دہشت گرد تنظیموں سے بھی بھارت کی طرح نمٹنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی۔ کالعدم بی ایل اے سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان کے گھر آمد کے موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اب انڈیا کوئی بھی ایڈونچر کرنے سے پہلے100 بار سوچے گا، ہمارا کسی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بھارت نے دہشتگردی کا ڈرامہ رچایا، ڈرامے بنانے میں ان کی انڈسٹری کوسب جانتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ جنگیں اب 3حصوں میں نہیں، 5حصوں میں ہو چکی، بری، بحری اور فضائی محاذ کے ساتھ سفارتی محاذ بھی اہم ہے، پانچواں محاذ میڈیا کا ہے، پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی، کالعدم تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔
ایک شخص نے 20 برس کے دوران خود کو 200 سانپوں سے کیوں ڈسوایا؟
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان علی حیدرکی والدہ شمیم بی بی سے اظہار تعزیت کی، کچا جیل روڈ کا رہائشی علی حیدرر اولپنڈی میں برگر کا سٹال لگانے گیا تھا، 20 سال کا شہیدعلی حیدر 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے اہل خانہ کوصبردے، 20 سال کا شہید نوجوان اہلخانہ کا واحد سہارا تھا، شہید کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،ہر ممکن مدد کریں گے، بھارت سے جنگ میں ان شہداکی وجہ سے کامیابیاں ملیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی محسن نقوی نے
پڑھیں:
ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے، محسن نقوی
یوم اقبالؒ پر عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث ہے، علامہ اقبال ؒنے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر، اس کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے، علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نوجوان اپنی خودی پہچانیں، محنت سے پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر کریں، آج ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے۔