ایک اور امریکی طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
شکاگو( نیوز ڈیسک )امریکی طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو لینڈنگ کے بجائے عین وقت پر دوبارہ فضا میں بلند کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح امریکی شہر شکاگو میں شکاگو مڈوے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن وے پر ممکنہ طور پر دوسرے طیارے سے ٹکرانے سے بچنے کیلئے ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کے پائلٹ نے آخری لمحات میں طیارے کی لینڈنگ روک دی۔
رن وے پر ایک نجی چھوٹا طیارہ اچانک آ جانے کے بعد پائلٹ نے ناصرف لینڈنگ روکی بلکہ طیارے کو دوبارہ ٹیک آف کر لیا اور بعد ازاں اس طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ رن وے کو چھونے سے صرف 50 فٹ اونچائی پر تھا جب اس نے خطرہ بھانپتے ہوئے عین وقت پر دوبارہ ٹیک آف کیا۔ امریکی حکام اس سارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
دوبارہ فضا میں بلند ہونے والے طیارے اور رن وے پر موجود پہلے سے طیارے میں کتنے افراد سوار تھے اس کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال امریکا میں ایک بڑے اور دو چھوٹے فضائی حادثات میں سیکڑوں لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
دبئی کے تاجر کا بیٹی کی یاد میں کینسر اسپتال کیلئے 2 کھرب 28 ارب روپے عطیہ کرنے کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
میکسیکو سٹی ایئرپورٹ پر 2 طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے
پیر کے روز میکسیکو سٹی کے بینیتو خواریز ایئرپورٹ پر ایرو میکسیکو کا ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کے بالکل سامنے آ گیا جو رن وے پر ٹیک آف کرنے ہی والا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں طیارہ حادثہ: اموات 27 تک پہنچ گئیں، ملک بھر میں یوم سوگ
فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق ایرو میکسیکو کنیکٹ کی پرواز 1631 نے زمین سے صرف 200 فٹ کی بلندی پر ڈیلٹا کی پرواز 590 کے اوپر سے گزرتے ہوئے اس کے سامنے لینڈ کیا۔ لینڈنگ کرتے وقت ڈیلٹا طیارے میں 144 مسافر اور 6 عملہ سوار تھے۔
ڈیلٹا کے پائلٹس نے فوری طور پر ٹیک آف روک دیا اور طیارہ واپس ٹرمینل لے جایا گیا جس کے بعد پرواز 3 گھنٹے بعد روانہ ہوئی۔
واضح رہے کہ میکسیکو کی ایوی ایشن سیفٹی کی درجہ بندی 2021 میں کم کر دی گئی تھی جو 2023 میں بحال کی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئرپورٹ حادثہ طیارہ