امریکی ریاست ایریزونا کے مرانا ریجنل ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ گر کر زمین بوس ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے سیسنا 172 ایس اور لانکیر ایم کے 360، رن وے سے اُڑان بھرتے ہی فضا میں ٹکرا گئے تھے۔

تصادم کے بعد ایک طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔

زمین بوس ہونے والے طیارے میں 2 پائلٹس حادثے میں ہلاک ہوگئے جب کہ بحفاظت اترنے والے دوسرے طیارے کے پائلٹس محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد رن وے کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تاہم ایوی ایشن حکام نے تحقیقات کے بعد ایئرپورٹ کھول دیا گیا۔

یاد رہے کہ 29 جنوری کو واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر ایک ملٹری ہیلی کاپٹر اور امریکی ایئرلائنز کے طیارے کے درمیان تصادم بھی 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ امریکا میں چھوٹے طیاروں کے حادثات عام ہیں کیونکہ ان پر سخت قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا حالانکہ یہ طیارے بھی باقاعدہ طور پر معائنہ اور مرمت کیے جاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

تکنیکی خرابی کے سبب نجی ہیلی کاپٹر نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی، تمام مسافر محفوظ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اترکھنڈ: تکنیکی خرابی کے سبب نجی ہیلی کاپٹر نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی، بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع رودراپریاگ میں نجی ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی جب وہ کدارناتھ کی جانب روانہ ہو رہا تھا، اس واقعے میں تمام 5 مسافر محفوظ رہے جبکہ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر کیلائی ایوی ایشن (Kestrel Aviation) کے AW119 ماڈل کا تھا، جو آٹھ نشستوں کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حادثے کی بنیادی وجہ “collective control” یا پرواز کی بلندی برقرار رکھنے کے نظام میں تکنیکی خرابی بتائی گئی، پائلٹ نے فورا ہی کنٹرولڈ فورس لینڈنگ کی تاکہ حادثے سے بچا جا سکے،واقعہ کے دوران ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر ٹوٹ کر ایک کھڑی گاڑی کو بھی ٹکرایا، جس سے اس میں توڑ پھوڑ ہو گئی، اور اس راستے پر ٹریفک جام کا سبب بھی بنا ۔

اس ناکامی شدہ فلائٹ کے بعد ڈی جی سی اے (DGCA) اور اتراکھنڈ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انکوائری شروع کر دی ہے، جبکہ دیگر خدمات متاثر نہیں ہوئیں ۔

خیال رہےکہ  یہ چار ہفتوں میں چوتھی بڑی تکنیکی یا حادثاتی رخنہ ہے جس نے چار دھام کے زائرین کیلئے فراہم کی جانے والی ایوی سروسز کی سکیورٹی پر سنگین تشویش پیدا کر دی ،اس سے قبل8 مئی کو گنگوتری کے نزدیک حادثہ، جس میں 6 افراد جاں بحق ہوئے،12 مئی کو بدرناتھ ہیلی پیڈ کے قریب پروپیلر کی وجہ سے گاڑی کو نقصان پہنچا،15 مئی کو کیدارناتھ کے قریب اے آئی آئی ایم ایس کا ہیلی کاپٹر فیل لینڈنگ کرتا رہا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر ٹرمپ پر نفرت کا الزام لگانے والا امریکا صحافی معطل
  • کیا امریکا نے تجارتی جنگ میں فیصلہ کُن پسپائی اختیار کرلی؟
  • تکنیکی خرابی کے سبب نجی ہیلی کاپٹر نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی، تمام مسافر محفوظ
  • لیہ؛ تیز رفتار مسافر بس اُلٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی
  • امریکا، تارکین کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں
  • امریکا، غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں
  • ایران امریکا مذاکرات، حکومتوں کا وجود امریکی خوشنودی پر منحصر 
  • امریکا کی جانب سے سفری پابندی اس کی نسل پرستانہ ذہنیت کی عکاس ہے، ایران
  • امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، ایران کا ردعمل بھی آگیا
  • اسرائیل نے حزب اللہ کی زیر زمین ڈرونز فیکٹریوں کو تباہ کردیا؛ ویڈیو وائرل