بھارتی دہشتگرد حکومت کی بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی پی کشمیری عوام کی آواز، جمہوری اقدار کے نمائندہ اور خطے میں امن کے علمبردار ہیں، بھارتی مودی سرکار ہر اُس آواز کو دبانے پر تلی ہوئی ہے جو اس کی انتہاپسند ہندوتوا سوچ کو چیلنج کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی دہشتگرد حکومت نے بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی عائد کردی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد بھارتی حکومت نےبلاول بھٹو زرداری کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کرکے بزدلی کی نئی مثال قائم کی،ان کے اکاؤنٹ پر پابندی محض ڈیجیٹل سنسرشپ نہیں، مودی سرکار اور بی جے پی کے اندر چھپی سچائی سے خوف کی کھلی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیری عوام کی آواز، جمہوری اقدار کے نمائندہ اور خطے میں امن کے علمبردار ہیں، بھارتی مودی سرکار ہر اُس آواز کو دبانے پر تلی ہوئی ہے جو اس کی انتہاپسند ہندوتوا سوچ کو چیلنج کرتی ہے۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بی جے پی کی گھبراہٹ، عدم برداشت اور سفارتی محاذ پر مکمل ناکامی کو عیاں کرتا ہے، اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ مظالم چھپائے جا سکتے ہیں نہ کشمیریوں کے حق میں اٹھنے والی آواز دبائی جاسکتی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول کی آواز کروڑوں دلوں میں گونجتی ہے اور کوئی بھی ڈیجیٹل دیوار اُس آواز کو روک نہیں سکتی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔