امریکی ناظم الامور کی وزیر خارجہ کی ملاقات کی دوران وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، وزیر خارجہ نے قومی مفادات کے تحفظ پر بھی زور دیا، امریکی ناظم الامور نے کشیدگی میں کمی کی امریکی خواہش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، حالیہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، اسحاق ڈار نے قومی مفادات کے تحفظ پر بھی زور دیا، امریکی ناظم الامور نے کشیدگی میں کمی کی امریکی خواہش کا اظہار کیا۔ امریکی ناظم الامور نے یقین دہانی کرائی کہ امریکا بدلتی ہوئی صورت حال میں دونوں ملکوں کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔

اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا، خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی، بھارت کے پراپیگنڈا اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے بھی آگاہ کیا۔ عمان کے وزیر خارجہ نے بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی ناظم الامور اسحاق ڈار

پڑھیں:

محسن نقوی سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال

وزیر داخلہ سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر کی ملاقات میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے ہیجان انگیز بیانات جنگ کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ دفاع وطن کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین و وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے خالد مقبول صدیقی کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا، خالد مقبول صدیقی نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کی جانب سے بھرپور تائید کی اور کہا کہ بھارت کے ہیجان انگیز بیانات جنگ کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ دفاع وطن کیلئے تیار ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا بھارت کو تباہی کے راستے کا انتخاب بہت مہنگا پڑے گا، سیاسی اکابرین بھارت کی ممکنہ جارحیت کے قومی ایشو پر متحد ہیں، بھارت کسی بھول میں نہ رہے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال
  • اسحق ڈارسے امریکی ناظم الامورکی ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور اور ہسپانوی وزیرخارجہ کو بھارت کے غیرقانونی اقدامات سے آگاہ کردیا
  • اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو
  • امریکا بدلتی ہوئی صورتحال پر دونوں ممالک کے ساتھ منسلک رہے گا، امریکی ناظم الامور
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات، علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو، موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، خطے بارے تبادلہ خیال