جامشورو کوٹری سٹیشن کے قریب مال برادر ٹرین کا انجن ٹریک سے اتر گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع جامشورو کوٹری سٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن ٹریک سے اتر گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کے لیے ڈاو¿ن ٹریک مکمل بند کر دیا گیا، انجن کو دیگر گاڑیوں سے الگ کر کے بحالی کا کام جاری رہا، حیدرآباد سے کراچی جانے والی گاڑیوں کو حیدرآباد سٹیشن پر روک دیا گیا، حادثہ کوٹری ا سٹیشن کے قریب پیش آیا۔ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ چار گھنٹے بعد ٹریک پر انجن کی بحالی کے لیے کرین نے کام شروع کر دیا تھا، خیبر میل ایکسپریس، زکریا ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں حیدرآباد سٹیشن پر موجود رہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی حیدرآباد موٹر وے منصوبے کی پری فزیبلٹی اسٹڈی مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-08-4
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک)نے کراچی- حیدرآباد موٹر وے (ایم10) کے نئے مجوزہ منصوبے کی پری فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی ہے، جو صوبہ سندھ سمیت دیگر علاقوں میں رابطے کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم انفرا اسٹرکچر منصوبہ ہے۔