غزہ (نیوز ڈیسک)حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایدان کو خان یونس میں عالمی ریڈ کراس کی ٹیم کے حوالے کیا گیا۔

ایدان الیگزینڈر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ’نیک نیتی سے اٹھایا گیا قدم‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب قطر اور مصر کے ثالثوں کی کوششوں سے ہوسکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس جنگ کو ختم کیا جائے اور تمام زندہ یرغمالیوں کو ان کے پیاروں کے حوالے کیا جائے۔

حماس نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران ایدان الیگزینڈر کو یرغمال بنایا تھا اور گزشتہ روز حماس نے اس کی رہائی پر آمادگی ظاہرکی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور امریکا کےدرمیان جنگ بندی پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہرکی جو ممکنہ طور پر غزہ میں قید آخری امریکی شہری ہے۔

اس حوالے سے حماس رہنما ڈاکٹرخلیل الحیہ نے کہاکہ حماس نے امریکی قیدی کی رہائی پرآمادگی ظاہرکردی ہے جبکہ حماس کی جانب سے امدادی گزرگاہوں کو کھولنے کی حمایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب حماس امریکا مذاکرات پر اسرائیل نےتحفظات کا اظہار کیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی رہائی

پڑھیں:

تل ابیب میں غزہ جنگ بندی کیلئے ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج

تل ابیب میں ہفتے کے روز ہزاروں افراد نے اسرائیلی حکومت کے غزہ میں جنگ کو مزید وسعت دینے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔ 

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور غزہ میں موجود یرغمالیوں کی تصاویر بھی اٹھائے ہوئے تھے، جن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق شرکا کی تعداد لاکھوں میں تھی، جب کہ یرغمالیوں کے لواحقین کے گروپ کا دعویٰ ہے کہ تقریباً ایک لاکھ افراد نے احتجاج میں شرکت کی۔ 

مظاہرین نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو خبردار کیا کہ اگر غزہ پر حملے کے دوران یرغمالیوں کو نقصان پہنچا تو وہ ہر جگہ ان کا احتساب کریں گے۔

یہ احتجاج ایک دن بعد سامنے آیا جب اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ سٹی پر قبضے کے لیے بڑے فوجی آپریشن کی منظوری دی، جس پر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید ہوئی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر کہا کہ "ہم غزہ پر قبضہ نہیں کر رہے، ہم غزہ کو حماس سے آزاد کرا رہے ہیں"۔ تاہم فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اس منصوبے کو "نیا جرم" قرار دیتے ہوئے فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں حماس کے قبضے کے دوران 251 میں سے 49 یرغمالی اب بھی موجود ہیں، جن میں سے 27 کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلوی پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد بسمہ آصف کی اردو تقریر نے سب کو حیران کردیا
  • فرانس نے غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کردیا؛ اہم تجویز بھی دیدی
  • غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی منصوبے کے بارے نیتن یاہو کا ٹرمپ کو فون
  • حماس ہتھیار ڈال دے تو غزہ میں جنگ ختم ہو سکتی ہے، نیتن یاہو
  • حماس کو کچلنا غزہ جنگ کے خاتمے کا بہترین طریقہ، نیا آپریشن جلدی مکمل کرلیں گے، اسرائیلی وزیراعظم
  • حماس ہتھیار ڈال دے تو جنگ ختم ہوسکتی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
  • نیتن یاہو کی پالیسیاں امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں، حماس رہنماء محمود مرداوی
  • تل ابیب میں غزہ جنگ بندی کیلئے ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج
  • نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا
  • میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے امریکی حملے کے خدشات کو مسترد کر دیا