اوول آفس میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پوتن پر تنقید کی کہ وہ امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں اور انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان پابندیوں سے انھیں امن کے لیے مجبور کیا جا سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ہنگری میں ٹرمپ اور پوتن کی طے شدہ ملاقات منسوخ ہونے کے بعد امریکہ نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان امریکی پابندیوں کا مقصد یوکرین کے ساتھ امن معاہدے کرنے کے لیے روس پر دباؤ ڈالنا ہے۔ دریں اثناء امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی پوتن سے ملاقات موخر ہو گئی ہے کیونکہ وہ بے معنی ملاقات کرنا نہیں چاہتے۔ اوول آفس میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پوتن پر تنقید کی کہ وہ امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں اور انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان پابندیوں سے انھیں امن کے لیے مجبور کیا جا سکے گا۔ ٹرمپ نے پابندیوں کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں اُمید ہے کہ اگر روس جنگ ختم کرنے پر تیار ہو گیا تو انھیں فوری ختم کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امن کے لیے

پڑھیں:

فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ کا اعزاز دے دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 واشنگٹن: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی امن کے فروغ میں کردار کے اعتراف کے طور پر فیفا پیس ایوارڈ سے نواز دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے عالمی کھیلوں میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے اعتراف میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’’فیفا پیس ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق تقریب میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایوارڈ پیش کیا، یہ اعزاز انہیں آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کی خصوصی تقریب کے دوران دیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیفا نے گزشتہ ماہ اس ایوارڈ کا باقاعدہ اعلان کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ یہ اعزاز اُن شخصیات یا اداروں کو دیا جاتا ہے جو بین الاقوامی سطح پر امن، برداشت اور مثبت روابط کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کریں۔

فیفا کے مطابق اس سال کے ایوارڈ کا مقصد عالمی کھیلوں کو اتحاد کا ذریعہ بنانے والی کوششوں کو سراہنا ہے، جب کہ ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی تین ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے جانے کو بھی امن اور تعاون کی علامت قرار دیا گیا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا نے طالبان پر سخت ترین مالی و سفری پابندیاں لگا دیں
  • آسٹریلیا نے افغان طالبان عہدیداران پر پابندیاں عائد کر دیں
  • صدر ٹرمپ کو امن ایوارڈ دینے کے بعد فیفا کی سیاسی غیر جانبداری پر سوالات کھڑے ہوگئے
  • ٹرمپ کی نئی سیکیورٹی پالیسی نے یورپ میں ہلچل مچا دی
  • یکطرفہ امریکی پابندیوں نے اقوام متحدہ کی ماہر کو مالیاتی نظام سے باہر دھکیل دیا
  • فیفا کا پہلا امن ایوارڈ امریکی صدر ٹرمپ کے نام
  • امریکی صدر ٹرمپ کو فیفا کے پہلے امن ایوارڈ سے نواز دیا گیا
  • فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ کا اعزاز دے دیا
  • امریکا کی مزید ملکوں کے شہریوں کے سفر پر پابندیوں کی تیاری
  • امریکا کا سفری پابندیوں کی فہرست مزید 30 سے زائد ممالک تک بڑھانے کا منصوبہ