بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو کبھی نہیں بھولے گا، ذکیہ شاہنواز
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سٹی 42: حکومتی رکن ذکیہ شاہنواز نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا بنیان مرصوص جنگ میں بھارت کو بدترین شکست ہوئی جس کا کریڈٹ حکومت و مسلح افواج کوجاتا ہے،
ذکیہ شاہنواز نے اسمبلی میں کہا جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو کبھی نہیں بھولے گا، پوری قوم متحد ہو چکی ہے اگر مشکل وقت تو اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہوں گے،قوم نے نہ کوئی پریشر لیا نہ گھبرائی بلکہ فوج کے ساتھ مل کر جنگ لڑی اور جیتی،ہم سب امن چاہتے ہیں لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے،عوام و افواج ایک ہوچکے ہیں نوازشریف و جنرل عاصم منیر نے مل کر ملک کا دفاع کیا،
معرکہء حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے اعانت کا اعلان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، کبھی بھارت پر الزام نہیں لگایا:سلمان خان
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان کے پاکستان کے حق میں بولنے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سلمان خان کی یہ پرانی ویڈیو ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جب بھارت پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان پر بزدلانہ حملے کر رہا ہے بھارت کے پاک سرزمین کیخلاف آپریشن سندور کا پاک آرمی نے آپریشن بنیان المرصوص سے منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں سیز فائر معاہدہ ہوگیا ہے۔
اس ویڈیو میں سلمان خان دہشتگردی کے الزامات پر پاکستان کے حق میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان کہتے ہیں کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور وہاں کی صورتحال ان کے کنٹرول میں نہیں، لہٰذا کسی واقعے کے فوراً بعد ایک دوسرے پر الزام لگانا مناسب نہیں۔
View this post on InstagramA post shared by ???????????????????? ???????????????? (@sallukhanniazi)
مزیدپڑھیں:“وہ آئے،مارا ، چلتے بنے اور ہم دیکھتے رہ گئے” تیجسوی پراکاش نے پاکستانی شاہینوں کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے اپنا دکھڑا سنا دیا