پاکستان پر پابندیوں سے متعلق بل فرد واحد کا بیانیہ ہے، امریکی حکومت کا نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر پابندیوں سے متعلق بل فرد واحد کا بیانیہ ہے امریکی حکومت کا نہیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پرپابندیوں سےمتعلق پیش بل سے آگاہ ہیں۔ یہ بل ایک فرد نے پیش کیا ہے یہ امریکی حکومت کا بیانیہ نہیں۔
شفقت علی خان کا کہنا ہے تھا کہ بل پاس ہونے کے لیے امریکی کانگریس کی کئی کمیٹیز سے ہو کر جائے گا، ہمارے امریکا کے ساتھ تعلقات باہمی احترام کے اصول پر مبنی ہیں، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔
مالاکنڈ میں کار حادثے کا شکار ہوکر نہر میں جا گری، 5 افراد جاں بحق
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلوچستان کے صورتحال پر اقوام متحدہ کی جانب سے تبصرے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں احتجاجی مظاہرین پرامن نہیں۔ احتجاجی مظاہرین دہشت گردوں کے ساتھی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا احتجاجی مظاہرین نے کوئٹہ اسپتال پر حملہ کرکے دہشتگردوں کی لاشیں قبضے میں لیں۔ ریاست میں امن وامان کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے ان مظاہرین پر تبصرہ افسوسناک ہے۔ اقوام متحدہ کا ایسا بیان انتہاپسندوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ ہم اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے 8 مقدمات کی درخواستوں کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع
ترجمان دفترخارجہ نے پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ کوئی پاکستانی پاسپورٹ پر وہاں کا سفر کرے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین کےدرمیان محدود جنگ بندی معاہدےکوخوش آمدید کہتا ہے، شام میں پائیدار امن وہاں سیکیورٹی فورسز کو غیرمسلح کرنے سے نہیں آئے گا، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماؤں کی رہائشگاہوں پرچھاپے ماررہا ہے یہ قابلِ مذمت ہے، پاکستان میں دہشتگردی کے حوالے سے بھارت کیخلاف عالمی پلیٹ فارمز پر کوششیں کررہے ہیں۔
پاکستان کےنمائندہ خصوصی محمد صادق نے نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ کی خصوصی ہدایات پرافغانستان کا دورہ کیا ، دونوں ممالک نے سیکیورٹی ، تجارت اورعوامی رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا، ایمبیسڈر محمد صادق نےان پالیسیزپرزور دیا جو دونوں ملکوں کے فائدے میں ہیں۔
آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان اقوام متحدہ کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔