حماس سے رہائی پانےوالے امریکی یرغمالی نے نیتن یاہو سے ملنے سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
حماس سے رہائی پانےوالے امریکی یرغمالی نے نیتن یاہو سے ملنے سے انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے بعد حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا، تاہم اس نے اسرائیلی وزیراظم نیتن یاہو سے ملنے سے انکار کردیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایڈن الیگزینڈر نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ذاتی ملاقات سے انکار کر دیا۔ چینل 12 نے ان کی جسمانی اور ذہنی حالت کو ”کمزور“ قرار دیا، تاہم کسی سرکاری ذریعے کا حوالہ نہیں دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایڈن الیگزینڈر کا تعلق نیو جرسی کے شہر ٹینافلائی سے ہے۔ وہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیلی سرحد پار حملے کے دوران اپنے فوجی اڈے سے اغوا کیے گئے تھے۔
ایڈن نے 2022 میں ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اسرائیل منتقل ہو کر فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ان کی رہائی اسرائیل کی جانب سے مارچ میں حماس کے ساتھ آٹھ ہفتوں کی جنگ بندی توڑنے کے بعد پہلی بڑی پیش رفت ہے۔ اس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر شدید بمباری کی، جس میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے۔
بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، جرمن میڈیا نے جھوٹی ویڈیوز اور گمراہ کن دعووں کا پردہ چاک کر دیا
امریکی نژد اسرائیلی فوجی نے حماس کی قید میں 584 دن گزارے اور بالکل تندرست حالت میں واپس لوٹے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمذاکرات میں آبی تنازع حل نہ ہوا تو پاک بھارت جنگ بندی خطرے میں پڑسکتی ہے، اسحاق ڈار جوئے کا شبہ، طالبان نے شطرنج کھیلنے پر پابندی عائد کر دی،کھیل اسلامی قانون کے منافی قرار ٹرمپ قطر کے شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار ترک عسکریت پسند تنظیم ’پی کے کے‘ نے 40 سالہ مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان کر دیا پاکستان اور بھارت کے درمیان فائر بندی دونوں ممالک کے طویل مدتی مفادات کےمطابق ہے ، چین پاک فوج نے چینی اسلحے کو چین سے بہتر استعمال کیا: بھارتی سابق جنرل کا اعتراف پاکستان سے جنگ بندی: بھارتی سیکریٹری خارجہ اور ان کی بیٹی تنقید کی زد میںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیتن یاہو سے سے انکار
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔