یوکرین اور امریکہ کے درمیان معدنی معاہدہ طے پا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
یوکرین اور امریکہ کے درمیان معدنی معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز
واشنگٹن :یوکرین کی پہلی نائب وزیر اعظم اور وزیر اقتصادیات سویریڈینکو نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق انہوں نے اور امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے مشترکہ طور پر “امریکہ یوکرین ری کنسٹرکشن انویسٹمنٹ فنڈ کے قیام کے معاہدے” پر دستخط کیے، جسے پہلے “معدنی معاہدہ” کے نام سے جانا جاتا تھا۔
بیان کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ اور یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے یوکرین کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی معیشت پہلی سہ ماہی میں سکڑ گئی اسرائیل کو تاریخ کی سب سے بڑی آگ کا سامنا، عالمی برداری سے مدد مانگ لی امریکا نے بھارت کیساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ کر لیا بھارت کے قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کی تشکیل نو، سابق را چیف آلوک جوشی چیئرمین مقرر بھارتی ہندو خاتون نے مودی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا امریکی اخبارنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ فاش کر دیا جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستانی سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے میں مصروفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔ نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔