ٹرمپ کو نوبل انعام کیلیے نامزد کرنا جنگی مجرم کو اعزاز دینا ہے، سابق یورپی سفارتکار
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز :یورپی یونین کے سابق اعلیٰ خارجہ پالیسی سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہوپر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایک جنگی مجرم کو سب سے بڑے ہتھیار سپلائر کے اعزاز میں انعام دیاجائے گا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یورپی یونین کے سابق اعلیٰ خارجہ پالیسی سربراہ نے کہا کہ ایک جنگی مجرم جو بین الاقوامی عدالت انصاف کو مطلوب ہے، اپنے سب سے بڑے ہتھیار فراہم کرنے والے کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرتا ہے، جس کے ساتھ وہ جنگ عظیم دوم کے بعد مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی نسلی تطہیر (Ethnic Cleansing) کر رہا ہے۔
خیال رہےکہ اسرائیلی وزیر اعظم امریکا کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے باقاعدہ طور پر نامزدگی کا خط پیش کیا تھا، یہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران نیتن یاہو کا امریکہ کا تیسرا دورہ تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں57 ہزار600 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، مسلسل بمباری کے نتیجے میں غزہ کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے، غذائی قلت، وبائی امراض اور انسانی بحران نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے۔
گزشتہ نومبر میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ICC) نے نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی عدالت انصاف (ICJ) میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی (Genocide) کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔
جوزف بوریل نے گزشتہ برس یورپی یونین کے اعلیٰ سفارتی عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی اسرائیل کے جارحانہ اقدامات پر تنقید جاری رکھی ہے۔ وہ اس سے قبل بھی یورپی یونین اسرائیل ایسوسی ایشن معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یورپی یونین
پڑھیں:
پاکستان نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا، کیرولائن لیویٹ
وائٹ ہاؤس میں کی گئی پریس بریفنگ میں کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے اُس فیصلہ کن سفارتی کاوش کا اعتراف ہے، جو انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ روکنے کے لیے کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں کی گئی پریس بریفنگ میں کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے اُس فیصلہ کن سفارتی کاوش کا اعتراف ہے، جو انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ روکنے کے لیے کی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026ء کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔ حکومت نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی، ٹرمپ کے سفارتی روابط سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا تھا۔