نریندر مودی کی تقریر ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی،عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور اس کی بدن بولی ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنے پیغام میں عرفان صدیقی نےکہاکہ مودی کی تقریر کاایک ایک لفظ کہہ رہا تھا’’ میں ہوں اپنی شکست کی آواز‘‘
انہوں نے کہاکہ یہ ایک ایسی کھسیانی بلی کی بوکھلاہٹ تھی جسے نوچنے کے لئے کوئی کھمبا بھی نہیں ملا۔آپریشن سندور “بھارت ماتا” کی مانگ میں راکھ بھر گیا۔ اور نہیں تو اتنا ہی بتادیتا کہ رافیل اور دیگر طیاروں کی لاشیں کہاں گل سڑ رہی ہیں؟
انہوںنے کہاکہ پاکستانی مسلح افواج کے طمانچے کھانے اور دنیا بھر میں رسوا ہونے کے بعد اس طرح کا سیاپا کرنے کے بجائے چپ رہنا بہتر آپشن ہوتا ۔ ذلت کے داغ بہت گہرے ہوتے ہیں ، تقریروں سے نہیں دھلتے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل، آج 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ خاندانی ذرائع نے ان کی شدید علالت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کی ناساز صحت کے باعث وہ آج 27ویں آئینی ترمیم پر ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
یاد رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے ابتدائی مسودے کی منظوری دے دی ہے، اور یہ مجوزہ ترمیم آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، جو صبح 11 بجے شروع ہوگا۔
سینیٹ کے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق، سینیٹر فاروق ایچ نائیک قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے، جبکہ وزیرِ قانون ترمیمی بل کو منظوری کے لیے ایوان میں پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان بعض ترامیم پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہو سکا، جن میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔