واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ان ممالک پر سخت اقدامات کیے جائیں گے جو امریکی شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیتے ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کو بلیک لسٹ کیا جا سکے گا اور ان کے خلاف مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔ ان پابندیوں میں برآمدات پر روک، سفری رکاوٹیں، ویزا معطلی، اور امریکا میں داخلے پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشی اور قانونی کارروائیاں بھی کی جا سکیں گی۔

حکم نامے کے تحت امریکی وزیر خارجہ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ایسے ممالک کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔ تاہم اس میں یہ گنجائش بھی رکھی گئی ہے کہ اگر کوئی ملک حراست میں لیے گئے امریکی شہریوں کو رہا کر دے اور آئندہ اس نوعیت کی کارروائی نہ کرنے کی ضمانت دے تو اس کی نامزدگی ختم کر دی جائے گی۔

یہ اقدام امریکی حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت بیرون ملک امریکی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امریکی شہریوں

پڑھیں:

مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحی آبادی کے خلاف تشدد کے واقعات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو نہ روکی تو امریکا مالی امداد بند کر دے گا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ “امریکا اپنی طاقت کے زور پر نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ختم کر سکتا ہے۔ ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔”

صدر کی ہدایت کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بیان دیتے ہوئے کہا، “جی سر، ہم نائیجیریا میں کارروائی کے لیے مکمل تیاری کر رہے ہیں۔”

امریکی میڈیا کے مطابق، نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند ماہ سے فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس میں متعدد مسیحی برادریوں کے افراد مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •  تاجروں کے بعد غیر قانونی جائیداد اور گھروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی شکنجہ سخت 
  • مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
  • ’عیسائیوں کا قتلِ عام‘: ٹرمپ کی نائجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2026ء کیلئے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی
  • افغانیوں کو دکان و گھر کرائے پر دینے والے مالکان پر 79 مقدمات درج
  • ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار
  • امریکی سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے مختلف ممالک پر عائد ٹیرف کو مسترد کردیا
  • امریکی سینیٹ نے مختلف ممالک پر لگایا گیا ٹرمپ ٹیرف مسترد کردیا
  • ایران کا امریکا پر جوہری دوغلا پن کا الزام، ٹرمپ کے جوہری تجربات کے اعلان کی مذمت
  • امریکی صدر نے ولادیمیر پیوٹن کے اتحادی پر عائد پابندیاں ختم کردیں