2025-07-01@13:31:22 GMT
تلاش کی گنتی: 209
«امریکی پابندیاں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) امریکہ نے جمعرات کو سوڈانی مسلح افواج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا۔ سوڈان کے آرمی چیف پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد روکنے اور اسکولوں، بازاروں اور ہسپتالوں پر حملے کرنے اور اس تنازعہ کو پیدا کرنے کا الزام تھا، جس نے دنیا میں نقل مکانی کا سب سے بڑا بحران پیدا کر دیا ہے۔ امریکہ نے سوڈان میں متحارب فریقوں پر پابندیاں عائد کر دیں امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ برہان نے "جنگ کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی امن مذاکرات میں حصہ لینے سے انکار کر دیا، اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات اور کشیدگی میں کمی...
ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن سے مصافحہ کررہے ہیں نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے امریکی پابندیوں کے زیر اثر روسی کمپنیوں کے ساتھ تجارت روک دی۔ اس سے قبل امریکی وزارت خزانہ نے جمعہ کے روز روس کی خام تیل کی پیداوار سے متعلق کمپنیوں گارپ رام نیفٹ اور سرگوٹنیفٹگاڈ سمیت انشورنس کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں، تاکہ روس کو یوکرین جنگ لڑنے میں اقتصادی مشکلات کا سامنا ہو سکے۔ خبررساں اداروں کے مطابق 10جنوری کی مہلت سے فائدہ اٹھاکر مودی سرکار نے 2 ماہ کے لیے درکار تیل ذخیرہ کرلیا ہے، جب کہ تیل کی طلب پوری کرنے کے لیے امریکا، کینیڈا، برازیل اور گیانا سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا...
یوکرین کے علاقے دونیتسک پر روسی حملے کے بعد عمارت اور گاڑی تباہ ہوگئی ہے واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے روس کی تیل اور گیس سے آمدن کو نشانہ بناتے ہوئے یوکرین جنگ کے دوران اب تک کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد یوکرین اور آنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روس کے ساتھ یوکرین جنگ کے خاتمے کی جانب ممکنہ امن معاہدے کے مذاکرات میں فائدہ دینا ہے۔ اس طرح روسی آمدن کے ذرائع منقطع کرکے فوجی کمک کے راستے مسدود کیے جاسکتے ہیں۔ فروری 2022 ء میں روسی حملے سے شروع ہونے والی اس جنگ میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ شہروں...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں آگ کے شعلے جمعہ کے روز بھی تباہ کن راستے بناتے رہے، امریکی حکام کو لگتا ہے کہ ’دنیا کا کوئی بھی ’پانی کا نظام‘ لاس اینجلس کی آگ بجھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا‘۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق فائر بریگیڈ کے حکام نے نقصانات کا اندازہ لگانے اور آگ کیسے شروع ہوئی، اس کا تعین کرنے کی کوشش کی، ایک بڑا سوال یہ پیدا ہوا کہ کیا اس سطح کی تباہی کو کسی طرح کم کیا جا سکتا تھا، یا یہ آب و ہوا سے متعلق آفات کے دور میں نیا معمول ہے؟ حکومتی رپورٹس اور ایک درجن سے زائد ماہرین کے انٹرویوز کے جائزے سے پتا...
ویب ڈیسک — امریکہ نے جمعے کو روس کی تیل اور گیس سے آمدنی کو نشانہ بناتے ہوئے یوکرین جنگ کے دوران اب تک کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد یوکرین اور آنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روس کے ساتھ یوکرین جنگ کے خاتمے کی جانب ممکنہ امن معاہدے کے مذاکرات میں فائدہ دینا ہے۔ ماہرین کے مطابق نئی پابندیوں کا مقصد روس کی اس آمدنی کے ذرائع کو سکیٹرنا ہے جس سے وہ یوکرین میں جنگ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ فروری 2022 میں روسی حملے سے شروع ہونے والی اس جنگ میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ شہروں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جنوری 2025ء) انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ماہرین نے امریکی سینیٹ پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی) پر پابندیاں عائد کرنے اور اس کو مالی وسائل کی فراہمی روکنے کے قانون کو منظور نہ کرے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ، خود کو قانون کی حکمرانی کا داعی قرار دینے والے ملک کی جانب سے احتساب کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے آزاد اور غیرجانبدار عدالت کے اقدامات کی راہ میں رکاوٹ عائد کرنا افسوسناک ہے جبکہ یہ عدالت عالمی برادری نے قائم کی ہے۔ Tweet URL انہوں نے کہا ہے کہ 'آئی سی سی' کو دھمکانے سے دنیا میں جرائم پر عدم بازپرس کے...
امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل حملوں پراسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اورسابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر امریکی کانگریس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندی عائد کرنے کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ ایوان نمائندگان کے 243 ارکان نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا۔ 140 اراکین نے کانگریس نے پابندی کے خلاف ووٹ دیا۔ امریکی غیرقانونی کورٹ کاؤنٹر ایکشن ایکٹ امریکی شہریوں اوراسرائیل سمیت اتحادی ملک کے شہریوں سے تحقیقات ، گرفتاری یا حراست میں لینے یا ان کے خلاف...
خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو نے امریکی پابندیوںکو افسوسناک قرار دے دیا۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کا کمانڈر پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ اور سیاسی نوعیت کا ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر کا عمر بشیر کی حکومت کو ہٹانے میں فعال کردار تھا۔ یہ فیصلہ سوڈانی فوج کی حمایت کی نمائندگی کر رہا ہے۔ آر ایس ایف کی جانب سے یہ بیان امریکی فیصلے کے بعد سامنے آیا،جس میں کہاگیا تھا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ارکان اور ان کے ساتھ اتحاد کرنے والے گروپوں نے سوڈان میں نسل کشی کی ہے۔