2025-07-01@05:45:52 GMT
تلاش کی گنتی: 20145
«اس کانفرنس کے»:
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے کاربن لیوی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی کم کرکے 75 روپے 52 پیسے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں غزہ میں جنگ کے خاتمے، جنگ بندی اور مغوی افراد کی رہائی کے حوالے سے گفتگو متوقع ہے۔ جب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2025 میں دوسری بار صدر عہدے کا حلف اٹھایا ہے، یہ نیتن یاہو کا تیسرا دورہ ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کے امکانات ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگلے ہفتے کے اندر ہم جنگ بندی کا ہدف حاصل کرلیں گے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا تھا۔
ملتان میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سابق امیر کا کہنا تھا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور انشااللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا امت مسلمہ کی بیداری اور استقامت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور انشااللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں،...
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ اپنے مستقبل، سعودی پرو لیگ کی ترقی، اور مملکت کے ساتھ طویل المدتی وابستگی پر گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ النصر کی تاریخ کا سب سے کامیاب سیزن ہوگا۔ النصر کلب کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے انٹرویو کلپس میں رونالڈو نے کہا کہ ہم بہت سی چیزیں بدلنے جا رہے ہیں۔ میں النصر پر، اور اس کے شائقین پر یقین رکھتا ہوں۔ یہ سیزن ہمارا سب سے بہترین ہو گا، اور ہم کچھ بہت اہم جیتنے جا رہے ہیں۔ The Story continues.. ???? ???? pic.twitter.com/XV8WoOREeB — AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) June 26, 2025 گزشتہ ہفتے رونالڈو نے النصر کے ساتھ...
میڈیا رپورٹ کے مطابق 34 سالہ برطانوی سنگر نے میوزک فیسٹول کے دوران فری فری فلسطین اور ڈیتھ ڈیتھ آئی ڈی ایف (اسرائیلی ڈیفنس فورسز) کے نعرے لگوائے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے فری فری فلسطین کے نعرے لگوانے والے برطانوی پاپ سنگر باب وائلن کا ویزہ منسوخ کر دیا۔ ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ امریکا نے برطانوی سنگر کے ویزہ منسوخی پر ردعمل دیا اور کہا کہ ہم تشدد اور نفرت کی تعریف کرنے والوں کو خوش آمدید نہیں کہتے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق باب وائلن نے گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول میں فری فری فلسطین کے نعرے لگوائے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 34 سالہ برطانوی سنگر نے میوزک فیسٹول کے دوران فری فری فلسطین اور ڈیتھ ڈیتھ آئی ڈی ایف...
اپنے ایک مشترکہ بیان میں جی 7 وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بیان میں ایران سے افزودگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ نہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جی 7 وزرائے خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر جامع، قابلِ تصدیق اور دیرپا معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔ جی 7 وزرائے خارجہ نے ایران اور مشرق وسطیٰ سے متعلق مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بیان میں ایران سے افزودگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ نہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیان میں ایران...
فورسز اہلکاروں نے چھاپے کے دوران مکینوں کو ہراساں کیا اور موبائل فونز اور ڈیجیٹل آلات سمیت اہم دستاویزات کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جیل میں نظر بند ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے کشمیری حریت پسند کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں نے ضلع کے علاقے پامپورہ میں محمد مقبول وانی نامی ایک نظربند کارکن کے گھر پر چھاپہ مارا۔ فورسز اہلکاروں نے چھاپے کے دوران مکینوں کو ہراساں کیا اور موبائل فونز اور ڈیجیٹل آلات سمیت اہم دستاویزات کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران فورسز اہلکاروں نے گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی...

بھارت مرضی مسلط نہیں کرسکتا : اسحاق ڈار: مودی کے دن گنے جاچکے : خواجہ آصف : ثالثی عدالت کا فیصلہ خوش آئند: دفتر خارجہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا۔ وہ اپنی پالیسیاں بدلے پاکستان بھارت کو 24 کروڑ عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا،معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہوگا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں،فلسطینیوں کے ساتھ انصاف کیے بغیر مشرق وسطی میں امن نہیں ہوسکتا،پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے،ایران کے جوہری مسئلے کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹجک سٹڈیز کے 52 ویں یوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سماجی تنظیم کی جانب سے چائلڈ میرج کے خاتمے کے لیے نوجوانوں اور ضلعی اداروں کے درمیان ڈائیلاگ کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سماجی تنظیم پیس بائی یوتھ کے زیر اہتمام کم عمری اور جبری شادیوںکے خاتمے کے لیے ایک ضلع سطح کا نوجوان، حکومتی مکالماتی اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں فوکل پرسن این جی اواسسٹنٹ مختار کار ٹھل ذوالفقار شاہ ،آغا سجاد،سول سرجن ڈاکٹر واجد حسین بھٹو،محکمہ سماجی بہبود کے نجم الدین نوناری ،محمد فاروق اورشوکت علی و دیگر نے شرکت کی۔ اس ڈائیلاگ کا مقصد نوجوانوں کو سرکاری اداروں کے ساتھ براہِ راست مکالمہ کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنی آواز، مسائل اور سفارشات مؤثر...

سیاحت کے فروغ کیلئے منصوبہ جائے ‘ صوبوں سے ملکر کا م کرنے کی ضرورت : وزیراعظم آزادرکن چودھری عثمان مسلم لیگ ن مین شامل
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی ڈی سی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے خصوصی ٹورزم زون بنائے جائیں، پاکستان کو ایک ٹورزم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کرایا جائے، صوبوں کے تعاون سے پورے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں، ملکی ترقی کے وڑن کے تحت پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد خان نے اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے ہنگامہ پر سخت ایکشن لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو 13 سٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، پنجاب اسمبلی میں 13میں سے 4 سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے چیئر مینوں کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا دیا گیاہے ۔قائمہ کمیٹی برائے کالونیز، سپیشل ایجو کیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجو کیشن، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے چیئر مینوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی جو کہ کامیاب ہوگئی،قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک رانا عبد الستار، محمد سہیل خان، رفعت عباسی اور ضیا الرحمن نے جمع کروائی تھی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سجاول(نمائندہ جسارت) ضلع سجاول سندھ کے شہر دڑو کے مین کاروباری اور رہائشی علاقوں مکینوں نے دڑو شہر میں یکم محرم الحرام سے مسلسل احتجاج کر ہے ہیں جن میں سومرو، میمن، کچھی اور دیگر قومیت کے افراد شامل ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں سے واپڈا سجاول کے عملہ ہمارے علاقے کے ٹرانسفار مر سے تاریں اتار کر لے گئے ہیں جسکے باعث ان محلوں میں ہماری بجلی مسلسل بند ہے اور سخت گرمیوں کے سبب ہماری رات کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں احتجاج کرتے ہوئے کافی دن گزرگئے مگر سجاول ضلع کے ڈپٹی کمشنر ہمیں نظر انداز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سجاول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)ایپکا میٹرک بورڈ یونٹ کراچی کے وفد جس کی صدارت سید توقیر حسین شاہ اور مرکزی سیکرٹری رہنما چیئرمین ملک خورشید احمد نے کی۔ اس موقع پر مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ میٹرک بورڈ کراچی کے ملازمین کے پروموشن ہو یا ان کے دیرینہ مسائل ان پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی چیئرمین میٹرک بورڈ نے یقین دہانی کرائی ہے۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ ہم ہر سطح پر ملازمین بورڈ کے حقوق کا تحفظ کریں گے اس سلسلے میں ہم نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ملازمین کو جلد خوشخبری کی نوید ملے گی۔ جو مسائل ماضی میں کسی وجہ سے حل نہ ہو سکے ہم ان کو بھی حل کرنے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے اقتصادی وزیر اکازاوا ریوسئے نے امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں عہدیداروں نے تقریباً 20 منٹ تک فون پر بات کی،جس میں امریکی محصول اقدامات کے حوالے سے ایک دوسرے کے موقف کی تصدیق کی گئی،جبکہ تجارتی توسیع، غیر محصولاتی اقدامات اور اقتصادی سلامتی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں عہدے داروںنے جمعہ کے روز واشنگٹن میں ملاقات بھی کی تھی،جس میں باہمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کے تحت سول اسپتال حیدرآباد ایمرجنسی کے قریب ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو ،امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے ربن کاٹ کر ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا ۔اس موقع پرجماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حنیف شیخ ، جنرل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن سندھ محمد شاہد، صدر الخدمت فائونڈیشن حیدرآباد نعیم عباسی ،چیئرمین ٹریفک اینڈ روڈ سیفٹی فائونڈیشن جاوید اقبال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان ، حافظ سفیان ناصر، ناظم زون شمالی ظہیر الدین شیخ، نائب صدر الخدمت فائونڈیشن ڈاکٹر سیف الرحمن، سلیم خان اور احمد شیر لودھی بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد...
کراچی: شاہ فیصل کالونی تھانے کے ایس ایچ او ناصر محمود کی معطلی اور بی کمپنی میں تبادلے کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ متاثرہ شہری کاشف کے چونکا دینے والے ویڈیو بیان نے پورے واقعے پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود پر ابتدائی طور پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے آئی جی سندھ کی قائم کی جانے والی ٹاسک فورس کے چھاپے دوران برآمد کی جانے والی نقدی میں ہیر پھیر کی تھی۔ آئی جی سندھ کی خصوصی ٹاسک فورس نے شاہ فیصل کالونی میں گٹکا و ماوا کی فروخت کے شبے میں کاشف نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)سیکرٹری تعلیم کے ایجوکیشن ورکس کے ریٹائر کلرک کی تقرری کے احکامات جاری،غلام حیدر گوپانگ کو ایویجوکیشن ورکس جیکب آباد میں دوبارہ مقرر کرکے کندھ کوٹ کی اضافی چارج سونپ دی ۔محکمہ تعلیم سندھ کے سیکریٹری نے ایک نوٹیفکیشن کے تحت ایجوکیشن ورکس کے ریٹائر سینئر کلرک غلام حیدر گوپانگ کو جیکب آباد ایجوکیشن ورکس ڈویژن میں مقرر کرتے ہوئے ضلع کشمور ایٹ کندھکوٹ کے اکائونٹس کلرک کی اضافی چارج بھی سونپی ہے جبکہ چیف انجینئر سکھر ایجوکیشن ورکس سکھر محمد سلیم شیخ نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایجوکیشن ورکس سرکل لاڑکانہ اور چیف انجینئر اسکول ایجوکیشن ورکس کی 13/3/2024کو جاری کی گئی سینارٹی لسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے غلام حیدر گوپانگ کو60سال کی عمر ہونے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، حیدرآباد ریجن کے اعلامیہ کے مطابق مون سون اور حالیہ متوقع طوفانی بارشوں کے پیش نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،حیدرآباد ریجن کے دفتر واقع تھرڈ فلور ،سوک سینٹر، ٹھنڈی سڑک حیدر آباد میں ایمر جنسی سیل قائم کیا گیا ہے۔ جو دوران بارش چوبیس گھنٹے کام کریگا جس کا فون نمبر022-9200217 ہے ۔اس ضمن میں مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو پیشگی اطلاع برائے انخلا و متبادل رہائش گاہ اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے اور مخدوش مکانات کے انہدام اور ضروری مر متوں کے نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔ مزید متعلقہ عملے کو بوسیدہ اور مخدوش عمارات کی عوامی شکایت کے ازالے کے لئے فی الفور اقدامات کی ہدایت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (اے پی پی) عالمی بینک نے بولورما آمگابازر کو پاکستان کے لیے نئی کنٹری ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ وہ یکم جولائی 2025 سے ناجی بن حسائن کی جگہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی ۔پیر کو ورلڈ بینک کی طرف سے جاری بیان میں آمگابازر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان شراکت داری کا ایک طویل اور مضبوط رشتہ ہے جس سے نسل در نسل لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، مقامی اداروں، سول سوسائٹی، نجی شعبے، ترقیاتی شراکت داروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعلقات کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: عالمی برادری نے ایک بار پھر پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا، پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، پاکستان کو یہ اہم موقع پہلی مرتبہ میسر آیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ویانا میں موجود دیگر عالمی اداروں کی طرح پاکستان یونیڈو میں ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے، جب کہ رواں برس پاکستان یونیڈو کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے تحت متعدد منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔یاد رہے کہ جون 2025 میں پاکستان کو طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات :سانحہ سوات میں دریا کے بے رحم پانیوں نے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی جان لے لی جبکہ ایک 14 سالہ بچے کی تلاش تاحال جاری ہے، واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دریا کنارے قائم ہوٹلوں، پارکوں اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک 40 سے زائد عمارتیں گرائی جا چکی ہیں، جن میں دریائے سوات کے کنارے قائم وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی حفاظتی دیوار بھی شامل ہے۔امیر مقام کے قریبی رشتہ دار بحراللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہوٹل کو 2005 میں ضلعی انتظامیہ کی جانب...
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر ننھا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بڈھ بیر میں جھگڑے کے دوران اسلحے کے آزادنہ استعمال اور فائرنگ کی زد میں آکر ٹیوشن سے گھر جانے والا کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اسکول یونیفارم میں طالب علم کی لاش آبائی علاقہ مردان پہنچا دی گئی سوشل میڈیا پر پشاور میں کلاشنکوف کلچر کے خلاف مہم ، کاروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود بازید خیل میں سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی کی بنا پر فریق اول کامران ساجد پسران سفیر نے فریق دوم عاطف کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں اسکول کا...
کراچی میں فقیر محمد لاکھو، میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں کرنل علمدار رضا اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں ڈاکٹر شجاع احمد کو چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے تین تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی میں فقیر محمد لاکھو، میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں کرنل علمدار رضا اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں ڈاکٹر شجاع احمد کو چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ تینوں چیئرمین کی تقرری 3 برس کیلئے کی گئی ہے۔ تینوں افسران منگل کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر ثالثی عدالت کی جانب سے رواں ماہ 27 جون کو سنائے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ثالثی عدالت نے پاک ،بھارت تنازع پر اپنی مکمل آئینی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ اب بھی مؤثر اور نافذ العمل ہے اور بھارت کو اس پر یکطرفہ اقدام کا کوئی حق حاصل نہیں۔فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ اسے اس مقدمے کی سماعت کا مکمل اختیار حاصل ہے اور یہ کہ اس کی ذمہ داری...
سندھ کے تین تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی میں فقیر محمد لاکھو، میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں کرنل علمدار رضا اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں ڈاکٹر شجاع احمد کو چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ تینوں چیئرمین کی تقرری 3 برس کےلیے کی گئی ہے۔ تینوں افسران منگل کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔
چینی محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے انسٹنٹ کافی اور دھندلی نظر کا سبب بننے والی آنکھ کی ایک بیماری کے درمیان تعلق دریافت کیا ہے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو انسٹنٹ کافی کو فوقیت دیتے تھے ان کے اس بیماری سے متاثر ہونے کے امکانات دیگر قسم کی کافی پینے والوں کے مقابلے میں سات گُنا زیادہ تھے۔ عمر سے تعلق رکھنے والی بیماری میکیولر ڈی جنریشن (اے ایم ڈی) میں پردہ بصارت کے ایک حصے میکیولا کو نقصان پہنچتا ہے جس سے لوگوں کے پڑھنے، گاڑی چلانے، چہروں کو پہچاننے کی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے۔ محققین کا ماننا ہے کہ ایسا انسٹنٹ کافی کو تیار کرنے کے طریقے کی وجہ سے ہو سکتا ہے...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے جنگلات میں لگی آگ پر ٹوئیٹ ، حمایت اور ہمدردی کا اظہار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے جنگلات میں لگی بے قابو آگ کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جبکہ ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ آگ کی شدت اور پھیلاؤ نے نہ صرف ماحولیاتی تباہی کو جنم دیا ہے بلکہ مقامی آبادی کے لیے بھی شدید مشکلات پیدا کی ہیں۔ پاکستان نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ترکی کے ساتھ ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا’’ترکی کے شہر ازمیر میں جنگلاتی آگ کی تباہ کاریوں پر دل گرفتہ ہوں۔ پاکستانی عوام اور حکومت، ترکی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی کوششوں کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوگی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جسے شوق ہے وہ عدم اعتماد لے آئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے اراکینِ اسمبلی کسی اور پارٹی میں نہیں جائیں گے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی بھی قسم کی سیاسی چال کو ناکام بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پُرتشدد نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی قیادت کا علی امین گنڈاپور سے اختلاف ان کا کہنا تھا...
اسلام آباد: پاکستان کے ویانا میں مستقل نمائندہ کامران اختر کو اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی بورڈ یونیڈو کے 53ویں اجلاس کا صدرمنتخب کرلیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ویانا اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل نمائندہ کامران اختر کو یونیڈو کے 53ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیاہے۔ انہوں ںے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ اور کثیرالجہتی سفارت کاری میں ہماری قیادت کا اعتراف ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے نظام میں اہم کردار ادا کرتا رہتا ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی...
بیان کے مطابق اخراج کا شکار طلباء کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی قسم کی بدنظمی، سیاسی سرگرمی یا قانون کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ یومِ حسینؑ کو خالصتاً عقیدت اور امن کے ساتھ منایا۔ اسلام ٹائمز۔ طلباء اتحاد گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یومِ حسینؑ کی پُرامن تقریب کے انعقاد پر طلباء کا اخراج افسوسناک اور مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں یومِ حسینؑ کی مناسبت سے منعقدہ ایک پُرامن اور باوقار مذہبی تقریب کے بعد 12 طلباء کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں یونیورسٹی سے نکال دینا ایک غیر آئینی، غیر اخلاقی اور مذہبی آزادی کے خلاف اقدام ہے، جس پر طلباء...
ذرائع کے مطابق، مذکورہ پولیس افسر کی جانب سے سبیل ہٹانے، پانی کے ڈرم، ٹیبل اور کرسیاں ضبط کرنے اور پُرامن طلباء پر مبینہ تشدد کے واقعے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اعلیٰ پولیس حکام نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور دیگر ملوث اہلکاروں کی نشاندہی بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ اردو عبد الحق کیمپس میں سبیلِ امام حسینؑ کے خلاف پولیس کی متنازع کارروائی پر شدید عوامی اور شیعہ تنظیموں کے ردعمل، گورنر سندھ کی ہدایات کے بعد متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مذکورہ پولیس افسر کی جانب سے سبیل ہٹانے، پانی کے ڈرم، ٹیبل اور کرسیاں ضبط کرنے اور...

پاکستان کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے، چیئر مین این ڈی ایم اے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔مون سون کی موجودہ صورتحال پر جاری پیغام میں انہوں نے سوات میں سیلاب سے ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے، موجودہ مون سون سیزن کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، شمالی علاقوں میں شدید گرمی اور شدید بارش کی وجہ سے تیزی سے پگھلنے والے گلیشیئر دریاؤں اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا باعث...
کراچی: سندھ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کے الیکٹرک کو ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جانے والے ماہانہ 70 کروڑ روپے ہر ماہ صوبائی حکومت کو ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ حکومت کے اداروں کے 30.9 ارب روپے کے واجبات ادائیگی تک کے الیکٹرک کو ستمبر 2024 سے ہر ماہ صارفین سے ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جانے والے 70 کروڑ روپے ہر ماہ سندھ حکومت کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیر کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین قاسم...
رہنما جعفریہ الائنس پاکستان نے کہا کہ پُرامن طلباء کی جانب سے امام حسینؑ کی یاد میں سبیل لگانا ایک مذہبی و ثقافتی روایت ہے، جسے روکنا یا اس پر طاقت کا استعمال کرنا نہ صرف آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 20 (مذہبی آزادی) کی خلاف ورزی ہے، بلکہ یہ عمل معاشرے میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش محسوس ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا نے وفاقی اردو یونیورسٹی عبد الحق کیمپس میں سبیلِ امام حسینؑ پر پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے توہینِ شعائرِ حسینی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن طلباء کی جانب سے امام حسینؑ کی یاد میں سبیل...
جون میں مہنگائی کی شرح 3سے 4فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ خزانہ نے ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی)کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ ماہ وزارت خزانہ نے بڑی صنعتوںکی ترقی کے بارے میں محتاط رویہ اپناتے ہوئے مئی اور جون کے دوران مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔مئی 2025 میں سال بہ سال مہنگائی کی شرح دسمبر کے بعد بلند ترین سطح پر تھی، جو کئی ماہ کے وقفے کے بعد افراطِ زر کے دوبارہ بڑھنے کا اشارہ دیتی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان...

مخصوص نشستیں کیس،پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کا 12ججز کے دستخط کیساتھ کورٹ آرڈر جاری کرنیکی استدعا
مخصوص نشستیں کیس،پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کا 12ججز کے دستخط کیساتھ کورٹ آرڈر جاری کرنیکی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مخصوص نشستوں کی نظرثانی کیس کا فیصلہ، سنی اتحاد کونسل نے بارہ ججز کے دستخط کے ساتھ آرڈر آف دا کورٹ جاری کرنے کی استدعا کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 6 مئی کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل کی جائے گی۔جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون کے مختصر فیصلے میں موجود نہیں، یہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بارہ...
گورنر سندھ نے کہا کہ طلباء نے پُرامن انداز میں عزاداری اور سبیل کا انتظام کیا تھا، جس پر اس قسم کی پولیس کارروائی نہایت افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی ہر شہری کا آئینی حق ہے، جسے کسی صورت محدود یا پامال نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبد الحق کیمپس میں امامیہ طلباء کی جانب سے لگائی گئی سبیلِ امام حسینؑ کے خلاف پولیس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف مذہبی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ تعلیمی اداروں کے پرامن ماحول کو سبوتاژ کرنے کے...
کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں تقریبا 5 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ ترجمان کےـ الیکٹرک کے مطابق اپریل 2025 کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی۔ ترجمان کے مطابق نیپرا نے پیر کے روز کےـ الیکٹرک کی اپریل 2025 کے عبوری ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔ سماعت میں کےـ الیکٹرک نے فی یونٹ 4.69 روپے ریلیف کی درخواست پیش کی۔ ترجمان کے مطابق عوامی سماعت سے قبل وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی درخواست مؤخر کی گئی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا تمام اسٹیک ہولڈرز کی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی رقم سے متعلق فیصلہ جاری کرے گا، جس کو...
انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) میں سابق خاتون پروفیسر کے ساتھ مبینہ ہراسانی کے معاملے پر وضاحتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبائی محتسب اعلیٰ کے حکم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، سندھ ہائیکورٹ نے نئی نامزد اتھارٹی کو فیصلہ آنے سے پہلے ہی ایکشن سے روکا، آئی بی اے نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مجاز اتھارٹی کے اختیارات کی تشریح نہیں کی۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ایچ ای سی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ضیاء القیوم نے کہا کہ کسی کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ عدالتی احکامات کی بے توقیری کرے۔ آئی بی اے کا کہنا ہے کہ 2023 میں ایک سابق خاتون پروفیسر نے رجسٹرار کے خلاف ہراسانی...
قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا، یکم سے 4 جولائی تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے 9 سنگل اور 2 ڈویژن بنچز دستیاب ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا موسمِ گرما کی چھٹیوں کے پہلے ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا، یکم سے 4 جولائی تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے 9 سنگل اور 2 ڈویژن بنچز دستیاب ہوں گے۔ روسٹر کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار رواں ہفتے چھٹی پر ہوں گے۔ پہلا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے ہم پر کارکنوں کا بہت پریشر ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے بڑی مایوسی ہوئی، ہماری جیتی ہوئی نشستیں بانٹی گئیں، یہ غلط ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ایم پی اے کسی پارٹی میں نہیں جائیں گے، علی امین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جسے شوق ہے وہ تحریک عدم اعتماد لے آئے۔ ایک اور غیر ملکی خاتون شادی کرنے کے لیے امریکہ سے پاکستان پہنچ گئی ...
ذرائع کا بتانا ہے کہ اب اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے نئے چیئرمین کے الیکشن اب دوبارہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 2 مزید قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کیخلاف بھی عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے جبکہ اپوزیشن کی باقی 7 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر بھی عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں چیئرمینوں کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کیخلاف عدم اعتماد پیش کی گئی جو کامیاب ہوگئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین لٹریسی عنصراقبال، چیئرپرسن اسپیشل ایجوکیشن صائمہ کنول، چئیرمین کالونیز احسن علی اور چیئرمین مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ رائے مرتضیٰ کیخلاف عدم اعتماد لاکر عہدے سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کثیرالفریقی نظام کو لاحق خطرات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ غریب ممالک کو پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے فراہم کیے جانے والے مالی وسائل میں 4 ٹریلین ڈالر کی کمی کو پورا کریں۔انہوں نے مالیات برائے ترقی کے موضوع پر سپین کے شہر سیویل میں اقوام متحدہ کی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممالک اور عالمی اداروں کے مابین اعتماد کمزور پڑ رہا ہے۔ دنیا کو شدید عدم مساوات، موسمیاتی ابتری اور بڑھتی ہوئی جنگوں کا سامنا ہے اور یہ سنگین مسائل انسانی ترقی...
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ویانا میں موجود دیگر عالمی اداروں کی طرح پاکستان یونیڈو میں ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے، جب کہ رواں برس پاکستان یونیڈو کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے تحت متعدد منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی برادری نے ایک بار پھر پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا، پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، پاکستان کو یہ اہم موقع پہلی مرتبہ میسر آیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ویانا میں موجود دیگر عالمی اداروں کی...
بلوچستان ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس کامران ملا خیل نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو ایک تحریری خط ارسال کرتے ہوئے ایک سابق جج کی مسلسل نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس کون ہوگا؟ فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا یہ خط جسٹس کامران ملا خیل کی جانب سے باضابطہ طور پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کام کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو لکھا گیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ جسٹس نذیر احمد لانگو کو جو پہلے ایک اجلاس کے لیے نامزد کیا گیا تھا، ان کی نامزدگی کا مقصد اب پورا ہو چکا ہے۔ خط کے مندرجات کے مطابق جسٹس نذیر لانگو کو اس وقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں سیاحت کو قومی معیشت کا متحرک شعبہ بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک جامع اور دُور رس منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو عالمی سیاحتی برانڈ میں تبدیل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں نہ صرف ملک کے سیاحتی وسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا بلکہ ان کے بھرپور استعمال کے لیے عملی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے قدرتی مناظر، موسمی تنوع اور ثقافتی ورثہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ملک کے شمالی علاقوں کے برف پوش پہاڑ، سرسبز وادیوں، جھیلوں، دریاؤں اور صحراؤں...
آم کے شوقین افراد ہوشیار ہوجائیں ، کیا آپ کیلشیم کاربائیڈ سے پکے آم تو نہیں کھا رہے؟ تفصیلات کے مطابق گرمی کے آتے ہی بازار مختلف قسم کے آموں سے بھر جاتے ہیں، آم کھانے کے شوقین پھلوں کے بادشاہ کا مزہ لینے کے لیے اس کا بے صبری کے ساتھ انتظار بھی کرتے ہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں آموں کی بہت سی اقسام دستیاب ہیں، جس میں انور رٹول، لنگڑا، سندھڑی، چونسہ، طوطا پری اور دسہری وغیرہ شامل ہیں۔کوٹ ادو میں آموں کو پکانے کیلئے ممنوعہ کیلشیم کاربائیڈ استعمال کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہوا۔ڈائریکٹرآپریشنز فوڈ اتھارٹی شہزاد مگسی کی زیرنگرانی 216 مقامات پر انسپکشن کیا گیا اور اس دوران 117 کلو کیلشیم کاربائیڈ اور 95 کلو آم تلف کر...

اسٹیٹ بینک اور اس کے ذیلی ادارہ بینکنگ سروسز کارپوریشن عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کے بجائے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں ،لیاقت علی ساہی
اسٹیٹ بینک اور اس کے ذیلی ادارہ بینکنگ سروسز کارپوریشن عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کے بجائے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں ،لیاقت علی ساہی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بینکنگ سروسز کارپوریشن کے سیکریٹری جنرل لیا قت علی ساہی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کی انتظامیہ کی طرف سے ادارے کی ساکھ کو داو پر لگانے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ریاست کا کوئی بھی ادارہ جب طاقت کے بل بوتے پر عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے بجائے بھاری معاوضوں پر عوام کے ٹیکس منی سے وکلا کرکے اپنے غلط فیصلوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں تو اداروں...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سربراہوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جو کامیاب ہوگئی۔ عہدوں سے ہٹائے گئے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے اور 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ ان چاروں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے نئے چیئرمین کے لیے دوبارہ الیکشن ہوں گے۔ چیئرمین لٹریسی عنصر اقبال، چیئرپرسن اسپیشل ایجوکیشن صائمہ کنول، چیئرمین کالونیز احسن علی اور چیئرمین مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ رائے مرتضیٰ کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ قائمہ کمیٹی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے سوات واقعے پر مستعفی ہونے کے مطالبے کے جواب میں خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نہ صرف حالیہ سانحہ پاکپتن پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا بلکہ جوشِ جذبات میں جنوری 2022 کے سانحہ مری پر بھی ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا استعفیٰ مانگ لیا۔ یہ بھی پڑھیں سوات واقعہ افسوسناک قدرتی آفت تھی، ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی گئی : بیرسٹر سیف بیرسٹر سیف نے ایک میڈیا بیان میں کہاکہ جس طرح علی امین گنڈاپور سے سوات واقعے پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اسی طرح مریم نواز کو بھی ان واقعات کی ذمہ داری لینی چاہیے، خصوصاً...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دریائے سوات واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، دریائے سوات کئی 100 کلو میٹر طویل ہے، حادثے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا۔کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی المناک ہے، ہمیں افسوس ہے ، یہ قدرتی آفت تھی جس میں ہمارے پنجاب سے آئے مہمان زد میں آئے، سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ قدرتی ہوتا ہے، ہم اس میں صرف لوگوں کو بچا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ زمہ دار افراد کو اسی وقت سزا دی گئی، جن کے ناجائز تجاوزات ہوتے وہ کاروائی کرنے پر عدالتی حکم امتناعی...
صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دیدی، بجٹ کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے، جس کے ساتھ ہی بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہو گیا۔ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی، صدر مملکت کی جانب سے فنانس بل پر دستخط کے بعد نئے مالی سال کے بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہوگیا۔نئے مالی سال کے بجٹ کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ صدر مملکت نے بجٹ 25-26 کی سمری پر باقاعدہ دستخط کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے جبکہ بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہو گیا۔ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی، صدر مملکت کی جانب سے فنانس بل پر دستخط کے بعد نئے مالی سال کے بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہوگیا۔نئے مالی سال کے بجٹ کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ صدر مملکت نے بجٹ 25-26 کی سمری پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکس اقدامات لاگو ہو جائیں گے۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پاک فضائیہ کے ساتھ مسلسل و مربوط مشترکہ آپریشنل مشقوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشنل تیاری جدید جنگ میں فتح کی بنیاد ہے اور ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے پی اے ایف ایئروار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا جہاں کورس کے شرکا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ادارے کا عسکری قیادت تیار کرنے میں اہم کردار ہے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے مشرقی محاذ پر حالیہ پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا...
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پاک فضائیہ کے ساتھ مسلسل و مربوط مشترکہ آپریشنل مشقوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشنل تیاری جدید جنگ میں فتح کی بنیاد ہے اور ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے پی اے ایف ایئروار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا جہاں کورس کے شرکا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ادارے کا عسکری قیادت تیار کرنے میں اہم کردار ہے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے مشرقی محاذ پر حالیہ پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ...
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے احتجاج اور نعرے بازی کرنا مہنگا پڑا گیا۔ پہلے اسپیکر نے 26 اپوزیشن کے اراکین کی رکنیت معطل کی اور پھر اس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کو ان اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس بھی بھیج دیا۔ یہ بھی پڑھیں: علاوہ ایں ہی اسپیکر نے پنجاب اسمبلی میں احتجاج میں توڑ پھوڑ کرنے پر اپوزیشن کے اراکین پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، صرف یہی نہیں بلکہ اپوزیشن کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خلاف احتجاج کے باعث اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی تحریک عدم اعتماد کے تحت ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو قائمہ کمیٹیوں سے بھی ہاتھ...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دریائے سوات واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، دریائے سوات کئی 100 کلو میٹر طویل ہے، حادثے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا۔ کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی المناک ہے، ہمیں افسوس ہے ، یہ قدرتی آفت تھی جس میں ہمارے پنجاب سے آئے مہمان زد میں آئے، سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ قدرتی ہوتا ہے، ہم اس میں صرف لوگوں کو بچا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ زمہ دار افراد کو اسی وقت سزا دی گئی، جن کے ناجائز تجاوزات ہوتے وہ کاروائی کرنے پر عدالتی حکم امتناعی لے لیتے...
حکومت نے گھریلو صارفین کیلیے بجلی کے بلوں میں شامل الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کر دیے جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2025 سے بجلی بلوں کے ذریعے صوبائی "الیکٹریسٹی ڈیوٹی" کی وصولی بند ہو گی۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں، بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیوں سے صارفین الجھن کا شکار ہیں۔ خط میں وفاقی وزیر نے بجلی کے نرخ کم کرنے کے حکومتی اقدامات بھی اجاگر کیے۔ وفاقی وزیر نے خط میں آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی، سرکاری پاور پلانٹس کا ROE کم کرنے پر کام جاری رکھنے کا زکر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنانے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیوسک قائم کر دیا ہے۔اس سہولت کا افتتاح چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کیا۔سی ٹی او کے مطابق، اب بیرون ملک جانے والے افراد روانگی سے قبل چند منٹوں میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کیوسک پر شہریوں کو ڈرائیونگ سے متعلق تمام خدمات باآسانی فراہم کی جائیں گی، جن میں لائسنس کا اجرا، تجدید، ڈوپلیکیٹ لائسنس اور لرنر لائسنس کی سہولت شامل ہے۔یہ مرکز چوبیس گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن کھلا رہے گا...
وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں میں غیر ضروری مالی بوجھ سے نجات دلانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جس کے بعد صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کے ذریعے یہ ڈیوٹی وصول نہیں کر سکیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے، عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کب ملے گا؟ خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں اور چارجز کی بھرمار...
ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 9 مئی، 4 اکتوبر، 24 اور 26 نومبر احتجاجی کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ 24 اور 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے 21 کارکنان، ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے 9 مئی، 4 اکتوبر، 24 اور 26 نومبر احتجاجی کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر ہیگ میں مستقل ثالثی عدالت (پی سی اے) کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارت سے فوری اور دیانتدارانہ عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ثالثی عدالت کے حالیہ ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں عدالت نے اپنا دائرہ اختیار برقرار رکھا ہے۔جاری بیان میں کہا گیا کہ عدالت نے بھارت کی یکطرفہ کارروائی کو مسترد کرتے ہوئے منصفانہ اور مؤثر کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستان کا مؤقف درست ثابت ہوا ہے اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ مؤثر اور فعال ہے۔بیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے بجلی کے بلوں میں ایک اور ریلیف دیتے ہوئے عوام کے لیے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی بلز سے پریشان عوام کے لیے حکومت نے بجلی کے شعبے میں ایک بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گھریلو صارفین سے بجلی کے بلوں میں شامل الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی وصولی ختم کی جا رہی ہے۔اس اقدام کا اطلاق بھی جولائی 2025 سے ہو گا اور اس کا مقصد عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا اور بلوں کو سادہ اور قابل فہم بنانا ہے۔وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کی جانب سے اس ضمن میں تمام صوبوں کے...
پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، بھارت سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارت سے فوری اور دیانتدارانہ عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر ثالثی عدالت کی جانب سے 27 جون کو جاری کردہ ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ثالثی عدالت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشن گنگا اور رتلے ہائڈرو الیکٹرک منصوبوں پر کیسز کو ضمنی ایوارڈ کے تحت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا...
پاکستان اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز جنیوا (سب نیوز)عالمی برادری نے ایک بار پھر پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا، پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا، پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا، پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر نے آج سے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، پاکستان کو یہ اہم موقع پہلی مرتبہ میسر آیا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور بڑا اعزاز پاکستان کے حصے میں آیا ہے، عالمی برداری کے اعتماد کے باعث پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53...
اسلام آباد: کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے سستی کرنے کی استدعا پر پاور ڈیژن نے نیپرا سے سماعت پھر سے موخر کرنے کی درخواست کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 69 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر کے الیکٹرک کی ایف سی اے درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ پاور ڈویژن نے گزشتہ ہفتے سماعت پر درخواست مؤخر کرنے کی استدعا کی تھی، آج سماعت ہونی تھی لیکن پاور ڈویژن نے ایک بار پھر اسے مؤخر کرنے استدعا کر دی۔ پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ ایف سی اے سے متعلق وفاقی حکومت معاملہ کابینہ لے جارہی ہے، حکومت ایف سی اے کو بھی یونیفارم ٹیرف شامل کرنے کا پلان رکھتی ہے،...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافط نعیم الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر افسوس ہوا، یہ عدالتی تاریخ کا ایک اور بدنما داغ ہے، مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق تھا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کروا کر سیٹیں حاصل کرنے کو یہ لوگ کامیاب سیاست کہتے ہیں، لوگ ایسے سیاستدانوں کو کامیاب سمجھتے ہیں جو کسی اصول پر نہیں حصول پر کھڑے ہوتے ہیں۔ اصولی سیاست کی بات کرنے والے سیٹیں وصول کرینگے یا نہیں یہ دیکھنا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان...
اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ جولائی 2025 سے بجلی کے بلوں کے ذریعے صوبائی الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی وصولی بند کر دی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد صارفین پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا اور بلوں کو سادہ اور قابل فہم بنانا ہے۔ اویس لغاری نے اس سلسلے میں تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کیے ہیں جس میں بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق حکومتی اقدامات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ خط میں آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی اور سرکاری پاور پلانٹس کے منافع میں کمی کے لیے جاری کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیوں کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جولائی 2025 سے بجلی کے بلوں میں شامل صوبائی “الیکٹریسٹی ڈیوٹی” ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے اس سلسلے میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کر دیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز اور مختلف ڈیوٹیوں سے صارفین الجھن اور مالی بوجھ کا شکار ہیں، اس لیے بجلی کے بل کو سادہ اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ حکومت بجلی کے نرخ کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جس میں آئی پی پیز (نجی بجلی گھر) کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر موبائل انٹرنیٹ سروس بند کی جائے تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ ساتھ ہی وفاق سے مروجہ قواعد کے مطابق فیصلہ کر کے سندھ حکومت کو مطلع کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں 9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔ ان ایام میں مجالس، جلوسوں اور سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر اکثر...
سپریم کورٹ : فائل فوٹو سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کا 12 ججز کے دستخط کے ساتھ عدالتی حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا کردی۔سنی اتحاد کونسل کی جانب سے درخواست حامد خان نے دائر کی ہے، جس میں کہا گیا کہ 6 مئی کے حکم نامے میں کہا گیا تھا حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل ہوگی۔ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر آئینی بینچ کے لیے نامزد ہونے والے تمام ججز نظرثانی کیس کے لیے تشکیل بینچ میں شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون کے مختصر فیصلے میں موجود...
پولیس کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا اور متعدد مظہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو ریڈ زون جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس دوران مظاہرین کو روکنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پریس کلب کے باہر سندھ ایمپلائز الائنس کے احتجاجی مظاہرین کو ریڈ زون جانے سے روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر سندھ ایمپلائز الائنس کے احتجاج کیا گیا، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ہماری تنخواہوں میں پنشنز میں 70 فیصد...
ستمبر 2025 میں ہونے والے ایشیا کپ کے وینیو کا فیصلہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ ستمبر2025 میں دبئی میں کرانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق معاملات کو حتمی شکل دی جانے لگی ہے، ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کی میزبانی اس مرتبہ بھارت کے پاس ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشیا کپ سے قبل تین ملکی سیریزسے متعلق بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایشیا کپ سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان تین ملکی سیریزسے متعلق بات چیت جاری ہے۔
گورنر کے پی کا سیاحوں کی جان بچانیوالے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے، سول ایوارڈ کیلئے سفارش کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی، گورنر خیبرپختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور...
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کے گھر کی ایک معمولی سی دیوار کے پیچھے کوئی خزانہ چھپا ہو؟ شاید نہیں لیکن فرانس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں یہی کچھ ہوا! پال نارسی، ایک 89 سالہ نمسمیٹسٹ (سکے جمع کرنے والے) سونے کے سکوں کا شوق رکھتے تھے، اپنے انتقال کے بعد ایک ایسا خزانہ چھوڑ گئے جو صرف ایک عجیب سی داستان نہیں، بلکہ ایک حقیقت بن چکی ہے۔ ان کی سونے کے سکوں کی اس قیمتی مجموعے کو حال ہی میں 3.8 ملین ڈالر میں نیلامی میں فروخت کیا گیا، اور یقین کریں، یہ قیمت ابتدائی تخمینے سے کہیں زیادہ تھی! یہ خزانہ صرف سونے کے سِّکے ہی نہیں تھا، بلکہ ایک عظیم تاریخ کا...
راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، ریسکیو 1122کے مختلف مقامات پر اعلانات (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرکے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے شہر کے مختلف پوائنٹس پر اعلانات کیے جا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اعلانات شہریوں کی آگاہی سے سائرن بجانے والے 10 پوائنٹس سے کئے گئے، شہریوں کو سیلابی صورتحال سے بچا کیلئے اعلانات کئے گئےاعلان میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے، دریاں ، ندی نالوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روٹرڈیم: اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی بچوں کے قتل عام کے خلاف دنیا بھر میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں, اسی سلسلے میں نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم کے مرکزی علاقے “بِنن روٹے اسکوائر” پر ایک پراثر اور خاموش احتجاجی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں تقریباً 8 ہزار جوڑے بچوں کے جوتے رکھے گئے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ تقریب “اولیو ٹری پلانٹنگ فاؤنڈیشن” کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، فاؤنڈیشن نے اس مقام کو ایک عارضی مگر دل دہلا دینے والے یادگار مقام میں تبدیل کردیا جہاں ہر دس منٹ بعد مزید جوتوں کے جوڑے رکھے جاتے رہے تاکہ دنیا کو یہ یاد دلایا جا...
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کو 13 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں 13 میں سے 4 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر عدم اعتماد پر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس طلب کئے گئے جس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی پر ایکشن، 4 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کے چیئرمین کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انصر اقبال کو چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی خصوصی تعلیم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، رائے مرتضیٰ اقبال چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی پروفیشنل مینجمنٹ کمیٹی، احسن علی چیئرمین...
مرتضیٰ وہاب نے خط میں کہا کہ تمام ٹی ایم سیز کو فوری ہدایت دی جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو۔فائل فوٹوز میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی میں سڑکوں کی کھدائی کے بدلے روڈ کٹنگ چارجز ٹی ایم سیز کو وصول ہوئے ہیں، تاہم رقم وصول کرنے کے باوجود بیشتر ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی۔ کراچی: بارش کے بعد سڑکوں پر گڑھے پڑنے سے گاڑیاں دھنس گئیںکراچی کے علاقے گارڈن میں اب تک پانی سڑک پر موجود ہے جسکی وجہ شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، اولڈ سٹی ایریا میں بولٹن مارکیٹ، نیو چالی، گرومندر لیاری...
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا،بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دریائے سوات واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔بیرسٹر سیف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے نام پیغام میں کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی المناک ہے،ہمیں افسوس ہے، سوات واقعہ پرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، جس دن یہ افسوناک واقعہ ہوا اسی دن دریائے سوات سے 80 لوگوں کو بچایا گیا۔ دریائے سوات کئی 100 کلو...
بیجنگ :چین کی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے جاپان کے کچھ علاقوں سے آبی مصنوعات کی درآمد مشروط طور پر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان جاری کیا۔ پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے کہا کہ جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ خاص طور پر چین کی مضبوط پوزیشن اور فعال کوششوں کی وجہ سے جاپان نے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کی بین الاقوامی نگرانی اور چین کی آزادانہ نمونے لینے کی نگرانی کو قبول کیا ہے، اور مذکورہ نگرانی کی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ترجمان کا کہنا...
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 31دسمبر 2024 تک 100.271 ملین تک پہنچ گئی جو 2023 کے اختتام سے 1.086 ملین ، یا 1.1فیصد کا خالص اضافہ ہے۔پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی اب 5.25 ملین نچلی سطح کی کمیٹیاں ہیں ، جو 2023 کے آخر سے 74،000 یا 1.4 فیصد کا خالص اضافہ ہے۔ خواتین پارٹی ارکان کی تعداد30.995 ملین رہی ، جو پارٹی ممبروں کی کل تعداد کا 30.9 فیصد ہے۔ اقلیتی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کی تعداد 7.734 ملین رہی ، جو کل تعداد کا 7.7 فیصد بنتی ہے۔ کالج یا اس سے بلند تعلیمی ڈگری رکھنے والے ارکان کی تعداد...
بنگلہ دیش کی سب سے بڑی بندرگاہ چٹاگانگ پورٹ پر ہڑتال کے باعث تمام سرگرمیاں معطل ہوگئیں جس سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ۔ چٹاگانگ پورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری محمد عمر فاروق نے بتایا کہ عام طور پر روزانہ 7 سے 8 ہزار کنٹینر کی ہینڈلنگ ہوتی ہے، مگر آج صبح سے کوئی بھی سامان لوڈ یا ان لوڈ نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ اس بندش کے ملکی معیشت پر بڑے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش دنیا کا دوسرا بڑا گارمنٹس برآمد کنندہ ملک ہے، اور ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی صنعت اس کی 80 فیصد برآمدات پر مشتمل ہے۔ گارمنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر محمود حسن خان نے...
راولپنڈی احتجاج کیس،پی ٹی آئی کے 21کارکنوں کی ضمانتیں منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)24اور 26نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 21 کارکن ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔عدالت نے نو مئی، 4 اکتوبر ،24 اور 26 نومبر احتجاج کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ہائی کورٹ جج جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق نے ضمانتیں منظور کیں۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9مئی تھانہ رمنا پر حملہ اور توڑ پھوڑ کے معاملہ میں سہیل خان وغیرہ کی...
پروگرام میں ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے رہنما زین رضوی سمیت دیگر مقررین نے حضرت علی اصغرؑ کی قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ قربانی انسانیت کے لیے ایک ابدی پیغام ہے کہ حق کی راہ میں عمر یا طاقت کی کوئی قید نہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو المنجی فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں عالمی یوم علی اصغرؑ کا روح پرور انعقاد المنجی فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں عالمی یوم علی اصغرؑ کا روح پرور انعقاد المنجی فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں عالمی یوم علی اصغرؑ کا روح پرور انعقاد المنجی فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں عالمی یوم علی اصغرؑ کا روح پرور انعقاد المنجی فاؤنڈیشن کے...
24 اور 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔عدالت نے نو مئی 4 اکتوبر ،24 اور 26 نومبر احتجاج کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ہائی کورٹ جج جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق نے ضمانتیں منظور کیں۔
ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں صنم جاوید کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) ہائیکورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاویدکی ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت کی،عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی،صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ایف آئی اے نے صنم جاوید کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ صنم جاوید نے ریاست مخالف بات نہیں کی،عدالت صنم جاوید کی ضمانت منظورکرے،ایف آئی اے لاہور نے ضمانت کی مخالفت کی،عدالت نے ضمانت منظورکرتے ہوئے صنم جاوید کو رہا کرنے...
راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرکے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے شہر کے مختلف پوائنٹس پر اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اعلانات شہریوں کی آگاہی سے سائرن بجانے والے 10 پوائنٹس سے کئے گئے، شہریوں کو سیلابی صورتحال سے بچاؤ کیلئے اعلانات کئے گئے اعلان میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے، دریاؤں ، ندی نالوں کے قریب دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، دریاؤں نہروں ندی نالوں میں نہانے ، تہرنے یا جمع ہونے پر مکمل پابندی ہے ۔ خاص طور پر بچوں کو پانی کے قریب جانے سے منع کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں، یہ پیغام آپ کی...
پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا ہے۔ اب اس طبی ادارے کو ’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز‘ کہا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ادارہ دراصل جناح اسپتال لاہور کے سامنے تعمیر کیے جانے والے جناح ٹراما سینٹر منصوبے کی اپ گریڈ شکل ہے، جس کا آغاز سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں 4 سال قبل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں نگران حکومت کے دور میں اس منصوبے کو بدل کر امراض قلب کی ایک جدید علاج گاہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اور اس کا نام ’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ رکھا گیا تھا۔ تاہم اب پنجاب کی موجودہ...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ خزانہ نے ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ ڈان نیوز نے وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ماہ وزارت خزانہ نے بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی ترقی کے بارے میں محتاط رویہ اپناتے ہوئے مئی اور جون کے دوران مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔مئی 2025 میں سال بہ سال مہنگائی کی شرح دسمبر کے بعد بلند ترین سطح پر تھی، جو کئی ماہ کے وقفے کے بعد افراطِ زر کے دوبارہ بڑھنے کا اشارہ دیتی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کے روز آذربائجان کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، توانائی، تجارت، علاقائی استحکام اور سفارتی شراکت داری پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی وزیراعظم کے اس دورے کو سفارتی و تجارتی لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی چار اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گئی۔جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ان کمیٹیوں کے سربراہوں کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قراردادوں کو اکثریتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق لٹریسی کمیٹی کے چیئرمین عنصر اقبال، اسپیشل ایجوکیشن کی چیئرپرسن صائمہ کنول، کالونیز کے چیئرمین احسن علی، اور مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین رائے مرتضیٰ کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ذرائع مطابق چاروں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کو عہدوں سےہٹانےکےنوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اب اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےنئےچیئرمین...
پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم— فائل فوٹو عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کر دیا۔ عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے خلاف جاری کیے گئے برطرفی کے احکامات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معطل کر دیا ہے، جس کے بعد وہ بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بحال ہو گئے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم عہدے سے فارغوفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے کر فارغ کر دیا ہے۔ سول جج فرسٹ کلاس ویسٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈاکٹر ضیاء القیوم کی...
وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کے روز (3 جولائی کو) آذربائجان کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم اس اہم دورے کے دوران نہ صرف سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے بلکہ آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، توانائی، تجارت، علاقائی استحکام اور سفارتی شراکت داری پر تبادلہ خیال...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں چیئرمینوں کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کے خلاف عدم اعتماد پیش کی گئی جو کامیاب ہوگئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین لٹریسی عنصراقبال، چیئرپرسن اسپیشل ایجوکیشن صائمہ کنول، چئیرمین کالونیز احسن علی اور چیئرمین مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ رائےمرتضیٰ کے خلاف عدم اعتماد لاکر عہدے سے ہٹایا گیا۔ ذرائع مطابق چاروں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کو عہدوں سےہٹانےکےنوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اب اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےنئےچیئرمین کےالیکشن اب دوبارہ ہوں گے ۔ فیک...
بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران بیٹسمین دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ ایک شاندار چھکا لگانے کے فوراً بعد دوسرے اینڈ پر موجود ساتھی کھلاڑی کے ساتھ خوشی منانے جاتا ہے لیکن اچانک پچ پر ہی گر پڑتا ہے۔ گرنے کے بعد ساتھی کھلاڑی اور مخالف ٹیم کے ارکان فوراً مدد کو پہنچے اور اسے فوری طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی تاہم وہ ہوش میں نہ آ سکا۔ بعد ازاں اسپتال میں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کی...