امریکا کی ایرانی ڈرون نیٹ ورک، امارات اور چینی کمپنیوں پر پابندیاں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں، متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ایران، عرب امارات اور چین کے 6 ادارے اور 2 ایرانیوں پر سنگین الزامات ہیں کہ یہ ادارے اور کمپنیاں ایران کیلئے ڈرون پرزہ جات فراہم کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران دہشت گردوں اور روس کو ڈرون فراہم کر رہا ہے، ایران کے فوجی نیٹ ورک کو تباہ کریں گے، ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6