سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے مودی سرکار کے پاگل پن کی اصل وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سابق وزیر خارجہ میاں خورشید احمد قصوری نے کہا ہے کہ چین و ترکیہ کی پاکستان کی سپورٹ کے باعث دونوں ممالک پر بھارت کا غصہ ان دنوں بڑھ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نہ پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری، اسحاق ڈار کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید احمد قصوری نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر چین اور ترکیہ کے خلاف بہت مواد چلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان سے زیادہ غربت ہے لہٰذا جنگ کی بتایں کرنے کے بجائے اس کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک سے غر بت مٹانے کے لیے اقدامات کرے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کا پاکستان کے ساتھ تعاون گزرتے وقت کے ساتھ بڑھا ہے اور اس کے بیانات بتا رہے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے لہٰذا بھارت کی لیڈرشپ کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے تو جنگ کا ماحول بنا دیا ہے اور نیوز رومز میں وار رومز تک بنا دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ، پاکستان کی محبت میں سکھ گلوکارہ کے گانے پر پابندی
خورشید احمد قصوری نے کہا کہ بھارت دہستگردی کا اتنا شور مچا رہا ہے لیکن اس نے ثبوت تو ایک بھی نہیں دیا جبکہ گزشتہ روز ہماری آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دے دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھ لے گی کہ بھارت ہی دہشتگردی کا اصل گڑھ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی دہشتگردی دوسرے ممالک میں بھی جا ری ہے اور کینیڈا کی مثال بھی سب کے سامنے ہے۔
خورشید احمد قصوری نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے حوالے سے کہا کہ پانی کے مسئلے پر تو دیہاتوں میں لوگ مرنے مارنے پر اتر آتے ہیں تو ہم بھلا کیسے خاموش رہ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’حملہ آور مذہب پوچھے بغیر گولیاں چلاتے رہے‘، پہلگام حملے سے متعلق ایک اور بھارتی جھوٹ بے نقاب
انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا پانی روکنے کے لیے 20 برس چاہیے ہوں گے کیوں کہ وہاں کوئی ایسا نلکا نہیں جو بند کردیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت کا جنگی جنون پاک بھارت کشیدگی چین کی حمایت سابق وزیر خارجہ میاں خورشید احمد قصوری مودی سرکار کی بوکھلاہٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت کا جنگی جنون پاک بھارت کشیدگی چین کی حمایت سابق وزیر خارجہ میاں خورشید احمد قصوری مودی سرکار کی بوکھلاہٹ نے کہا کہ بھارت
پڑھیں:
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
استنبول ( نیوزڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ اجلاس آج منعقد کیا جا رہا ہے جس کی میزبانی ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کریں گے۔
غزہ اجلاس میں 8 عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں جن میں ترکیہ سمیت پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور یو اے ای شامل ہیں، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
غزہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر حالیہ پیشرفت اور انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ترک وزیر خارجہ اجلاس میں اسرائیل کی جنگ بندی سے فرار کیلئے بہانوں کی کوششوں اور حالیہ جارحیت کو اجاگر کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا، مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔