ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد استعفیٰ دینے والی اٹارنی جنرل گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی حکام نے کہا ہے کہ ریاست ورجینیا کے مشرقی ضلع کی سابق امریکی اٹارنی جیسیکا ایبر سنیچر کو اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔
43 سالہ جیسیکا، جنہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں عہدی سنبھالنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی موت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
آج صبح، تقریباً نو بج کر 18 منٹ پر، الیگزینڈریا پولیس نے بیورلے ڈرائیو کے 900 بلاک پر ایک جواب نہ دینے والی خاتون کے گھر پر گئی جہاں پولیس اہلکاروں نے انہیں مردہ حالت میں پایا۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ورجینیا کے چیف میڈیکل ایگزامینر کا دفتر موت کی وجہ اور طریقہ کا تعین کرے گا۔
ایسٹرن ڈسٹرکٹ آف ورجینیا کے موجودہ امریکی اٹارنی ایرک ایس سیبرٹ نے کہا کہ وہ ایبر کی موت کے بارے میں جان کر ’دل شکستہ‘ ہیں۔
جیسیکا ایبر کو اگست 2021 میں اس وقت کے صدر جو بائیڈن نے ورجینیا کے مشرقی ضلع کے لیے امریکہ کے اٹارنی کے طور پر نامزد کیا تھا۔
انہوں نے سنہ 2009 میں ایک اسسٹنٹ امریکی اٹارنی کے طور پر ورجینیا کے مشرقی ضلع میں اپنی خدمات کا آغاز کیا، وہ مالی فراڈ، عوامی بدعنوانی، پرتشدد جرائم، اور بچوں کے استحصال کے مقدمات دیکھتی تھیں۔
2015 سے 2016 تک، جیسیکا ابر نے محکمہ انصاف کے کریمنل ڈویژن کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے مشیر کے طور پر تفصیلی اسائنمنٹ پر کام کیا۔ اس کے بعد سنہ 2016 سے 2016 سے امریکی اٹارنی بننے تک انہوں نے فوجداری ڈویژن کی ڈپٹی چیف کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ورجینیا کے کے طور پر
پڑھیں:
لاہور: پولیس سب انسپکٹر کے گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش برآمد
—فائل فوٹولاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق 15 سال کی روزمیری نامی ملازمہ 3 ماہ سے پولیس سب انسپکٹر کے گھر پر کام کر رہی تھی۔
صوبہ سندھ کے شہر رانی پور میں ملازمہ تشدد و ہلاکت کیس میں بچی کے والد کی پیسوں کی لین دین سے متعلق گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش گھر کی پہلی منزل کی گرل کے ساتھ لٹک رہی تھی۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے، یہ خودکشی ہے یا قتل ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔