پرامن اور ذمہ دار قوم ہیں ، جنگ نہیں چاہتے: بیرسٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم پرامن اور ذمہ دار قوم ہیں، جنگ نہیں چاہتے، اگر کسی نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا موقف آج بھی وہی ہے، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم پر حملہ ہوا تو جان بھی حاضر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنی فوج کو فری ہینڈ دے دیا، شہباز شریف نے تاحال پاک فوج کو فری ہینڈ نہیں دیا، مودی کی انتہا پسند حکومت سے ہمارا مقابلہ ہے، بھارتی عوام دشمن نہیں، ہمسائیگی کے حق میں ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا میں کانگریس کی درخواست پر مشترکہ اجلاس بلایا گیا، اپوزیشن نے یکجہتی کا پیغام دیا، حکومت ابھی سیاست کھیل رہی ہے، حکومت نے اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آواز شامل نہیں کی۔
سونے کی قیمت میں کمی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بیرسٹر علی ظفر
پڑھیں:
سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں، وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔