بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف جو کارروائی کی اس کا کبھی پاکستان نے سوچا بھی نہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپریشن ’سندور‘ کے ذریعے ہم نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت پر حملہ کریں گے تو ہماری طرف سے منہ توڑ جواب دیا جائےگا، آپریشن کے دوران پاکستان میں 100 سے زیادہ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، پاکستان نے ہمیں جواب دینے کے لیے صرف سرحد پر تیاری کی ہوئی تھی لیکن ہم نے ملک کے اندر جا کر کارروائی کی۔ نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ دہشتگردی کی کارروائی نہیں ہوگی، جس پر ہم نے بھی اتفاق کرلیا اور سیز فائر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے صرف دہشتگردی اور آزاد کشمیر پر بات ہو سکتی ہے، نریندر مودی

وی نیوز نے تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر ایک ہارے ہوئے وزیراعظم کی تقریر تھی؟

سینیئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی تقریر ایک شکست خوردہ شخص کی تقریر تھی، دنیا اس پر گواہی دے چکی ہے کہ بھارت کو بڑی ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے، نریندر مودی کے جو دعوے تھے جو نعرے تھے جو عزائم تھے وہ سب چکنا چور ہو گئے ہیں اور اب وہ اپنے زخموں کو چاٹ رہے ہیں اور پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ نریندر مودی کا عہد جو تھا جس نے بھارت کو تقسیم کیا اور اس کو لوگوں کو اپثس میں لڑایا اور اقلیتوں کے لیے اس ملک کو ایک جہنم بنایا وہ عہد اب ختم ہونے کو ہے اور اب نریندر مودی کی سیاست میں کچھ رہا ہی نہیں ہے کہ جس سے وہ سیاسی طور پر زندہ رہ سکیں۔

سینیئر صحافی و تجزیہ کار ابصار عالم نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے نریندر مودی کو تقریر کرتے ہوئے دیکھا ہوگا تو ان کی انگلی مسلسل کانپ رہی تھی تو اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ایک ہارا ہوا شخص تو لگ رہا ہے،۔

مزید پڑھیے: پاکستان سے صرف دہشتگردی اور آزاد کشمیر پر بات ہو سکتی ہے، نریندر مودی

ابصار عالم نے کہا کہ مودی کے لہجے میں بھی وہ کھڑک پن نہیں تھا لیکن ظاہر ہے وہ ایک ڈھیٹ شخص ہیں اور ابھی بھی کوئی نہ کوئی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن جب انہوں نے یہ بات مان لی ہے کہ کشمیر پر اور دوسرے معاملات میں پاکستان سے بات چیت کی جائے گی تو یہ پاکستان اور کشمیر کے لیے خوش آئند ہے۔

ابصار عالم نے کہا کہ اب پارٹی کے اندر سے مودی کو بہت ٹف ٹائم ملے گا، بھارت کے لیے اور اپنی پارٹی کے لیے نریندر مودی نے جو نقصان کیا ہے اس کا ازالہ اسے کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام اور اپوزیشن دونوں اب نریندر مودی کے خلاف ہیں جس سے ان کے لیے مشکل وقت شروع ہو چکا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ نریندر مودی اس مشکل سیاسی وقت سے نکل سکیں گے۔

سینیئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی جیسی چاہیے تقریر کرلیں وہ ایک ہارے ہوئے شخص ہیں اور بھارتی میڈیا اور بھارتی عوام سمیت پوری دنیا اب ان کے خلاف کھل کر بات کر رہی ہے۔

انصار عباسی نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں عوام پاک فوج کے حق میں اور خوشی میں باہر نکلے ہیں اسی طرح بھارت میں نریندر مودی کے خلاف لوگ باہر نکلے ہیں، جس طرح پاکستان کو خوشی ہوئی ہے اس سے کئی گنا زیادہ دکھ بھارت کو ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: فالس فلیگ کے لیے بھارتی پنجاب کی زمین استعمال کرنے پر سکھ برہم،مودی کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان

انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنی قوم میں مسلمانوں کے خلاف ایک نفرت بھری تھی اور وہ ایک ملک یعنی پاکستان کو مارنا چاہتے تھے تو اب جب پاکستان نے بھارت کو جنگ میں بری طرح مارا ہے تو یہ مودی کے لیے خطرناک وقت ہے۔

انصار عباسی نے کہا کہ اب مودی کے ڈاؤن فال کا آغاز ہوچکا ہے اور وہ اب کتنا عرصہ اقتدار میں رہتے ہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا لیکن یہ کہا جا سکتا ہے کہ نریندر مودی کی سیاست کے خاتمے کا وقت شروع ہوچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پاک بھارت سیزفائر پاک بھارت کشیدگی نریندر مودی نریندر مودی کی تقریر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاک بھارت سیزفائر پاک بھارت کشیدگی نریندر مودی کی تقریر نریندر مودی کی تقریر کہ نریندر مودی کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے بھارت کو سے گفتگو کہا کہ ا کے خلاف ہیں اور مودی کے وہ ایک کے لیے

پڑھیں:

سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔

 ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار