لاہور، ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا امریکی، بھارتی و اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
لاہور میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور مودی مسلمانوں کے قاتل عالمی عدالت انہیں سزائے موت سنائے،ان حالات میں دنیا کے 57 مسلم حکمران متحد ہو کر بزدل و سفاک دہشتگرد اسرائیلی و بھارتی وحشیانہ بمباری اور قتل و غارت گری فوری بند کرانے کیلئے میدان عمل میں نکلیں اور اپنا جہادی کردار ادا کریں جو اس کا دینی و ملی اور اسلامی فریضہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام مظلوم و نہتے فلسطینی عوام اور بین الاقوامی قانون کے برعکس سویلین آبادی، ہسپتالوں و پناہ گزینوں پر اسرائیلی دہشتگرد و بزدل نیتن یاہو کی وحشیانہ بمباری و قتل وغارت گری اور مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی دہشتگرد نریندر مودی کے وحشیانہ مظالم و بے گناہ کشمیری عوام کے قتل عام کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ایک بڑا پینافلیکس بھی اُٹھا رکھا تھا، جس پر ’’کُفّار کیخلاف جنگ اسلامی ممالک کے سنگ، دنیا کے تین بڑے شیطان امریکہ، اسرائیل، ہندوستان‘‘ درج تھا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف حقانی اور دیگر رہنماؤں محمد ریاض چوہدری، مفتی سید عاشق حسین، قاری خالد محمود، علامہ سید وقارالحسنین نقوی، حافظ افتخار احمد فخر، سید عطاء اللہ شاہ بخاری، محمد شکیل بھٹی، پیر عامر شاہ زنجانی، محمد ثقلین چوہدری، جواد احمد فخر اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے کہا کہ بدترین اسرائیلی و بھارتی دہشتگردی اور انکی امریکی سرپرستی نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل و بھارت دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد اور امریکہ ان کا سرپرست ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں دنیا کے 57 مسلم حکمران متحد ہو کر بزدل و سفاک دہشتگرد اسرائیلی و بھارتی وحشیانہ بمباری اور قتل و غارت گری فوری بند کرانے کیلئے میدان عمل میں نکلیں اور اپنا جہادی کردار ادا کریں جو اس کا دینی و ملی اور اسلامی فریضہ ہے، بصورت دیگر اس مجرمانہ بے حسی پر تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دنیا کے
پڑھیں:
امن کیلیے دونوں ہمسایہ ممالک ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلیے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے میں ہے اور خطے کی صورتحال کو بغور مانیٹر کر رہا ہے۔
ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام قائم ہو سکے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ نے بدھ کو وزیراعظم پاکستان اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے الگ الگ بات چیت کی تھی۔
مزید پڑھیں: بھارت کی کسی بھی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح پر جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ امریکہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے درمیان بات چیت جاری رکھے گا۔
ٹیمی بروس نے ایران کے ساتھ بات چیت کے چوتھے دور کے مقام کا ابھی تک تعین نہ ہونے کا ذکر کیا اور کہا کہ یوکرین کے ساتھ اقتصادی شراکت داری دیرپا ثابت ہوگی۔
پریس کانفرنس کے دوران ٹیمی بروس نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کامیاب ثابت ہو رہی ہے اور ان کی انتظامیہ کو امریکی تاریخ کی سب سے شفاف انتظامیہ قرار دیا۔
جب یوکرین کے معاہدے پر روس کے ردعمل کے بارے میں سوال کیا گیا تو ٹیمی بروس نے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔