ٹرمپ کا نیا حکم نامہ: غیرقانونی امیگرینٹس پر پابندیاں سخت، فوائد سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ہے، جس کے تحت ایسے افراد جو قانونی دستاویزات نہیں رکھتے، وہ سوشل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کسی قسم کے مالی یا سماجی فوائد حاصل نہیں کرسکیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق، کئی غیرقانونی ورکرز جعلی سوشل سکیورٹی نمبر استعمال کرکے روزگار حاصل کرلیتے ہیں، جس سے نظام کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ حکومتی استعداد کار نے غیرقانونی امیگرینٹس کی شناخت اور ان کی بے دخلی کے لیے عوام کا ذاتی ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا ہے، جس میں ان کی رہائش، ملازمت اور تعلیمی اداروں سے متعلق معلومات شامل ہیں۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی حمایت میں مظاہروں میں شریک افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے، جس پر شہری آزادی کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری
وزیر اعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹوپی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان روپوش ہوچکے ہیں، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوئے ہیں، پولیس کی ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست مناسب ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے تحریری حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاہور کے تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔