وزیر داخلہ کا دہشت گرد تنظیموں سے بھی بھارت کی طرح نمٹنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی، کالعدم بی ایل اے سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔
لاہور میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان کے گھر آمد کے موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اب انڈیا کوئی بھی ایڈونچر کرنے سے پہلے100 بار سوچے گا، ہمارا کسی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بھارت نے دہشتگردی کا ڈرامہ رچایا، ڈرامے بنانے میں ان کی انڈسٹری کوسب جانتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ جنگیں اب 3حصوں میں نہیں، 5حصوں میں ہو چکی، بری، بحری اور فضائی محاذ کے ساتھ سفارتی محاذ بھی اہم ہے، پانچواں محاذ میڈیا کا ہے، پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی، کالعدم تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان علی حیدرکی والدہ شمیم بی بی سے اظہار تعزیت کی، کچا جیل روڈ کا رہائشی علی حیدرر اولپنڈی میں برگر کا اسٹال لگانے گیا تھا، 20 سال کا شہیدعلی حیدر 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالی شہید کے اہل خانہ کوصبردے، 20 سال کا شہید نوجوان اہلخانہ کا واحد سہارا تھا، شہید کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،ہر ممکن مدد کریں گے، بھارت سے جنگ میں ان شہداکی وجہ سے کامیابیاں ملیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ،نجی شعبے کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تجویز ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ،نجی شعبے کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تجویز پاک بھارت جنگ بندی،دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راونڈ مکمل بھارتی میڈیا بھارت کی بدترین شکست کا اعتراف کرنے لگا،پاک فضائیہ کی تعریفیں پاک بھارت کشیدگی، حکومت کا آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پھر سے اجاگر کر دیا، عمر عبداللہ او آئی سی کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تنظیموں سے بھی

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا شرانگیز بیان پرمعافی مانگیں، محسن نقوی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251108-01-11

 

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکورٹی فورسز کے بارے میں شرانگیز بیان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کے امن کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں اور جوانوں کے بارے میں ایسا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا۔محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے، فورسز کی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اور قوم معترف ہے، سیکورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں نے قیمتی جانیں قربان کرکے امن کی آبیاری کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اْس صوبے کے وزیر اعلیٰ نے احسان فراموشی کی حدیں پار کی ہیں جہاں سیکورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے، کوئی بھی محب وطن ایسا بیان دینے کے بارے سوچ بھی نہیں سکتا۔

نمائندہ جسارت

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ،بھارت کی اکڑ نکل گئی، ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
  • بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلیے منتیں کرنے لگا
  • بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت
  • ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور امن کے لیے کوشاں رہنا ہوگا: وزیر داخلہ محسن نقوی  
  • امریکا نے شامی صدر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا
  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا شرانگیز بیان پرمعافی مانگیں، محسن نقوی
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو فورسز کیخلاف اشتعال انگیزی پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے، محسن نقوی
  • سہیل آفریدی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں، اشتعال انگیزبیان پرقوم سے معافی مانگنی چاہیے: وزیرداخلہ
  • متنازع بیان، وزیر داخلہ نے سہیل آفریدی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا