واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )امریکا نے ایران کی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل تجارت میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 4 بھارتی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ 12 دیگر غیر ملکی اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کا یہ اقدام ایران کی تیل کی آمدنی کو روکنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ پیسہ عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کی مالی اعانت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.

(جاری ہے)

ایگزیکٹو آرڈرز 13846 اور 13902 کے تحت جاری کی جانے والی پابندیوں میں بھارت، چین، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، سیشلز، لائبیریا اور پاناما کی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، مجموعی طور پر دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی) نے 22 افراد پر پابندی عائد کی اور 13 بحری جہازوں کی نشاندہی بلاک شدہ جائیداد کے طور پر کی. پابندیوں کی زد میں آنے والی بھارتی کمپنیوں میں نوئیڈا، جنوبی دہلی میں واقع آسٹن شپ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، ہریانہ کی بی ایس ایم میرین ایل ایل پی، تامل ناڈو اور مارشل جزائر میں موجودگی کی حامل کاسموس لائنز ان کارپوریٹڈ اور ناوی ممبئی، مہاراشٹر میں واقع فلکس میری ٹائم ایل ایل پی شامل ہیں.

امریکی حکومت کے مطابق ان اداروں نے ایشیا میں خریداروں تک ایرانی خام تیل کی نقل و حمل میں سہولت فراہم کی محکمہ خارجہ نے کہا کہ غیر قانونی شپنگ سہولت کاروں کا یہ نیٹ ورک فروخت کے لیے ایرانی تیل کی لوڈنگ اور نقل و حمل میں دھوکا دہی سے اپنا کردار ادا کرتا ہے ایران نے لاکھوں بیرل خام تیل بھیجا جس کی مالیت کروڑوں ڈالر ہے. تازہ ترین پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر زیادہ سے زیادہ دباﺅ ڈالنے کی مہم کو نافذ کرنے میں ابتدائی قدم کا حصہ ہیں بھارت اور ایران طویل عرصے سے توانائی کے شراکت دار رہے ہیں لیکن امریکی پابندیوں نے 2019 میں بھارت کی ایرانی تیل کی درآمد کو روک دیا تھا رواں سال جنوری میں ایران نے امریکی پابندیوں کے باوجود تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے اور چاہ بہار بندرگاہ کے ذریعے پیٹرو کیمیکل سمیت تجارت کو وسعت دینے کے اپنے ارادے کا اشارہ دیا تھا.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تیل کی

پڑھیں:

ایرانی صدرآئندہ ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے

  اسلام آباد:  ایران کے صدر مسعود پزیشکیان آئندہ ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں، ایرانی صدر کے اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔
دورے کے دوران مسعود پزیشکیان کی وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتیں ہوں گی،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی ملاقاتیں شیڈول کی جا رہی ہیں۔
ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات متوقع ہے، وہ ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • کچھ حقائق جو سامنے نہ آ سکے
  • امریکی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دینے کی ہدایت
  • ٹرمپ کا گوگل، مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دینے کا انتباہ
  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
  • متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا نیا دور — نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تاریخی شراکت داری
  • ایرانی صدرآئندہ ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری، پیٹرولیم لیوی مزید 10روپے تک بڑھانے پر غور
  • واشنگٹن ایرانی جوہری منصوبے کو مکمل تباہ کرنے سے قاصر ہے، سابق امریکی وزیر دفاع
  • بھارت میں مذہبی پابندیاں
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے دعائیں، مولانا طارق جمیل کا مؤقف سامنے آگیا