔ صدارتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک کو بلیک لسٹ کیا جا سکے گا اور ان کے خلاف مختلف اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان اقدامات میں پابندیاں، ان ممالک کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ روکنا، برآمدی اور سفری پابندیاں اور دیگر قانونی اقدامات شامل ہیں۔ حکم نامے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ایسے ممالک کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کریں۔ تاہم اگر کوئی حکومت حراست میں لیے گئے امریکی شہریوں کو...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ان ممالک پر سخت اقدامات کیے جائیں گے جو امریکی شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیتے ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کو بلیک لسٹ کیا جا سکے گا اور ان کے خلاف مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔ ان پابندیوں میں برآمدات پر روک، سفری رکاوٹیں، ویزا معطلی، اور امریکا میں داخلے پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشی اور قانونی کارروائیاں بھی کی جا سکیں گی۔ حکم نامے کے تحت امریکی وزیر خارجہ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ایسے ممالک کے خلاف فوری...
امریکی سینیٹرز نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ بننے والوں پر سخت پابندیاں عائد کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ بیان امریکی سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے اہم ارکان کی جانب سے جری کیا گیا ہے۔ ریپبلکن سینیٹر جم ریش اور ڈیمو کریٹ سینیٹر جینی شاہین نے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ اور اس پر عمل درآمد کرنا لبنان کا بنیادی حق ہے۔ امریکی سینیٹرز نے کہا کہ لبنان کی ترقی اور محٖفوظ مستقبل اسی صورت ممکن ہے جب وہاں کے لوگوں اور حکومت کو حزب اللہ اور ایران کے اثر و رسوخ سے نجات ملے گی۔ امریکی سینیٹرز نے لبنانی صدر جوزف عون اور وزیر اعظم نواف سلام کو حزب اللہ...
ایک وفاقی امریکی جج نے کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر ریاستی اجازت کے بغیر پابندی عائد کر دی ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز کو ریاست کی منظوری کے بغیر تعینات نہ کرے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی خودمختاری کا احترام ناگزیر ہے۔ وفاقی حکومت کا یہ اقدام آئینی اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہوگا۔ نیشنل گارڈز کی تعیناتی صرف ہنگامی حالات یا ریاستی حکومت کی باقاعدہ درخواست پر ہی ممکن ہے۔ کیلیفورنیا کی حکومت نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی مداخلت ناقابل قبول ہے، اور یہ کوشش ریاستی اختیارات محدود کرنے کی...
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والے تقریباً تمام افراد کے لیے ویزا منظوری معطل کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نئی پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلان کردہ ان اقدامات سے بھی سخت ہیں جو صرف غزہ کے باشندوں تک محدود تھیں۔ ان پابندیوں کے باعث فلسطینی شہری امریکا میں علاج کی غرض سے سفر، اعلیٰ تعلیم کے حصول اور کاروباری دوروں سے محروم ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا کا الجزیرہ صحافیوں کے قتل پر اسرائیل سے جواب لینے کا مشورہ امریکی محکمہ خارجہ نے 2 ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے وزٹ ویزے اس وقت تک روکے جا رہے...
اسلام آباد: امریکی وزارت تجارت کے ماتحت سائنٹفک اینڈ ریگیولیٹری اتھارٹی ایجنسی نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفئیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے پاکستان کی فشریز کو امریکی معیار کے برابر قرار دے دیا۔ این او اے اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فشریز ریگولیٹری معیار مؤثر اور عالمی قوانین کے مطابق ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈولفن اور دیگر سمندری ممالیہ کے جان بوجھ کر شکار پر مکمل پابندی ہے، حکومت سندھ نے 2016 میں سمندری اور فریش واٹر جانوروں کے شکار پر پابندی لگائی ہے۔ پاکستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے سمندری ممالیہ کے بائی کیچ کم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نافذ کیا، ماہی گیری جہازوں...
جنیوا (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ڈاک کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کی نئی ٹیرف اور ٹیکس پالیسی کے باعث 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی سہولت معطل کر دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہو جائے گی۔ اس اعلان کے بعد فرانس، جرمنی، بھارت اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کی پوسٹل سروسز نے امریکا کے لیے پارسل بھیجنے سے انکار کیا ہے۔ یونیورسل پوسٹل یونین کے مطابق رکن ممالک نے واضح کیا ہے کہ اس وقت تک پابندی برقرار رہے گی جب تک امریکا یہ وضاحت نہیں کرتا کہ نیا فیصلہ...
پاکستان نے کہا ہے کہ توانائی پائپ لائنز، ٹیلی کمیونیکیشن کیبلز یا ڈیٹا نیٹ ورکس جیسے بین الاقوامی بنیادی ڈھانچے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک غیر قانونی عمل ہے جو عالمی استحکام کے لیے خطرہ اور عالمی منڈیوں کے ہموار کام میں رکاوٹ ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں، جو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرات کے ایجنڈے کے تحت منعقد ہوا، پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے ستمبر 2022 میں نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنز کی تخریب کاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایسی تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچے پر حملہ تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کرتا ہے اور ایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے...
جنیوا: اقوام متحدہ کے ڈاک کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کے نئے ٹیرف اور ٹیکس پالیسی کے باعث 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی سہولت روک دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائے گی۔ اس فیصلے کے بعد فرانس، جرمنی، بھارت اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کی پوسٹل سروسز نے امریکا کے لیے پارسل بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ یونیورسل پوسٹل یونین کا کہنا ہے کہ 25 رکن ممالک نے باضابطہ طور پر امریکا کے لیے اپنی سروسز معطل کرنے کی اطلاع دی ہے، کیونکہ امریکی حکام...
تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کو اب انسانیت کے خلاف جرم تسلیم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے ان تمام ممالک سے اپیل کی جو اس وقت یا ماضی میں امریکی پابندیوں کا نشانہ بنے، کہ وہ متحد ہو کر مشترکہ ردعمل دیں اور اس معاملے پر عالمی سطح پر آواز بلند کریں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عراقچی نے طبی جریدے لانسیٹ گلوبل ہیلتھ میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مطالعے کا حوالہ دیا، جس میں بین الاقوامی پابندیوں کے انسانی جانوں پر اثرات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مغربی حکومتیں برسوں سے یہ دعویٰ کرتی آئی ہیں کہ پابندیاں...
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ان ممالک سے اپیل کی ہے جو امریکی پابندیوں کا شکار ہوئے ہیں کہ وہ مشترکہ ردعمل کے لیے ہاتھ ملا لیں، اور زور دیا کہ پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم تسلیم کیا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران نے آرمینیا آذربائیجان معاہدے میں شامل مجوزہ ٹرانزٹ راہداری کو مسترد کردیا بدھ کو اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں عراقچی نے Lancet Global Health جریدے میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مضمون Effects of international sanctions on age-specific mortality: a cross-national panel data analysis (بین الاقوامی پابندیوں کے عمر کے لحاظ سے اموات پر اثرات: ایک بین الاقوامی تجزیہ) کا حوالہ دیا۔ عراقچی نے کہا مغربی حکومتیں طویل عرصے سے...
امریکی دفتر خارجہ (اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ محکمہ خارجہ بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو غیرملکی دہشتگرد تنظیم کے طور پر نامزد کررہا ہے۔ جبکہ مجید بریگیڈ کو بلوچستان لبریشن آرمی کی سابقہ خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشتگردوں کی فہرست (ایس ڈی جی ٹی) میں شامل کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان لبریشن آرمی کو متعدد دہشتگرد حملوں کے بعد سنہ 2019 میں خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم 2019 کے بعد سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے مزید حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔ یہ بھی پڑھیں: کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے پے...
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کے خلاف نان ٹیرف اقدامات پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔منگل کے روز ترجمان کے مطابق چین۔امریکہ اعلیٰ سطحی اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کو نافذ کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 12 اگست 2025 سے، 4 اپریل 2025 کو برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کیے گئے 16 امریکی اداروں کے خلاف متعلقہ پابندیاں مزید 90 دن تک معطل رہیں گی۔9 اپریل 2025 کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل 12 امریکی اداروں کے لیے متعلقہ اقدامات ختم کر دیے جائیں گے۔ اگر ایکسپورٹ آپریٹر کو مذکورہ بالا اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء برآمد کرنے کی ضرورت ہے تو وہ متعلقہ قواعد و...
فائل فوٹو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سینئر ڈائریکٹر امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔ اسلام آباد سے پیپلز پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری بھی تھیں۔ ملاقات کے موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر بھی موجود تھیں۔ پیپلز پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور رکی گل کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی، تجارتی و سفارتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار ناقابل فراموش تھا، صدر ٹرمپ کی امن کے لیے کوششیں بین الاقوامی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف بڑا معاشی حملہ کرتے ہوئے 50 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کرنے کے بعد خبردار کیا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے امریکی صدر نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی مسلسل خریداری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ بھارت کو اس فیصلے کی قیمت چکانی پڑے گی. صدر ٹرمپ نے کہا کہ ابھی صرف آٹھ گھنٹے ہوئے ہیں، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے آپ کو مزید سخت پابندیاں دیکھنے کو ملیں گی یہ صرف شروعات ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے امریکی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ بھارت...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف بڑا معاشی حملہ کرتے ہوئے 50 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کر دیا ہے، اور خبردار کیا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے۔ امریکی صدر نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی مسلسل خریداری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ بھارت کو اس فیصلے کی قیمت چکانی پڑے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا "ابھی صرف آٹھ گھنٹے ہوئے ہیں، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔۔۔ آپ کو مزید سخت پابندیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ یہ صرف شروعات ہے!" مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے امریکی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ بھارت پر نہ صرف اضافی ٹیرف بلکہ ممکنہ طور پر مالی جرمانے اور دیگر تجارتی...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت پر عائد کیا جانے والا ٹیرف تو صرف آغاز ہے، اضافی ٹیرف کو چند گھنٹے ہوئے ہیں، ابھی آپ کو بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا، بہت سی دیگر پابندیاں بھی دیکھنے کو ملیں گی، صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے اور جلد روسی حکام سے باقاعدہ ملاقات بھی ہوگی۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پر پچاس فیصد ٹیرف عائد کر دیا گیا ہے جس کو ابھی صرف آٹھ گھنٹے ہوئے ہیں، اگر بھارت یا دیگر ممالک نے روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو مزید...
ٹرمپ کا روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں اولمپکس کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرئے ہوئے کہا کہ ان ممالک کے ٹیرف میں بھی اضافہ ہو گا، پاک بھارت جنگ سمیت دنیا میں 5جنگیں رکوائیں، یوکرین جنگ سابق صدر بائیڈن کی پیدا کردہ جنگ ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سٹیووٹکوف کی آج ماسکو میں اہم ملاقاتیں ہوں گی، غزہ میں لوگوں کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہے ہیں، اسرائیل غزہ میں خوراک کی تقسیم...
اس ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس کو یوکرین میں امن پر مجبور کرنے کے لیے نئی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔ ٹرمپ کی منصوبہ بندی ہے کہ جو ممالک اب بھی روس سے تیل خرید رہے ہیں، ان پر بھاری ٹیرف عائد کیے جائیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے مطابق، صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی، اسٹیو وٹکوف، بدھ کو روس کا دورہ کریں گے، جس کے بعد ڈیڈلائن کا اطلاق ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین میں امن کا کوئی امکان نہ ہوا اور ٹرمپ نے اپنا منصوبہ نافذ کیا تو یہ اقدام امریکی معیشت کو بھی متاثر کر سکتا ہے، جس میں صارفین کی مہنگی اشیا، امریکی...
اس سے پہلے امریکی صدر بھارت پر چوبیس گھنٹوں میں مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی روس سے تیل کی خریداری پر خوش نہیں، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے، بھارت یوکرین میں روس کی جنگی مشین کو ایندھن فراہم کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ آج ملاقات کے بعد ماسکو سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف آج ماسکو میں روسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک...
روس نے درمیانے اور قلیل فاصلے کے ایٹمی میزائلوں کی تنصیب پر پابندی کے معاہدے کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ نے اس اقدام کو نیٹو کی روس مخالف پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے، جبکہ سابق صدر دمتری میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ ماسکو مزید اقدامات کرے گا۔ میدویدیف، جو سابق روسی صدر ہیں اور اس وقت روس کی سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا: ’وزارت خارجہ کی جانب سے درمیانے اور قلیل فاصلے کے میزائلوں کی تعیناتی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان نیٹو کی روس مخالف پالیسی کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک نئی حقیقت ہے جسے اب...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے درجنوں ممالک پر عائد کی گئی تجارتی پابندیوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں، بلکہ وہ بدستور برقرار رہیں گی۔ یہ بات امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے اتوار کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہی۔ گریر کے مطابق یہ محصولات جاری مذاکرات کا حصہ ضرور ہیں، لیکن ان میں نرمی کا امکان کم ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے کے تحت مختلف ممالک پر نئی درآمدی ڈیوٹیز عائد کی ہیں، جن میں کینیڈا سے آنے والی کئی اشیا پر 35 فیصد، برازیل پر 50 فیصد، بھارت پر 25 فیصد، تائیوان پر 20 فیصد اور سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد تک محصولات شامل ہیں۔ اگرچہ صدر ٹرمپ کے دوبارہ...
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر امریکی پابندیاں حیران کن ہیں، چینی وزارت خارجہ بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے عہدیداروں اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر امریکی پابندیاں حیران کن ہیں۔ انہوں نے قیام امن کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کو امریکہ کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ناقابل فہم ہیں۔ جمعہ کے روز گو جیاکھون نے کہا کہ اس وقت فلسطین کا مسئلہ ایک اہم تاریخی موڑ پر ہے۔ بین الاقوامی برادری بالخصوص امریکہ کو منصفانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہیے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )وزارتِ خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ ، منڈیوں تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے. وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی سیکرٹری کامرس ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے” ٹروتھ سوشل “پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا.(جاری ہے) وزارتِ خزانہ کے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکہ نے ایران سے تجارتی تعلقات اور تیل خریدنے پرچھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے امریکی محکمہ خارجہ نے تہران پر پر مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو ہوا دینے اور عدم استحکام کی سرگرمیوں کو فنڈ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایران کی ذرائع آمدن پر قدغن لگانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی پیٹرولیم، پیٹرولیم مصنوعات، یا پیٹرو کیمیکل کی تجارت میں ملوث 20 اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ 10 جہازوں کو بلاک شدہ جائیداد قرار دے دیا ہے.(جاری ہے) جن کمپنیوں پر ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے الزام میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں چھ بھارتی کمپنیاں بھی شامل...
امریکی نیوی کا جدید ایف-35 سی لڑاکا طیارہ بدھ کی شام وسطی کیلیفورنیا میں نیول ایئر اسٹیشن لیمر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ محفوظ طور پر طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ امریکی نیوی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثہ شام 6 بج کر 30 منٹ کے قریب پیش آیا اور اس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حادثے کی ویڈیو مقامی ٹی وی چینل KFSN نے نشر کی، جس میں حادثے کے مقام سے آگ اور سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ طیارہ ایک کھلے اور ہموار زرعی علاقے میں گرا، جو نیول ایئر اسٹیشن لیمر سے قریباً 64 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ فریسنو...
پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز نیویارک:پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، اس معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ ، منڈی تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیش رفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی۔ملاقات میں سیکرٹری کامرس جواد پال اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ تجارت کے مطابق یہ کمپنیاں حساس ٹیکنالوجی کے غیر قانونی حصول اور ممکنہ طور پر ان کے غیر مجاز مقاصد کے لیے استعمال میں ملوث پائی گئیں۔ امریکی حکام کے مطابق ان کمپنیوں پر الزام ہے کہ وہ امریکی ساختہ پرزہ جات اور جدید ٹیکنالوجی کو غیر شفاف طریقوں سے حاصل کر رہی تھیں، جن کا تعلق ممکنہ طور پر دوہری استعمال (dual use) یعنی عسکری اور سویلین دونوں مقاصد سے ہو سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کا امریکا اور پاکستان کی تجارتی ڈیل کا اعلان، تیل کے ذخائر پر بھی تعاون ہوگا امریکا کی جانب...

پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ طے پا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اظہارِ اطمینان
پاکستان اور امریکا کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے، منڈیوں تک بہتر رسائی، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ معاہدے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر امریکی صدر کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ الحمد للہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ معاہدہ مکمل کرلیا۔ Pakistan concludes deal with USA, AlhamdoLilah. pic.twitter.com/N3CXyQdIXd — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 31, 2025 یہ پیشرفت واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر...
اسلام آبادآئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملادی، بھارتی وزیراعظم اب بین الاقوامی مذاق بن چکے ہیں۔ایک انٹرویومیں خواجہ آصف کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سے حکومت کیوں روکے گی، پاکستان آنے کے لیے وزٹ، اجازت اور شرائط پوری کرکے آسکتے ہیں، میں نے میڈیا پر ہی پڑھا ہے کہ والد نے منع کیا کہ وہ نہ آئیں۔ان کا کہنا تھا اگر بانی پی ٹی ائی کے بیٹے فیصلہ کر رہے ہیں تو بالکل پاکستان آئیں، ہمارا موقف صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی طرف رجوع نہ کرے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے،...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ ایک مکمل اور جامع تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت جنوبی کوریا امریکا میں 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس سرمایہ کاری کا مکمل کنٹرول اور انتخاب صدر ٹرمپ کی زیر نگرانی امریکی حکومت کے پاس ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا آئندہ ہفتوں میں مزید سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی جاری کرے گا۔ اس سلسلے میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ دو ہفتوں کے اندر وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے، جہاں باقاعدہ دو طرفہ ملاقات متوقع ہے۔ معاہدے کے تحت جنوبی کوریا امریکا سے...
آواز ایم سرور صدیقی پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارکا جس جس نے بھی بیان پڑھا یا سنا وہ سن ہوگیاکہ وہ ایسا کیسے کرسکتے ہیں لیکن حقیقت تو حقیقت ہے ۔امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، جس طرح عافیہ صدیقی کئی عشروں سے امریکا میں قید ہیں، نہ جانے کب تک رہیں گی، اگر آپ کا قانونی نظام اس نتیجے پر پہنچا ہو تو اس پر یہ کہنا مناسب نہیں ہوگا اور یہی عمل سب پر لاگو ہوتا ہے۔ اس کا صاف صاف مطلب ہے عافیہ صدیقی کے ساتھ جو ہوا وہ درست...
امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسکاٹ لینڈ میں یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان سے ملاقات ہوئی جہاں دونوں کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا۔ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین سے معاہدہ سب کو مبارک ہو۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ یورپی مصنوعات پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ یورپی یونین امریکی توانائی شعبے سے 750 ارب ڈالر کی خریداری کرے گا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ...
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے عالمی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے خفیہ طور پر روس کو ہتھیاروں میں استعمال ہونے والا خطرناک دھماکہ خیز کیمیکل ”ایچ ایم ایکس“ فروخت کیا ہے، جو یوکرینی شہریوں پر برسنے والے میزائلوں اور راکٹوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ یہ انکشاف بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے بھارتی کسٹمز ڈیٹا کے ذریعے کیا ہے۔ دسمبر میں بھارتی کمپنی ”آئیڈیل ڈیٹونیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ“ (Ideal Detonators Pvt Ltd) نے تقریباً 14 لاکھ ڈالر مالیت کا ایچ ایم ایکس روس بھیجا۔ حیرت انگیز طور پر یہ مواد دو ایسی روسی کمپنیوں کو فراہم کیا گیا، جن کے براہِ راست تعلقات روسی دفاعی صنعت سے ہیں۔ ان میں سے ایک کمپنی ”Promsintez“ وہی ادارہ ہے جس...
امریکا نے جمعرات کے روز میانمار کے حکمران جرنیلوں کے متعدد قریبی اتحادیوں پر عائد پابندیاں ختم کر دیں، یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب 2 ہفتے قبل میانمار کی فوجی حکومت کے سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی تھی اور ایک خط میں تجارتی محصولات میں نرمی اور پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اس فیصلے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکا کی میانمار کی فوجی حکومت کے حوالے سے پالیسی میں بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، وہی فوجی حکومت جس نے 2021 میں ایک جمہوری طور پر منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر...
امریکا نے کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کینیل پر پہلی بار پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس کی وجہ حکومت کی جانب سے عوام کے خلاف مبینہ سخت کارروائیوں کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ اقدام سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں کیوبا پر دباؤ بڑھانے کی تازہ کوشش ہے۔ Four years since the Cuban regime’s brutal crackdown on protestors, @StateDept is restricting visas for Cuban regime figureheads @DiazCanelB, López Miera, Álvarez Casas, and their cronies for their role in the Cuban regime’s brutality toward the Cuban people. The @StateDept also… — Secretary Marco Rubio (@SecRubio) July 11, 2025 امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ادارے کی خصوصی اطلاع کار فرانچسکا البانیزے پر امریکی حکومت کی پابندیوں کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے انہیں واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ کسی معاملے پر شدید ترین اختلافات کے باوجود رکن ممالک کو اقوام متحدہ کے حکام کے خلاف تادیبی اقدامات نہیں کرنا چاہئیں۔ ایسے فیصلوں سے حقوق کے وسیع تر بین الاقوامی نظام کو نقصان پہنچے گا۔ Tweet URL ان کا کہنا ہے کہ اختلافی امور کو تعمیری طور سے بات چیت کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے۔(جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی ماہرِ انسانی حقوق فرانسسکا البانیز نے امریکہ کی جانب سے ان پر عائد کی گئی پابندیوں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کو بے نقاب کرنے کی پاداش میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔فرانسسکا البانیز فلسطینی علاقوں پر اقوامِ متحدہ کی خصوصی رپورٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، انہوں نے قطری نشریاتی ادارے کو بتایا کہ وہ ان دباؤ کے ہتھکنڈوں سے خاموش نہیں ہوں گی، مجھے انصاف اور بین الاقوامی قانون کے احترام کی جستجو سے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔انہوں نے امریکی حکومت کے ان اقدامات کو مافیا کی دھمکیوں سے تشبیہ دی اور کہا کہ پابندیاں تب ہی مؤثر ہوتی ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر قائم 22 کمپنیوں پر ایرانی تیل کی فروخت میں مدد کرنے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ پابندی شدہ کمپنیاں ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ میں قائم ہیں۔محکمے نے کہاکہ تیل کی فروخت سے ایران کی طاقتور ترین نیم فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کو مالی فائدہ ہوتا ہے۔ امریکا نے القدس فورس کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔ محکمہ خزانہ نے کہاکہ القدس فورس ایران سے باہر ایسی کمپنیوں کا استعمال کرتی ہے جو بظاہر کاروبار لیکن درپردہ ایران کے لیے کام کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے ایرانی تیل کی فروخت...
واشنگٹن/جنیوا: امریکا نے اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچیسکا البانیز پر اسرائیل اور امریکی حکام کے خلاف تنقید پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ فرانچیسکا البانیز پر "امریکی و اسرائیلی حکام، کمپنیوں اور ایگزیکٹوز کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں کارروائی کی شرمناک کوشش" کرنے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ فرانچیسکا البانیز، جو ایک اطالوی وکیل اور ماہر قانون ہیں، نے فلسطین میں اسرائیلی کارروائیوں کو ’نسل کشی‘ (genocide) قرار دیا تھا اور اقوام متحدہ میں اسلحہ کی پابندی اور اسرائیل سے تجارتی و مالی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ فرانچیسکا البانیز نے ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: "میں...
امریکی محکمۂ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی خرید و فروخت سے کروڑوں ڈالرز کا ایران کو فائدہ دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران سے لین دین کرنیوالوں پر بھی مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے ایران کی بینکنگ نیٹ ورک پر مزید پابندیاں لگا دیں۔ امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات، ترکیہ، چین اور ہانگ کانگ کی کچھ کمپنیاں بلیک لسٹ کی گئی ہیں۔ ان کمپنیوں پر ایران کے میزائل پروگرامز کی مالی و تیکنیکی معاونت کرنے کے الزامات ہیں۔ امریکی محکمۂ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی خرید و فروخت سے کروڑوں ڈالرز کا ایران کو فائدہ دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس کے صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں، روس پر پابندیوں سے متعلق غور کر رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یکم اگست سے ٹیرف کے ذریعے آمدنی امریکا کو موصول ہونا شروع ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی مصنوعات پر امریکی ٹیرف سے متعلق جلد یورپی یونین کو بھیجوں گا، ہم نے ایران میں اپنے بمبار طیاروں سے ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کیا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین سے ہمارے تعلقات اچھے ہوگئے ہیں، چین ہمارے تجارتی معاہدے کے معاملے میں بہت منصفانہ رہا ہے، چین کے صدر شی جن پنگ سے اکثر بات ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اسرائیلی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کر دیا، مگر سیاسی مبصرین خبردار کر رہے ہیں کہ یہ جماعت ریپبلکن پارٹی کے لیے آئندہ انتخابات میں ایک سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے 'امریکا پارٹی' کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اگرچہ وہ پالیسیوں کے حوالے سے زیادہ تفصیل نہیں دے رہے، مگر سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسک آئندہ 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی چند نشستوں کو ہدف بنائیں گے۔ سیاسی تجزیہ کار میٹ شو میکر کے مطابق: "ایلون کی پارٹی ریپبلکنز کی کمزور اکثریت کے لیے بڑا چیلنج بن سکتی ہے، خاص طور...

مناسب وقت پر ایران پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا سکتی ہیں‘ایران کے ساتھ مذاکرات طے کر لیے ہیں.ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے ایران کے ساتھ مذاکرات طے کر لیے ہیں اور کسی مناسب وقت پر ایران پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا سکتی ہیں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں اہم ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ نے غزہ کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے میں پیش رفت کا عندیہ بھی دیا، جس نے خطے میں ایک نئے بحران کے خدشات کو جنم دے دیا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں امریکی و اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والے عشائیے کے دوران نیتن یاہو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی میزبانی کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک اہم ملاقات میں اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات طے کر لیے ہیں اور کسی مناسب وقت پر ایران پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا سکتی ہیں۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے غزہ کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے میں پیش رفت کا عندیہ بھی دیا، جس نے خطے میں ایک نئے بحران کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی و اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والے عشائیے کے دوران نیتن یاہو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا...
مناسب وقت پر ایران پر سے پابندیاں اٹھالوں گا، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی میزبانی کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک اہم ملاقات میں اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات طے کر لیے ہیں اور کسی مناسب وقت پر ایران پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا سکتی ہیں۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے غزہ کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے میں پیش رفت کا عندیہ بھی دیا، جس نے خطے میں ایک نئے بحران کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات نے بین الاقوامی منظرنامے میں نئی گرما گرمی پیدا کر دی ہے۔اگرچہ یہ ملاقات رسمی نوعیت کی نہیں تھی، لیکن عشائیے کی شکل میں ہونے والے اس تبادلہ خیال کے دوران کئی حساس اور عالمی سطح پر اثر انداز ہونے والے معاملات زیر بحث آئے، جن میں ایران کے ساتھ تعلقات، مشرق وسطیٰ میں قیام امن، پاک بھارت کشیدگی، روس-یوکرین جنگ اور عالمی معیشت جیسے موضوعات شامل تھے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر عندیہ دیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا ابتدائی خاکہ طے پا چکا ہے اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے شام کی تنظیم ہیئت تحریر الشام (HTS)کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 23 جون کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کیا، جس کے مطابق HTS اب دہشتگرد قرار نہیں دی جائے گی۔ تحریر الشام، جسے پہلے النصرہ فرنٹ کہا جاتا تھا، کبھی القاعدہ کی شاخ تھی، لیکن بعد میں اس نے تعلق ختم کرلیا۔ دسمبر میں صدر احمد الشعار کی قیادت میں HTS نے دیگر باغی گروپوں کے ساتھ مل کر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹایا تھا۔ مزید پڑھیں: برطانیہ اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات بحال، 14 سال بعد برطانوی وزیر کا پہلا دورہ دمشق یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائیٹ ڈانس نے امریکا میں ممکنہ پابندیوں کے پیش نظر ایک نئی ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو امریکی صارفین کے لیے ٹک ٹاک کی جگہ لے گی۔دی انفارمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نئی ایپ خصوصی طور پر امریکی مارکیٹ کے لیے بنائی جا رہی ہے، کمپنی یہ اقدام اس وقت کر رہی ہے جب امریکا میں ٹک ٹاک پر یہ دباؤ بڑھ رہا ہے کہ اگر وہ اپنی امریکی سرگرمیاں فروخت نہیں کرتا تو اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بائیٹ ڈانس کو ٹک ٹاک کی فروخت کے لیے رواں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بائیٹ ڈانس امریکا میں ٹک ٹاک کا متبادل متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جو امریکی مارکیٹ میں موجودہ ایپ کی جگہ لے گی۔امریکی قوانین کے مطابق ٹک ٹاک کو فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں پابندی کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر کمپنی نے نئی ایپ کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بائیٹ ڈانس اس وقت ایک مخصوص امریکی ورژن تیار کر رہا ہے، جسے ابتدائی طور پر “ایم 2” کا کوڈ نام دیا گیا ہے، جبکہ موجودہ ایپ کو “ایم” کہا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نئی ایپ ستمبر میں لانچ کی جائے گی اور مرحلہ وار صارفین کو اس پر منتقل کر دیا جائے گا، جبکہ پرانی ایپ...
امریکا نے ایران کی پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی فروخت اور ترسیل میں ملوث 6 کمپنیوں اور متعدد بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، ان میں بھارت اور پاکستان میں قائم 2 کمپنیاں بھی شامل ہیں، یہ اقدام تہران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے جاری امریکی مہم کا حصہ ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی) کی جانب سے اعلان کردہ ان پابندیوں کا ہدف ان شپنگ اور مینجمنٹ کمپنیوں کا ایک نیٹ ورک ہے، جن پر ایران کی جانب سے خاموشی سے تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات منتقل کرنے میں مدد دینے کا الزام ہے، یہ سب امریکی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا پر دوبارہ سخت معاشی پابندیاں عائد کردیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ایک صدارتی یادداشت پر دستخط کیے جس کے تحت کمیونسٹ نظام کے تحت چلنے والے ملک کیوبا کے خلاف ایک سخت امریکی پالیسی نافذ کی گئی ہے، اور سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں کیے گئے اقدامات کو واپس لے لیا گیا ہے۔ یہ بات وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک اعلامیے میں کہی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس نئی ہدایت میں امریکہ کے شہریوں کے لیے کیوبا کے سیاحتی دوروں پر قانونی پابندی کو نافذ کیا گیا ہے، جبکہ ملک پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کی حمایت کی گئی ہے۔ اگرچہ امریکی شہریوں کے لیے تفریحی مقاصد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز شام پر امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ اس طرح مشرق وسطیٰ کے اس ملک کی بین الاقوامی مالیاتی نظام سے الگ تھلگ رہنے کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔ امریکہ نے شام کے خلاف پابندیوں کے پروگرام کو سن 2004 میں نافذ کیا، جو اب تک جاری تھا اور اس کے تحت شام پر دور رس پابندیاں عائد کی گئیں، جس سے مرکزی بینک سمیت بیشتر ریاستی ادارے متاثر ہوئے۔ شام: چرچ میں بم کے پیچھے داعش سے الگ ہونے والا گروہ کون ہے؟ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے شام پر عائد بیشتر امریکی پابندیاں باقاعدہ طور پر ختم کردی ہیں۔ واضح رہے کہ امسال مئی کے وسط میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران شام پر امریکی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کہنے پر شام پر سے پابندیاں ہٹانے ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے شامی وزیر خارجہ اسد الشائبانی نے ملک کے لیے ‘رخ موڑنے والا’ مرحلہ قرار دیا تھا اور انہیں ہٹانے کے لیے سعودی کوششوں کو سراہا تھا۔ یہ پابندیاں امریکا نے شام پر بشار الاسد کے دور میں عائد کی تھیں۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے شام پر عائد بیشتر امریکی پابندیاں باقاعدہ طور پر ختم کردی ہیں۔ واضح رہے کہ امسال مئی کے وسط میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران شام پر امریکی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کہنے پر شام پر سے پابندیاں ہٹانے ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے شامی وزیر خارجہ اسد الشائبانی نے ملک کے لیے ‘رخ موڑنے والا’ مرحلہ قرار دیا تھا اور انہیں ہٹانے کے لیے سعودی کوششوں کو سراہا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ڈونلڈ ٹرمپ محمد بن سلمان کی درخواست پر شام پر عائد تمام...
شامی وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اٹھانے سے شام عالمی برادری کے لیے کھل جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پابندیوں کا خاتمہ تعمیرِ نو اور ترقی کا راستہ ہموار کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ سابق شامی صدر بشارالاسد، داعش اور ایرانی اتحادیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ سینیئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا شام کو دہشتگردی کی معاون ریاست قرار دینے کے فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے۔ دوسری جانب شامی وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔میڈیا ذرائع کی رپورت میں بتایاگیا ہے کہ واشنگٹن سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ آج اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ سابق شامی صدر بشار الاسد، داعش اور ایرانی اتحادیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمہ دار حماس ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ کا امکان نہیں۔ دوسری جانب یورپی حکومتوں کو دی گئی ابتدائی انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق ایران کا یورینیئم ذخیرہ زیادہ تر محفوظ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ہے۔ بدھ کو نیٹو سمٹ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی، معاہدے پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ایران امریکا مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ہے۔ امریکا...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی (آئی جی آر سی) کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دوبارہ جارحیت کی تو ایران کی جانب سے اس بار جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق یہ انتباہ اس میزائل حملے کے بعد سامنے آیا ہے جو ایران نے پیر کی شام قطر میں واقع امریکہ کے العدید فوجی اڈے پر کیا اس کارروائی کو’ ’وعدہ پیروزی“ (وعدہ فتح) کا نام دیا گیا جو حالیہ دنوں میں ایران کی تین جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی.(جاری ہے) آپریشن کے بعد اپنے بیان...

کامیابی اور فتح پر ملت ایران اور شہداء کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل پاکپور نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کامیابی اور فتح پر ملت ایران اور شہداء کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ ہیں۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کے 12 گھنٹے بعد اسرائیل جنگ بندی کرے گا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی جنگ تھی جو برسوں جاری رہ سکتی تھی اور یہ پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ...

سی ڈی اے تحصیلدار کے ایریاز تبدیل ، مرزا سعید اور اظہر محمود کے پاس کون کونسے زون ہونگے ، دستاویز سب نیوز پر
سی ڈی اے تحصیلدار کے ایریاز تبدیل ، مرزا سعید اور اظہر محمود کے پاس کون کونسے زون ہونگے ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کا شام میں امریکی فوجی اڈے پر مارٹر حملہ ایران کا شام میں امریکی فوجی اڈے پر مارٹر حملہ ایران کا قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ،6میزائل فائر کردیے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، صحافی کے سوال پر خواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگاکر معذرت صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارت کاری میں اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں، ترجمان وائٹ ہاوس ایران پر...
TEHRAN: ایران کی پارلیمنٹ نے امریکا کی جانب سے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے جواب میں اسٹریٹجک حوالے سے اہمیت رکھنے والی آبنائے ہرمز بند کی منظوری دے دی ہے۔ ایرانی پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے رکن اسماعیل کوسواری نے بتایا کہ مجلس شوریٰ (ایرانی پارلیمنٹ) نے امریکی جارحیت اور عالمی برادری کی خاموشی کے جواب میں دنیا کی توانائی کے تجارت کے لیے اہمیت رکھنے والی آبنائے ہرمز بند کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ مجلس شوریٰ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے رکن اسماعیل کوسواری نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ آبنائے ہرمز بند رکھنے کے فیصلے پر متفق ہیں تاہم حتمی فیصلہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی...
حملہ کرنیوالے امریکی طیارے کہاں ہیں ، پتہ لگا لیا ، پاسداران انقلاب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی کو کسی بھی حملے سے تباہ نہیں کیا جا سکتا، ایران پر حملہ کرنیوالے امریکی طیارے اس وقت کہاں ہیں ، پتہ لگا لیا۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی تعداد اور پھیلا طاقت نہیں بلکہ کمزوری ہے، واشنگٹن نے پرامن تنصیبات پر حملہ کرکے خود کو جارحیت کی پہلی صف میں کھڑا کر دیا۔پاسداران کے حکام کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس کسی شدید ردعمل کے نتائج سے بچنے کی صلاحیت نہیں ،وائٹ ہاوس اور تل ابیب پر حکمرانی کرنے...
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی دہشت گرد حکومت کے آج کے حملے نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے جائز دفاع کے حق کے تحت ایسے اختیارات استعمال کرنے پر مجبور کیا ہے جو حملہ آور محاذ کی غلط فہمیوں اور اندازوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ اس سرزمین پر حملہ کرنے والوں کو پشیمانی کا باعث بننے والے جوابات کا انتظار کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) نے امریکہ کی جانب سے ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر غیر قانونی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ تہران میں IRGC نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں ملوث طیاروں کی پرواز کے مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے...
پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے والے طیارے اس وقت کہاں ہیں پتا لگا لیا ہے۔ پاسداران انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حملہ کر کے واشنگٹن نے اپنے آپ کو فرنٹ لائن میں کھڑا کرلیا ہے۔ اس حوالے سے پاسداران انقلاب کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے مشرق وسطیٰ کی ماضی کی جنگوں سے سبق نہیں سیکھا، ایران پر بمباری کے بعد اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ...
واشنگٹن :امریکہ کے ایک فیڈرل جج نے ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلباء کو داخلہ دینے سے روکنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ عارضی حکم اس کیس کی سماعت کے دوران ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلباء کو قبول کرنے کا حق دیتا ہے۔امریکی حکومت نے 22 مئی کو اعلان کیا تھا کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء اور ایکسچینج اسکالر پروگرام کو منسوخ کر دے گی اور یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلباء کو داخلے دینے سے روک دے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 جون کو نام نہاد قومی سلامتی کے نام پر ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلباء کے ویزے پر پابندی عائد کرنے اور...
امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی پابندیوں میں ایران کے 20 ادارے، 5 افراد اور 3 جہاز شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کے شکار افراد میں سے متعدد ایران کی پاسداران انقلاب سے منسلک ہیں۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر نئی پابندیاں امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے عائد کی ہیں۔ Post Views: 2
امریکا میں غیر ملکی طالب علموں پر عائد ویزا پابندی ختم کردی گئی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے معطل عمل کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے لیکن اب تمام درخواست دہندگان کو حکومتی نظرثانی کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی لازمی دینا ہوگی۔ محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ حکام ان طلبہ کی تمام سوشل میڈیا پوسٹس کا جائزہ لیں گے اور جن پیغامات کو امریکا، اس کی حکومت، ثقافت، اداروں یا بنیادی اصولوں کے خلاف سمجھا جا سکتا ہے، ان کی بنیاد پر اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ محکمہ خارجہ کے مطابق مئی میں جاری ہونے والے اسٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کی معطلی کے احکامات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ائرانڈیا کا بوئنگ 787 طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا اور پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کو بحفاظت ہانگ کانگ ائرپورٹ پر اتارلیا۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ دہلی جانے والے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کو ٹیک آف کے 30 منٹ بعد ہی اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ، جس کے باعث پرواز اے ایل 315 کو واپس ہانگ کانگ ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ طیارہ اڑنے کے بعد پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا احساس ہوا اور پائلٹ نے فوری طورپر واپس ہانگ کانگ جانے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے گزشتہ ہفتے احمد آباد میں ایئرانڈیا کے بوئنگ 787طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) ایک اور بھارتی طیارہ بڑے حادثے کا شکارہونے سے بال بال بچ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ائر انڈیا کا ایک اور بوئنگ 787 طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہونے کے باوجود بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے فوری طور پر مذکورہ طیارے کو بحفاظت ہانگ کانگ ائرپورٹ پر اتارلیا۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ دہلی جانے والے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کو ٹیک آف کے 30 منٹ بعد ہی اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث پرواز اے ایل 315 کو واپس ہانگ کانگ ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ اس بار طیارہ اڑان بھر نے کے بعد پائلٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو ایٹم بم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہیں اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع تھی، تاہم اس میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے، کیونکہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہونا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ایرانی قیادت میں کئی ایسے افراد ہیں جو اب دوبارہ منظر پر نظر نہیں آئیں گے۔