پُرامن اور ذمہ دار قوم، جنگ نہیں چاہتے، بیرسٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف آج بھی وہی ہے، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم پر حملہ ہوا تو جان بھی حاضر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پاکستان تحریک انصاف اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم پُرامن اور ذمہ دار قوم ہیں، جنگ نہیں چاہتے، اگر کسی نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مؤقف آج بھی وہی ہے، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم پر حملہ ہوا تو جان بھی حاضر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنی فوج کو فری ہینڈ دے دیا، شہباز شریف نے تاحال پاک فوج کو فری ہینڈ نہیں دیا، مودی کی انتہا پسند حکومت سے ہمارا مقابلہ ہے، بھارتی عوام دشمن نہیں، ہمسائیگی کے حق میں ہیں۔ بیرسٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا میں کانگریس کی درخواست پر مشترکہ اجلاس بلایا گیا، اپوزیشن نے یکجہتی کا پیغام دیا، حکومت ابھی سیاست کھیل رہی ہے، حکومت نے اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آواز شامل نہیں کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیرسٹر علی ظفر
پڑھیں:
الیکشن کمیشن اب ایک ریاستی ادارہ نہیں جعلی حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے: بیرسٹر سیف
---فائل فوٹومشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اب ایک ریاستی ادارہ نہیں جعلی حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نااہل حکومت پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، ہمارے امیدواروں کا قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے، امیدواروں کو نااہل قرار دینا فارم 47 والے امیدواروں کو لانے کی سازش ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ احتجاج جعلی حکومت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اب جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو مزید نہیں روک سکتی۔