میرپورخاص: بلاول بھٹو آج جلسے سے خطاب کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
بلاول بھٹو--- فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری آج میرپور خاص میں جلسے سے خطاب کریں گے، جس کےلیے گاما اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
پیپلز پارٹی رہنماؤں کے مطابق بلاول بھٹو آج شام بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔
گاما اسٹیڈیم میں ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں، جلسے گاہ کے مرکزی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں اور سیکیورٹی کےلیے مختلف اضلاع سے پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔
جلسے سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں پیپلز پارٹی کارکنان نے ریلیاں نکالی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کہہ چکے ہیں کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں: بلاول بھٹو زرداری
صوبائی وزیر داخلہ سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ادھر صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار کا کہنا تھا کہ نہروں کا حساس معاملہ بخوبی حل ہونے کی خوشی میں بلاول بھٹو کا جلسہ ایک جشن کے علاوہ پارٹی کی سیاسی قوت کا اظہار بھی ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی بلاول بھٹو
پڑھیں:
سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت اور علاقائی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہر علاقائی اور عالمی فورم پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کلید ہے، سی پیک دونوں ممالک کی دوستی کا عملی ثبوت اور خطے کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک چین دوستی کی میراث آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا ہے۔