واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مارچ 2025)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈلائن آج نہیں ہے،سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے، سفری پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی،واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

یقینی بنایا ہے کہ امریکہ آنے والے غیر ملکی مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کیلئے خطرہ نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے ملک اورقوم کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،ویزہ پروسس کے ذریعے قومی سلامتی اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ ویزا عمل میں یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ امریکہ آنے والے مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کیلئے خطرہ نہ ہوں۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے دوران ترجمان سے وائس آف امریکہ کو بند کرنے سے متعلق بھی سوال ہواجس پر ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ وفاقی بیوروکریسی کم کرنے کیلئے منتخب ہوئے ہیںایسے سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، صدر ٹرمپ ایران پر بھر پور دباو¿ ڈال رہے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ ایران دنیا میں دہشت گرد گروپوں کی حمایت بند کر دے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستان سمیت 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے کی تجویز پر غور شروع کردیا تھا۔جس کی حتمی منظوری صدر ڈونلڈ ٹرمپ دیں گے۔اس حوالے سے پابندیاں لگنے سے متاثرہ ممالک کی فہرست سامنے آئی تھی فہرست میں تمام ممالک کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ریڈ، اورنج اور یلو شامل تھے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی سرخ فہرست میں افغانستان سمیت 11 ممالک شامل ہیں جن پر مکمل سفری پابندی لگ سکتی تھی۔ اورنج لسٹ میں پاکستان سمیت 10 ممالک کے نام شامل کرنے پر غور کیا گیا تھا۔ریڈ لسٹ میں افغانستان، ایران، لیبیا، یمن اور شمالی کوریا سمیت 11 ممالک کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا تھا۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ ریڈ لسٹ والے ممالک کے شہریوں کے ویزے معطل کئے جائیں گے۔ اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرینٹ اور سیاحتی ویزے محدود کئے جائیں گے، تیسری کیٹیگری یلو لسٹ کی ہے جس میں 22 ممالک کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ممالک کے

پڑھیں:

امریکہ تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے، چین

چین نے ٹیرف معاملے پر امریکہ کو بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کا مشورہ دیدیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کو چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل طور پر ختم اور مساوی بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنا چاہئے۔
ترجمان چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ یکطرفہ ٹیرف میں اضافہ امریکہ نے شروع کیا، اگر وہ واقعی مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو بین الاقوامی برادری اور ملکی سٹیک ہولڈرز کی بات پر دھیان دیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی اور چینی حکام کے درمیان روزانہ بات چیت کے بیان کی تردید کی اور کہاکہ ٹیرف کے معاملے پر امریکہ سے مذاکرات نہیں کئے۔
واضح رہے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی کم ہوسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لئے ٹیرف طے کریں گے، چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ نئے دلدل میں
  • امریکہ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو دہشت گردی قرار دیدیا
  • جموں و کشمیر کے معاملے پر امریکا کی کوئی پوزیشن نہیں، ترجمان محکمہ خارجہ
  • امریکہ تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے، چین
  • پنجاب حکومت کا عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ بینڈز لگانے کا فیصلہ
  • امریکا نے ایرانی ایل پی جی کمپنی اور اس کے کارپوریٹ نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کردی
  • تعلیمی خودمختاری کیلئے ہارورڈ کی جدوجہد
  • امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کی بندش رکوادی، ملازمین بحال
  • امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے 100 سے زائد دفاتر کو بند کرنے کا اعلان
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن: چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان