City 42:
2025-05-01@11:42:21 GMT

بلاول بھٹو کا مزدوروں کے عالمی دن پر اہم پیغام

اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT

(احسن عباسی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھرکے محنت کشوں کو یوم مزدور کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی مزدوروں کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں۔

 محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے اپنے پیغام میں کہاکہ یکم مئی شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کی یاد دہانی کا دن ہے،شکاگو کے مزدوروں نے مناسب اجرت اور باعزت کام کے حالات کی جدوجہد میں اپنی جانیں دیں،یہ دن ہمیں جدوجہد کو آگے بڑھانے کا عزم بھی دلاتا ہے۔

فضائی سفر کرنے والوں کے لئے اہم خبر

  بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے آغاز سے ہی مزدور طبقے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد کی ہے،سندھ حکومت کا بے نظیر مزدور کارڈ ایک انقلابی اقدام ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بھارت نے پھر بغیر ثبوت الزام لگایا، بلاول بھٹو زرداری

فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کےلیے اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان پر الزام تراشی آسان ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی پہلگام حملے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا شکار ملک ہیں اور ہم دہشت گردی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، افسوسناک ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ بھارت جو الزامات پاکستان پر لگا رہا ہے وہ سب پرانے ہیں، پاکستان اور بھارت کوئی بھی مسئلہ بات چیت سے حل کرسکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اندرونی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کےلیے دوسروں پر الزام تراشی بھارت کےلیے آسان ہے، نئی دہلی کو اسلام آباد سے متعلق اپنے موقف پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی بات چیت کی تمام تر کوششوں کو بھارت نے مسترد کر دیا، بھارتی الزامات فرسودہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی پالیسی پاکستان کے ساتھ بات چیت سے انکار پر مبنی ہے، اگر بھارت واقعی کسی حل کا خواہاں ہے تو اسے اپنی پالیسی بدلنا ہوگی۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی سطح پر آبی سفارت کاری کا سنہری معیار سمجھا جاتا ہے، بھارت کا معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونا دنیا کےلیے تشویش کا باعث ہونا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پورے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے سوا کچھ نہیں چاہتا، پاکستان نے غیر جانبدارانہ تحقیقات میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے تاکہ سچ سامنے آئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے، جب بھارت میں کوئی دہشت گردی ہوتی ہے، بھارتی حکومت پاکستان پر الزام لگادیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عام لوگوں اور اُن کے رشتہ داروں کے گھروں کو تباہ کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں عوام کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • باعزت روزگار، منصفانہ اجرت ،سماجی تحفظ ہرمحنت کش کا بنیادی حق ، پی پی پی انہیں بااختیاربنانے کے لئے پرعزم ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
  • عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں: بلاول بھٹو
  • عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بلاول بھٹو
  • بھارتی حکومت پانی کی بندش کو ہتھیار بناتی ہے تو یہ اعلان جنگ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
  • وزیرِ اعظم کہہ چکے ہیں کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں: بلاول بھٹو زرداری
  • آپ دونوں نے آئینی اداروں کے سامنے سندھ کا کیس لڑا، بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو کا سی سی آئی اجلاس کی تصویر پر پاکستان کھپے کا نعرہ
  • پاکستان اور بھارت کوئی بھی مسئلہ بات چیت سے حل کر سکتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
  • بھارت نے پھر بغیر ثبوت الزام لگایا، بلاول بھٹو زرداری