data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ہائی ویز ڈپارٹمنٹ حیدرآباد کی انتظامیہ نے ملازمین کے مسائل حل نہ کرنے کی قسم کھا لی ہے ، غیر قانونی کاموں میں اپنی افسر شاہانہ طاقت کے نشے میں چور اسٹیبلشمنٹ دفاترز پر قبضہ جمائے ہوئے ہے ، ورکرز یونین آفس کو پہلے تالا بندی کا شکار کرکے ریکارڈ روم بنا دیا ۔ ایس ڈی او ٹنڈوالہیار ، ٹنڈو محمد خان کے اپنے اضلاع میں دفاترز ہوتے ہوئے حیدرآباد ڈسٹرکٹ آفس میں سیکورٹی گارڈز کے کمروں پر قبضہ کرکے انہیں دفاترز کی شکل دے کر وہ اپنے انتظامی امور نمٹارہے ہیں ۔ ورکرز یونین اس انتظامی قبضہ گیری کے خلاف اور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے 17جولائی کو شہباز بلڈنگ سے پریس کلب حیدرآباد تک سندھ بھر سے آئے ہائی ویز ملازمین اور بڑی مقر مزدور فیڈریشنز کے اشتراک سے احتجاجی ریلی منعقد کرے گی ۔ یہ بات ھائی ویز ورکرز یونین کے مرکزی آفس سیکریٹری سندھ غلام مصطفی نے اپنے بیان میں کہی ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-05-21
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے مسائل حل کرنے پر بھر توجہ دے رہی ہے ڈینگی وائرس سے بچاو کے لیے اسپرے کرائے جارہے ہیں ہم صرف باتیں نہیں کام کرنے پر بھی یقین رکھتے ہیں یہ بات انھوں نے ٹنڈوجام راول ہاوس میں اپنے حلقے کی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کہی انھوں نے میں اپنے حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا خود جائزہ لے رہا ہوں اور ان میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انھوں نے کہا کہ ہم صرف باتوں پر نہیں کام پر بھی یقین رکھتے ہیں اور میرا حلقہ اس کامنہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے کہا ڈینگی وائر س سے بچاو کے لیے روزانہ اسپرے کرایا جارہا ہے اور اسپتالوں میں بھی حکومت کی جانب سے علاج کرایا جارہا ہے اور جن علاقوں میں اسپرے نہیں ہوئے ہیں ان کا جائزہ لیا جارہا ہے انھوں نے کہا بلدیاتی اداروں کو ہم وقت پر عوام کی خدمت کے لیے فنڈز فراہم کر رہے ہیں اگر عوام کو پھر بھی سہولت میسر نہ ہو تو عوام کی شکایت پر کام نہ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے گی انھوں نے کہا ہماری اصل طاقت عوام ہے اور ہم سیاست اپنی عوام کی خدمت کے لیے کر رہے ہیں انھوں کہا پیپلزپارٹی کے مخالفین کے پاس سوا باتیں کرنے کچھ کام نہیں ہے اس لیے ہم اپنی توجہ ان کے بجائے عوام کی خدمت پر دے رہے ہیں اس موقع پر انھوں عوامی شکایات سنی اور ان کے حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
  • ٹنڈو جام: حیدرآباد میرپور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں زخمی وجاں بحق افراد
  • ڈینگی اسپرے نہ کرانے پر حیدرآباد کی یوسیز کو نوٹس جاری کردیے گئے
  • فیکٹری کے ایک ملازم کے اکاؤنٹ میں تمام ملازمین کی تنخواہ ٹرانسفر
  • شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
  • گوجرانوالہ ،کسان اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے لیے کھیت میں کام کرنے میں مصروف ہے
  • کندھ کوٹ: سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے تحت ورکرز کنونشن کا انعقاد
  • حیدرآباد ، محکمہ تعلیم کے ملازمین سراپا احتجاج ، بھوک ہڑتال جاری
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کروادی
  • نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز