بانی نے کہا ہے پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، فرق نہیں پڑتا کون حکومت میں ہے: بیرسٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
بیرسٹر علی ظفر---فائل فوٹو
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کا کہنا ہے کہ بانی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کون حکومت میں ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں اس صورتحال میں کنفیوژن کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ہمارا سب کچھ تیار ہے، بھارت بےوقوفی کرتا ہے تو ہم اس کا جواب دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ڈیل کا مطلب ہے این آر او، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں، بھارتی فوج کسی قسم کا مس ایڈونچر کرتی ہے تو ہم اس کا جواب دیں گے، پاکستان ایک پرامن اور ذمہ دار ملک ہے، ہم عدم استحکام نہیں چاہتے۔
ان کا کہنا ہے کہ 2019ء میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ بھارت حملہ کرے تو جواب دینے کا سوچیں گے نہیں جواب دیں گے، ان کی یہی پوزیشن آج بھی ہے جو 2019ء میں تھی، بانی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کون حکومت میں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت، ایران کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کرتے ہیں، نواز شریف
اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کو وحشیانہ جارحیت قرار دی اور حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یک جہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ہم ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم معصوم جانوں کے الم ناک نقصان پر انتہائی غم زدہ ہیں اور اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔